Istehkam e Pakistan organization۔

Istehkam e Pakistan organization۔ non political party

*** مذمت مذمت ***استحکام پاکستان آرگناٸزشن سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحُرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی یے۔
01/07/2023

*** مذمت مذمت ***
استحکام پاکستان آرگناٸزشن
سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحُرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی یے۔

29/06/2023

استحکام پاکستان آرگناٸزیشن اور بلدیاتی امور سب کمیٹی حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیٸرمین محمد احسن ناغڑ نے عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر تمام مسلمانوں کو عید الاضحی اور حج کی مبارک باد۔

استحکام پاکستان آرگناٸزیشن کی جانب سےعالم اسلام کو حج مبارک ہوں۔
26/06/2023

استحکام پاکستان آرگناٸزیشن کی جانب سے
عالم اسلام کو حج مبارک ہوں۔

 # # Istehkam e Pakistan Organization  # #25 jun 2023..استحکام پاکستان آرگناٸزیشن کے مرکزی قیادت کا اجلاس کےبعد ممبران ک...
25/06/2023

# # Istehkam e Pakistan Organization # #
25 jun 2023..

استحکام پاکستان آرگناٸزیشن کے مرکزی قیادت کا اجلاس کےبعد ممبران کے ساتھ گروپ ۔۔

 # # Istehkam e Pakistan Organization # # # # Official Media # #10 jun 2023..استحکام پاکستان آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ ...
11/06/2023

# # Istehkam e Pakistan Organization # #
# # Official Media # #
10 jun 2023..

استحکام پاکستان آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ کا اجلاس مرکمرکزی چیئرمین صاحبزادہ محمد احسن ناغڑ کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی سینئر وائس چیئرمین نواب الدین قریشی،صدر رفعت زیدی،سینئر نائب صدر نعیم اختر رضوی،نائب صدر اعظم ریاض،ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین محمد نعمان میمن،شہزاد قریشی،ملک ہاشم سمیت دیگر ممبر قاری سعد اللہ خان،عبد الروف قریشی،شکیل غوری شریک تھے اجلاس میں آرگنائزیشن کی ممبز سازی اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

09/06/2023

** استحکام پاکستان آرگنائزیشن**
. . اعلامیہ . . . . .

استحکام پاکستان آرگنائزیشن کے نئے نامزد عہدداران اور ممبران کا تعارفی اجلاس کل مورخہ 10 جون بروز ہفتہ بوقت 7:30 بجے شب مرکزی آفس میں مرکزی چیئرمین صاحبزادہ محمد احسن ناغڑ کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔

** جاری کردہ**
شعبہ نشرواشاعت

*آئی ایس پی آر- ۷ مئی ۲۰۲۳* *ٹکرز*  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زِیر صدارت جی ایچ کیو میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس۔ کا...
07/06/2023

*آئی ایس پی آر- ۷ مئی ۲۰۲۳*

*ٹکرز*

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زِیر صدارت جی ایچ کیو میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس۔

کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز کی شرکت۔

فورم نے شہداء کی عظیم قربانیوں، جن میں مسلح اَفواج، قانون نافذ کرنے والے اِداروں کے افسران وجوانوں اور سِول سُوسائٹی کے شہداء شامل ہیں، کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

''رِیاست پاکستان اور مسلح اَفواج، شہداء پاکستان اور اِن کے اہلخانہ کو احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ سراہتی رہے گی " (آرمی چیف)

”پاکستان کی عوام اور مسلح افواج کا آپس میں گہرا تعلق ہے جو قومی سلامتی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے

25 مئی کی تقریبات میں عوام کی بھرپور شرکت افواج پاکستان اور عوام میں گہر ے تعلق کی واضح عکاسی کرتی ہیں“۔ (آرمی چیف)

''قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز پر پرُ تشدد حملے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کے بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور مسلح افواج کو بدنام کرکے مذموم سیاسی مفادات کا حصول ہے' ' (آرمی چیف)

''ملک دشمن عناصر اور ان کے حامی، جعلی اور بے بنیاد خبروں اور پروپیگنڈہ کے ذریعے معاشرتی تفرقہ اور انتشار پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں '' (آرمی چیف)

