MPEF

MPEF Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MPEF, Hydrabad, Hyderabad.

Mehran Progressive Employees Federation is a leading labor organization in Pakistan, working to protect employees’ rights and promote better working conditions.

بینک الفلاح سائٹ برانچ حیدرآباد کی اے  ٹی ایم خراب ہے یا جان بوجھ کر بند؟ہر ماہ یکم تاریخ کو EOBI پنشن کے لیے دور دراز ع...
04/10/2026

بینک الفلاح سائٹ برانچ حیدرآباد کی اے ٹی ایم خراب ہے یا جان بوجھ کر بند؟

ہر ماہ یکم تاریخ کو EOBI پنشن کے لیے دور دراز علاقوں سے آنے والے بزرگ مزدور اور بیوائیں بینک الفلاح سائٹ برانچ حیدرآباد کی ATM کے سامنے پریشان ہوتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ بینک الفلاح سائٹ برانچ حیدرآباد کی ATM ہر ماہ یکم تاریخ کو ہی خراب کیوں ہوتی ہے؟ یا اسے جان بوجھ کر بند کر دیا جاتا ہے؟

اگر یہ تکنیکی خرابی ہے تو مستقل حل کیوں نہیں کیا جاتا؟

یہ عام صارف نہیں زندگی بھر محنت کرنے والے بزرگ مزدور اور بیوائیں ہیں۔ جن کی پنشن ان کا حق ہے۔

بینک الفلاح انتظامیہ EOBI اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ بینک الفلاح سائٹ برانچ حیدرآباد کی ATM کے اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور پنشنرز کو باعزت اور بروقت پنشن کی سہولت فراہم کی جائے۔

پنشن ان کا حق ہے
کسی پر احسان نہیں۔

آج سندھ لینگویج اتھارٹی میں سندھی ادبی سنگت سندھ کی جانب سے اتحاد کا دن منعقد کیا گیا جس کے چیف گیسٹ جناب محمد خان ابڑو ...
27/09/2026

آج سندھ لینگویج اتھارٹی میں سندھی ادبی سنگت سندھ کی جانب سے اتحاد کا دن منعقد کیا گیا جس کے چیف گیسٹ جناب محمد خان ابڑو اور صدارت جناب مدد علی سندھی نے کی۔

تقریب میں مہران پروگریسو ایمپلائز فیڈریشن کے صدر جناب عبدالواحد شورو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔ خصوصی دعوت اور محبت سے نوازنے پر جناب محمد خان ابڑو صاحب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ 🌹

مہران پروگریسو ایمپلائز فیڈریشن

سندھی ادبی سنگت سندھ کے زیراہتمام منعقدہ خصوصی پروگرام "سندھ ۽ سندھی ادبی سنگت ۽ كل سند وحدت مشاعري" میں مہران پروگریسیو...
25/09/2026

سندھی ادبی سنگت سندھ کے زیراہتمام منعقدہ خصوصی پروگرام "سندھ ۽ سندھی ادبی سنگت ۽ كل سند وحدت مشاعري" میں مہران پروگریسیو ایمپلائز فیڈریشن کے صدر محترم عبدالواحد شورو کو بطورِ خاص مدعو کیا گیا ہے۔

عبدالواحد شورو صدر مهران پروگریسو ایمپلائز فیڈریشن و رکن گورننگ باڈی سیسی اور محمد خان ابڑو کوآرڈینیٹر منسٹر لیبر و گورن...
25/09/2026

عبدالواحد شورو صدر مهران پروگریسو ایمپلائز فیڈریشن و رکن گورننگ باڈی سیسی اور محمد خان ابڑو کوآرڈینیٹر منسٹر لیبر و گورننگ باڈی ممبر سیسی کی جانب سے پیپلز اسٹاف یونین CBA سیسی سندھ کے سیکریٹری جنرل امین بنبرو کو مبارکباد۔

حسد کرنے والے سازشیں کرتے رہےہم مزدوروں کے حق میں آواز بلند کرتے رہے۔
30/08/2026

حسد کرنے والے سازشیں کرتے رہے
ہم مزدوروں کے حق میں آواز بلند کرتے رہے۔

جشن آزادی پاکستان کے موقع پر عبدالواحد شورو صدر مہران پروگریسیو ایمپلائز فیڈریشن سندھ و ممبر گورننگ باڈی سیسی نے SESSI ح...
15/08/2026

