14/05/2026
انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے، اور دوسروں کے درد کو محسوس کرنا ہی زندہ دل انسان کی پہچان ہے۔ پکار ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے آج حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد نسیم نگر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیشِ نظر ایک خصوصی ہیٹ اسٹروک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ کے دوران عوام الناس میں ٹھنڈا پانی، جوسز، تربوز کا شربت، او آر ایس، لیموں پانی اور دیگر ٹھنڈی اشیاء تقسیم کی گئیں تاکہ لوگوں کو گرمی کی شدت سے بچایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہریوں میں کیپس بھی تقسیم کی گئیں تاکہ سورج کی تپش اور ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہا جا سکے۔ پکار ویلفیئر آرگنائزیشن ہمیشہ کی طرح عوامی خدمت کے جذبے کے تحت میدانِ عمل میں موجود رہی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا گیا۔ یہ ہیٹ اسٹروک کیمپ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلقہ قاسم آباد کے تعاون سے منعقد کیا گیا جبکہ حکومتِ سندھ کے SIEHS 1122 Department Hyderabad اور RESCUE 1122 نے بھی اس فلاحی سرگرمی میں بھرپور تعاون فراہم کیا۔ ہم اپنے تمام ڈونرز کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس کارِ خیر میں حصّہ لیا۔