"قوم کے بھرپور تعاون سے تمام تر ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا، انشاء اللہ" (آرمی چیف)
فارمیشن کمانڈ کانفرنس کے شرکاء نے یوم سیاہ سانحہ 9 مئی کے واقعات کی سخت ترین مذمت کی۔

مذموم مقاصد کے حصول کے لیے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پروان چڑھانے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ضرورت پرزور۔ (کانفرنس کے شرکاء کا عزم)

اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کے خلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے۔ (کانفرنس کے شرکاء کا عزم)

شہدا کی یادگاروں، جناح ہاؤس کی بے حرمتی کرنے والوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ،جو کے آئینِ پاکستان کے تحت ہیں، کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لا کر کیفرِ کردارتک پہنچایاجائے۔ (کانفرنس کے شرکاء کا عزم)

بگاڑ پیدا کرنے کی اورٖٖٖفرضی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیچھے پناہ لینے کی تمام تر کوششیں بے سودہیں۔ (آرمی چیف)

کثرت سے جمع کیے گئے ناقابلِ تردید شواہد کونہ جھٹلایا اور نہ ہی بگاڑا جا سکتا ہے۔ (آرمی چیف)

مخالف قوتوں کے ناپاک عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنانے کی راہ میں کسی بھی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے اور ابہام پیدا کرنے کی کوششوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔(کانفرنس کے شرکاء کا عزم)

افواجِ پاکستان، ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ (کانفرنس کے شرکاء کا عزم)

28مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی 7ویں ایٹ...
28/05/2023

28مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے
28مئی یوم تکبیر وطن عزیز کے دفاع سالمیت اور بقا کا ضامن ہے
یہ دن ملکی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا
پاک فوج زندہ باد
پاکستان پائندہ باد💚🇵🇰

25/05/2023افواج پاکستان ہمارا فخر اور شہداء ماتھے جا جھومر ہے۔استحکام پاکستان آرگنائزیشن کی جانب سے پریس کلب حیدرآباد پر...
25/05/2023

25/05/2023
افواج پاکستان ہمارا فخر اور شہداء ماتھے جا جھومر ہے۔

استحکام پاکستان آرگنائزیشن کی جانب سے پریس کلب حیدرآباد پر 9مئی کے واقعہ اور شہداوں کی بے حرمتی کے خلاف اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر آرگنائزیشن ہذا کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ محمد احسن ناغڑ کی قیادت میں دعائیہ تقریب منعقد کی تقریب آرگنائزیشن کے کنوئینر رفعت زیدی، ڈپٹی کنوئینر نواب الدین قریشی،سیکریٹری نعیم اختر رضوی،سید ریاض شاہ،اعجاز علی راجپوت،محمد نعمان میمن،وقار خان،سعد اللہ،علی رضا آرائیں،محمد اعظم، ملک ہاشم،راشد قریشی ہندو کمیونیٹی کے پرکاش ایڈوکیٹ،کرسچن کمیونیٹی کے فادر شہزاد کھوکھر،جمعت اہلحدیث کے امیر عبد اللہ فاروقی،ملک برادری کے یونس جمال،امن سب کے لئے کے حکیم عرفان علی شاہ ودیگر نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین صاحبزادہ محمد احسن ناغڑ نے کہا کہ آج اگر پاکستان اہنے پورے وجود اور آب وتاب کے ساتھ موجود ہے تو اس کے پیچھے گمنام اور پاک فوج اور محب وطن کے جوانوں کی شہادتیں ہیں پاکستان کی تکمیل کو 76 سال ہوگئے اور یہ نصف صدی کا قصہ شہداء کی بے لوث،قربانیوں،ایثار،احساس،خلوص،عزم اور استقامت کی داستاں ہے اور شہداء کی قربانیاں،اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ ہےاس لئےآج بھی گلی گلی شہر شہر شہداءکی تصویریں محب وطنوں آویزاں کی ہوئی ہیں تاکہ آنے والی نسلیں بھی اپنے محسنوں کو پہچان سکیں لیکن 9مئی کو بعض نادان اور ناعاقبت اندیش لوگوں نے پاک فوج کے خلاف دشمن کی سازش کا شکار ہوکر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے ملک کے قیمتی آثار اور نایاب اثاثہ جات کو تباہ کیا اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرکے 24 کروڑ محب وطنوں کی دل آزاری کی اور عالمی سطح پر ملکی عزت وقار کو ناقابل تلافی نقصان پہچایا یہ تمام تخریبی کاروائیاں ملک سے غداری کے زمرے آتی ہے جس ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور سازشی ٹولہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے اور شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہے افواج پاکستان تمام لسانی،سیاسی اور علاقائی تعصبات سے بالاتر ہوکر پاکستان سلامتی و بقاء کے لئے اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو۔مقدم رکھے ہوئے ہے ہم حکومت پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان تمام تخریب کاروں کے خلاف غدار قرار دے کر تنظیم کو کالعدم قرار دیا جائے آخری میں شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شمع روشن کی اور شہداء کے درجات کی بلندیوں اور پاکستان کی استحکامات کے لئے دعا کی۔

