Muslim Students League Hyderabad

Muslim Students League Hyderabad MSL Is a Student's Organization That Has The Core Agenda of Awakening Muslim Identity Among Students

16/08/2026

مسلم سٹوڈنٹس لیگ حیدرآباد کی شجرکاری مہم کے تیسرے مرحلے میں حبیب انور بھائی، انفارمیشن سیکرٹری ایم ایس ایل پاکستان، کا حیدرآباد کے طلبہ کے لیے خصوصی پیغام۔ 🌱

مسلم لیگ حیدرآباد کے زیرِ اہتمام شجرکاری مہم کے تیسرے مرحلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت حبیب انور بھائی، انفارم...
16/08/2026

مسلم لیگ حیدرآباد کے زیرِ اہتمام شجرکاری مہم کے تیسرے مرحلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت حبیب انور بھائی، انفارمیشن سیکرٹری ایم ایس ایل پاکستان، اور عبداللہ حسن بھائی، صدر ایم ایس ایل زیریں سندھ، نے کی۔

اس موقع پر طلبہ نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شجرکاری میں حصہ لیا اور “ایک پودا آزادی کے نام” کے عزم کو آگے بڑھایا۔

جشنِ آزادی کے موقع پر منعقدہ آزادی کیمپ میں بچوں کے لیے خصوصی فیس پینٹنگ کا اہتمام کیا گیا، جبکہ طلبہ  میں یومِ آزادی کے...
14/08/2026

جشنِ آزادی کے موقع پر منعقدہ آزادی کیمپ میں بچوں کے لیے خصوصی فیس پینٹنگ کا اہتمام کیا گیا، جبکہ طلبہ میں یومِ آزادی کے بیجز بھی تقسیم کیے گئے۔ 🇵🇰

بچوں کے چہروں پر سبز ہلالی پرچم کے رنگ اور دلوں میں وطنِ عزیز کی محبت نے کیمپ کی رونق کو مزید بڑھا دیا۔
یہی بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ 🇵🇰

14/08/2026

Official highlights of Azadi Seminar Hyderabad🇵🇰♥️

مسلم اسٹوڈنٹس لیگ حیدرآباد کی جانب سے جشنِ آزادی کے موقع پر آزادی گیم میں Signature Wall کا انعقاد کیا گیا، جہاں بڑی تعد...
14/08/2026

مسلم اسٹوڈنٹس لیگ حیدرآباد کی جانب سے جشنِ آزادی کے موقع پر آزادی گیم میں Signature Wall کا انعقاد کیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں بھائیوں اور شرکاء نے اپنے دستخط کرکے پاکستان سے محبت اور ملکی ترقی و خوشحالی کے عہد کا اظہار کیا۔ 💚

اس موقع پر حبیب انور بھائی، انفارمیشن سیکرٹری مسلم اسٹوڈنٹس لیگ پاکستان، عبداللہ حسن بھائی، صدر مسلم اسٹوڈنٹس لیگ zarenسندھ، انجینئر نعمان علی بھائی اور دیگر معزز شرکاء نے بھی Signature Wall پر اپنے دستخط کیے۔ 🇵🇰

یہ دستخط صرف نام نہیں، بلکہ پاکستان کی محبت، وفاداری اور روشن مستقبل کے عزم کی علامت ہیں۔

آزادی کیمپ ✨🇵🇰مسلم اسٹوڈنٹس لیگ حیدرآباد کی جانب سے یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر شاندار آزادی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، ج...
13/08/2026

آزادی کیمپ ✨🇵🇰

مسلم اسٹوڈنٹس لیگ حیدرآباد کی جانب سے یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر شاندار آزادی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ جشنِ آزادی منایا۔ 🇵🇰💚

کیمپ میں حبیب انور بھائی، انفارمیشن سیکرٹری مسلم اسٹوڈنٹس لیگ پاکستان، عبداللہ حسن بھائی، صدر مسلم اسٹوڈنٹس لیگ زیریں سندھ، اور انجینئر نعمان علی، صدر مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد ڈویژن نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر کیک کٹنگ بھی کی گئی اور پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور آزادی کے جذبے کو اجاگر کیا گیا۔ 🇵🇰🎂✨

🇵🇰 پاکستان زندہ باد!
💚 مسلم اسٹوڈنٹس لیگ پائندہ باد!

#حیدرآباد

مسلم اسٹوڈنٹس لیگ حیدرآباد کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کے موقع پر آزادی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت حبیب ...
13/08/2026

مسلم اسٹوڈنٹس لیگ حیدرآباد کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کے موقع پر آزادی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت حبیب انور بھائی، انفارمیشن سیکرٹری مسلم اسٹوڈنٹس لیگ پاکستان نے کی۔
پروگرام مسلم اسٹوڈنٹس لیگ کا تعارف کیف ندیم صدر مسلم سٹوڈنٹس حیدرآباد نے پیش کیا، جبکہ بچوں نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی ۔
یہ خوبصورت پروگرام بچوں میں حبِ وطن، قومی یکجہتی اور پاکستان سے محبت کے جذبے کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنا۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
مسلم اسٹوڈنٹس لیگ حیدرآباد۔

مسلم اسٹوڈنٹس لیگ حیدرآباد کے زیرِ اہتمام آزادی سیمینار کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں نوجوانوں اور طلبہ نے بھرپور...
12/08/2026

مسلم اسٹوڈنٹس لیگ حیدرآباد کے زیرِ اہتمام آزادی سیمینار کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
پروگرام میں نوجوانوں اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور پاکستان سے محبت، آزادی کی قدر اور قومی ذمہ داریوں کے حوالے سے اہم گفتگو کی گئی۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
مسلم اسٹوڈنٹس لیگ حیدرآباد

آزادی سیمینار — جشنِ آزادی پاکستان 🇵🇰مسلم اسٹوڈنٹس لیگ پاکستان کے زیرِ اہتمام آزادی سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس ...
12/08/2026

آزادی سیمینار — جشنِ آزادی پاکستان 🇵🇰

مسلم اسٹوڈنٹس لیگ پاکستان کے زیرِ اہتمام آزادی سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں مہمانِ خصوصی جناب حبیب انور شرکت فرمائیں گے۔ آئیں! آزادی کی خوشیوں کو عزم، اتحاد اور پاکستان سے محبت کے جذبے کے ساتھ منائیں۔ 🇵🇰💚

13 اگست 2026، بروز جمعرات
11:00 بجے صبح
اقصیٰ ماڈل ہائی اسکول، نیو آرمی روڈ، حیدرآباد

مسلم اسٹوڈنٹس لیگ حیدرآباد

Address

Hyderabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muslim Students League Hyderabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share