جشن آزادی پاکستان کے موقع پر عبدالواحد شورو صدر مہران پروگریسیو ایمپلائز فیڈریشن سندھ و ممبر گورننگ باڈی سیسی نے SESSI حیدرآباد ہسپتال میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا زیرِ علاج مزدوروں کی عیادت کی گئی اور مریضوں میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔

تقریب کی میزبانی ڈاکٹر طاہر خانزادہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ SESSI حیدرآباد ہسپتال نے کی جبکہ ڈپٹی CMO شفقت راجپڑ پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین موجود تھے۔
مہران پروگریسیو ایمپلائز فیڈریشن کے جوائنٹ سیکرٹری فقیر عبدالجبار اور فنانس سیکرٹری شعیب احمد نے بھی شرکت کی۔

بعد ازاں SESSI کوٹری ہسپتال میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب میں بھی شرکت کی گئی جہاں ڈاکٹر الیاس الرحمن میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے تقریب کی میزبانی کی۔
تقریب میں مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سکندر شورو اور گورننگ بورڈ کے ممبر خلیل بلوچ صاحب عبدالواحد شورو سمیت فیڈریشن کے جوائنٹ سیکرٹری فقیر عبدالجبار اور فنانس سیکرٹری شعیب احمد نے شرکت کی۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد
مزدور اتحاد زندہ آباد

15/08/2026

عبدالواحد شورو صدر مہران پروگریسیو ایمپلائز فیڈریشن سندھ و ممبر گورننگ باڈی SESSI نے 14 August Independence day پر تقریب میں KKF آڈیٹوریم میں ڈاکٹرز انتظامیہ پیرا میڈیکل اسٹاف اور پیرا میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے طلبہ و طالبات سے خطاب کیا۔

KKF Medical Complex Hyderabad کے زیرِ اہتمام 14 اگست یومِ آزادی پاکستان 2026 کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا ...
15/08/2026

KKF Medical Complex Hyderabad
کے زیرِ اہتمام 14 اگست یومِ آزادی پاکستان 2026 کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور قومی ترانے سے ہوا

تقریب کی ایک اہم خصوصیت یہ رہی کہ ڈاکٹر طاہر خانزادہ انچارج مینجمنٹ کمیٹی KKF Medical Complex Hyderabad نے خصوصی طور پر عبدالواحد شورو صدر مہران پروگریسیو ایمپلائز فیڈریشن سندھ و ممبر گورننگ باڈی SESSI کو یومِ آزادی کی اس تقریب میں مدعو کیا۔

عبدالواحد شورو کی شرکت کے موقع پر مہران پروگریسیو ایمپلائز فیڈریشن سندھ کے جوائنٹ سیکرٹری فقیر عبدالجبار اور فنانس سیکرٹری شعیب احمد بھی ان کے ہمراہ شریک ہوئے۔

تقریب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت ڈاکٹرز انتظامیہ پیرا میڈیکل اسٹاف اور پیرا میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

یہ تقریب پاکستان سے محبت قومی یکجہتی اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کی خوبصورت عکاسی تھی۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد
🤝 خدمتِ انسانیت پائندہ باد

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک پاکستان! 🇵🇰مہران پروگریسیو ایمپلائز فیڈریشن کی جانب سے تمام اہلِ وطن اور محنت کش مزدور بھائیوں اور ب...
14/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک پاکستان! 🇵🇰

مہران پروگریسیو ایمپلائز فیڈریشن کی جانب سے تمام اہلِ وطن اور محنت کش مزدور بھائیوں اور بہنوں کو جشنِ آزادی مبارک! 💚

پاکستان زندہ باد 🇵🇰
مزدور اتحاد زندہ باد ✊

14/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک پاکستان! 🇵🇰

آزادی ہماری نعمت بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔ آئیے اتحاد محنت اور ایمانداری کے ساتھ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

مہران پروگریسیو ایمپلائز فیڈریشن کی جانب سے تمام اہلِ وطن اور محنت کش مزدور بھائیوں اور بہنوں کو جشنِ آزادی مبارک! 💚

پاکستان زندہ باد 🇵🇰
مزدور اتحاد زندہ باد ✊

Address

Hydrabad
Hyderabad
17000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MPEF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share