تمام محب وطنوں سے شرکت کی درخواست ہے۔
23/05/2023

تمام محب وطنوں سے شرکت کی درخواست ہے۔

 # # Istehkam e Pakistan Organization. # # Official media..23 Mar 2023.استحکام پاکستان آرگنائزیشن کی جانب سے یوم پاکستان...
24/03/2023

# # Istehkam e Pakistan Organization.
# # Official media..
23 Mar 2023.

استحکام پاکستان آرگنائزیشن کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع آرگنائزیشن کے مرکزی آفس میں کیک کٹینگ تقریب منعقد کی گی تقریب سے آرگنائزیشن ہذا کے مرکزی چیئرمین محمد احسن ناغڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا انتہائی اہم دِن ہے۔ اس دن یعنی 23 مارچ 1940 کو قرارداد لاہور پیش کی گئی جس کو بعد ازاں قرارداد پاکستان کہا جانے لگاقرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلمانوں کی سیاسی جماعت مسلم لیگ نے برِ صغیر کی اقلیت (مسلمانوں ) کے لیے الگ وطن کا مطالبہ کیااس مطالبے کی بدولت جداگانہ وطن کے لیے ایسی تحریک کا آغاز ہوا جو سات برس کے بعد الگ وطن کے مطالبے کے حصول میں کامیاب ہو گئی مسلمانانِ ہند کو واقع ہی ایک آزاد مملکت کی ضرورت تھی۔ جہاں وہ اسلامی قوانین کے مطابق زندگی گزار سکیں اُس وقت کا یہ ایک واضح عزم اور اولین مقصد تھا کہ مسلمانوں کو بغیر کسی بیرونی مداخلت کے ایک آزاد ریاست کی ضرورت ہےیہ وہ وقت تھا جب حریت و آزادی کا سفر جو بے شمار قربانیوں اور جانفشانیوں کے بعد ختم ہونے والا تھاہندوستان میں جہاں ہندو مظالم اور برطانوی سامراجی کی تاریک رات کی سیاہی پھیلی ہوئی تھی وہیں کہیں غلامی کی تاریکی کو دور کرنے والا سورج امید کی کِرن لیے طلوع ہونے کو تھا۔ اللہ نے شَر کے ساتھ خیر بھی دنیا میں اُتارا ہے اسی طرح سر زمین ہندوستان پر بھی کچھ مرد مجاہد ایسے پیدا کیے جن کے بلند حوصلوں اور کڑی محنت کی بدولت غلامی کی زنجیریں ٹوٹیں انہیں میں محمد علی جناح ایک ایسا بہادر شخص تھا جس نے بر صغیر کی تاریخ کا دھارا موڑا اور بر صغیر کے مسلمانوں کی ڈوبتی کشتی کو کنارے لگایا۔ قائداعظم کی پُرامن اور قانون پسندانہ سیاسی قیادت میں مسلمانوں کی الگ مملکت کے حصول کی جدوجہد کے نتیجے میں برطانوی سامراج اس بات پر مجبور ہو گیا کہ اب ہندوستان کو آزادی دے دی جائے اور اس طرح قیامِ پاکستان کا مطالبہ جو 23 مارچ 1940 کو کیا گیا تھا۔ وہ 14 اگست 1947 کو پورا ہوا اور یوں دنیا کے نقشے پر پاکستان جیسی اسلامی ریاست کا اضافہ ہوامگر آج ہمارا عالم کچھ ایسا ہے کہ ہم اپنے پُرکھوں کی مشقت سے کمائی ہوئی آزادی کو دونوں ہاتھوں سے لُٹا رہے ہیں۔ جو کشتی بانی پاکستان نے کنارے لگائی تھی اسی کشتی کو بھنور میں الٹانے کو ہیں۔ جس رات کی سیاہی چھٹ کر صبح نوید طلوع ہوئی تھی ہم پھر سے اسی رات کی اوڑھنی اوڑھے ہوئے ہیں۔ ہم خود ہی بگاڑ کا سبب ہیں اور اب کسی معجزے کے انتظار میں ہیں جو ہمارے حالات بہتر کر دے۔ اس ملک کو اتنا نقصان پہنچایا جا چکا ہے کہ بہتری کے بارے میں اگر سوچا جائے تو کوئی امید نظر نہیں آتی مگر چونکہ ناامیدی کو کفر قرار دیا گیا ہے اور اقبال بھی تو اپنی کشتِ ویراں سے نا امید نہیں تھے۔ ہم بھی بہتری کی امید رکھتے ہیں مگر صرف امید سے کچھ نا ہو گا کچھ عملی کردار بھی ادا کرنا ہو گا کیونکہ اللہ قرآن میں فرماتا ہے کہ وہ کبھی اس قوم کے حالات کو نہیں بدلتا جب تک وہ خود اس کے لیے تگ و دو نا کرےآرگنائزیشن کے کنوینر رفعت زیدی،سیکریڑی محمد نعیم اختر رضوی، ڈپٹی کنوینر نواب الدین قریشی نے کہا کہ ہمیں بھی پاکستان کی بہتری کے لیے اپنے حصے کی شمع جلانی ہو گی۔ اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنا کام ایمانداری کے ساتھ بہترین انداز میں کرنا ہو گا تقریب محمد نعمان میمن،وقار خان،عقیل میمن،اعجاز علی راجپوت،سید ریاض شاہ،علی رضا آرائیں،قاری سعد اللہ خان ودیگر موجود تھے جبکہ یوم پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور اللہ رب العزت سے دعا کی کہ ہمارے پیارےپاکستان کو درپیش تمام مسائل سے رہائی دے اور اسے قیامت تک قائم و دائم رکھے۔
آمین

 # # Istehkam e Pakistan Orgnaization**  # # Official Media**22 Feb 2023**استحکام پاکستان آرگنائزیشن کے وفد نے آرگنائزیش...
25/02/2023

# # Istehkam e Pakistan Orgnaization**
# # Official Media**
22 Feb 2023**

استحکام پاکستان آرگنائزیشن کے وفد نے آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ کی قیادت میں ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ سے ان کے افس میں ملاقات کی وفد میں آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے کنوئینر رفعت زیدی،ڈپٹی کنوئینر نواب الدین قریشی، سیکریڑی محمد نعیم اختر رضوی،ڈسٹرکٹ چیف کوآرڈنیٹرسید ریاض شاہ، کوآرڈنیٹر اعجاز علی راجپوت، وقار خان،علی رضا آرائیں شامل تھے احسن ناغڑ نے کہا کہ ٹریفک کی بحالی میں رکاوٹوں کے خلاف کی جانیوالی کارروائیوں ٹریفک پولیس نفری میں اضافے اور ٹریفک کی روانی پر اطمینان کا اظہار کرتے ڈی آئی جی حیدرآباد کا شکریہ ادا کیا کہ حیدرآباد کا دیرینہ مسئلہ ٹریفک نظام کی بہتری کا تھا جو DIG حیدرآباد نے اپنی کوششوں سے اس کو حل کیا اور ٹریفک کی روانی بہتر ہوئی ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک نظام میں مزید بہتری لانے اور تجاوزات مافیا کیخلاف پولیس اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ ایک پیج پر ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک عملہ فٹ پاتھوں کو تجاوزات مافیا سے واگزار کرائیں تاکہ پیدل چلنے والوں کو بھی کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں مزید انہوں نے کہا کہ نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنا نا قابل برداشت ہی نہیں قانونی جرم ہے کیونکہ اس سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوتا ہے اس کے شہری اور تاجربرادری ٹریفک پولیس اور ڈسڑکٹ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اس موقع پر وفد نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو مزید سفارشات پیش کی اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا وفد نے ڈی آئی جی کی خدمت میں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

Address

Hyderabad

Telephone

+923332705048

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Istehkam e Pakistan organization۔ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share