Voice of local Community Of Kunnar

Voice of local Community Of Kunnar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice of local Community Of Kunnar, Community Organization, Hyderabad.

16/06/2026

I got over 1,500 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

یہ تصویر صرف میرے بچے کی نہیں، بلکہ ان 55 تھرڈ پارٹی ملازمین کے خاندانوں کی کہانی ہے جو برسوں سے کنر آئل و گیس فیلڈ میں ...
16/06/2026

یہ تصویر صرف میرے بچے کی نہیں، بلکہ ان 55 تھرڈ پارٹی ملازمین کے خاندانوں کی کہانی ہے جو برسوں سے کنر آئل و گیس فیلڈ میں کام کر رہے ہیں۔ آج میرا بچہ چھت سے گر کر شدید زخمی ہوا تو سرکاری اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں بے بسی کے عالم میں اپنے ہاتھوں پر اٹھا کر علاج کے انتظار میں کھڑا تھا۔

رزق دینے والا، شفا دینے والا اور سہارا دینے والا یقیناً اللہ پاک ہے، مگر سوال یہ ہے کہ اتنے وسائل سے مالا مال علاقے کے محنت کش ملازمین اور ان کے بچوں کا مستقبل كب محفوظ ہوگا؟

ہم صرف 25 سے 37 ہزار روپے تنخواہ پر برسوں سے کام کر رہے ہیں، نہ مستقل ،روزگار نہ میڈیکل سہولت، نہ بچوں کے لیے کوئی تحفظ

ہم اپنے ایم این اے ایم پی اے اور او جی ڈی سی ایل کے ذمہ دار افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا ان 55 خاندانوں کی حالت پر رحم کریں۔ ہمارے بچوں کا بھی حق ہے کہ انہیں بہتر علاج بہتر مستقبل اور باعزت زندگی ملی۔

ہم خیرات نہیں، اپنا جائز حق مانگ رہے ہیں۔ مقامی ملازمین اور ان کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنايا جائے۔

#روزگار اور حقوق

14/06/2026

کنر آئل فیلڈ کے مقامی ملازمین کے ساتھ انصاف کب ہوگا؟ کنر آئل فیلڈ اور گردونواح کے مقامی ملازمین گزشتہ 15، 20 بلکہ 25 سال سے زائد عرصے سے تیل و گیس کی پیداوار میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ابتدا میں ورک آرڈر سسٹم اور پھر تھرڈ پارٹی ٹھیکیداری نظام کے تحت ان سے مسلسل کام لیا گیا، مگر آج ان کی زندگیاں اور سروس ختم ہونے کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ جس علاقے کی زمین سے کروڑوں روپے کا تیل اور گیس نکل رہی ہے، اسی علاقے کے مقامی ملازمین آج بھی صرف 25 سے 37 ہزار روپے تنخواه پر تھرڈ پارٹی سسٹم کے رحم و کرم پر ہیں۔ نہ ملازمت کا تحفظ، نہ مستقل روزگار نہ وہ سہولیات جو کمپنی کے مستقل ملازمین کو حاصل ہیں۔

ہم پوچھتے ہیں کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ کام OGDCL کا ہو، ذمہ داریاں OGDCL کی ہوں، مگر تنخواہ اور مستقبل ایک ٹھیکیدار کے ہاتھ میں ہو؟

ہم اپنے معزز ایم این اے ایم پی اے سندھ حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ:

مقامی ملازمین کو مستقل روزگار دیا جائے۔

تھرڈ پارٹی اور ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کیا جائے۔

ایک ادارہ ایک پالیسی کے تحت تمام ملازمین کو یکساں حقوق دیے جائیں۔

مقامی ملازمین کو وہ تمام مراعات اور تحفظ فراہم کیے جائیں جو مستقل کمپنی ملازمین کو حاصل ہیں۔

برسوں سے خدمات انجام دینے والے ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔

ہم کوئی خیرات نہیں مانگ رہے، ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ جن لوگوں نے اپنی جوانیاں اس ادارے اور اس صنعت کے لیے وقف کر دیں، انہیں بے یقینی ناانصافی اور ٹھیکیداری نظام کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔

اب وقت آگیا ہے کہ مقامی ملازمین کو ان کا جائز حق دیا جائے۔

#کنرآئل فیلڈ #مقامی ملازمین کو ریگولر کرو #ٹھیکیداری سسٹم_ختم_کرو

1996-97 سے ہمارے علاقے کی تیل و گیس کی پیداوار سے پورا پاکستان فائدہ اٹھا رہا ہے، مگر افسوس کہ آج تک ہمارے قریبی دیہات ب...
13/06/2026

1996-97 سے ہمارے علاقے کی تیل و گیس کی پیداوار سے پورا پاکستان فائدہ اٹھا رہا ہے، مگر افسوس کہ آج تک ہمارے قریبی دیہات بنیادی گیس کی سہولت سے محروم ہیں۔

یہ ہمارا حق ہے کہ ہمیں بھی اپنی زمین سے نکلنے والے وسائل کا فائدہ ملے۔

ہم اپنے ایم این اے اور ایم پی اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں متاثرہ دیہات کا دورہ کریں اور عوام کو بتائیں کہ علاقے کی ترقی اور بنیادی سہولتوں کے لیے کیا عملی کام کیے گئے ہیں۔

ہم سندھ حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ کنر آئل فیلڈ کے اطراف کے دیہات کو فوری طور پر گیس کی سہولت فراہم کی جائے اور مقامی عوام کے جائز حقوق یقینی بنائے جائیں۔

فیلڈ

#سندھ حکومت

1996-97 سے ہمارے علاقے کی تیل و گیس کی پیداوار سے پورا پاکستان فائدہ اٹھا رہا ہے، مگر افسوس کہ آج تک ہمارے قریبی دیہات ب...
13/06/2026

1996-97 سے ہمارے علاقے کی تیل و گیس کی پیداوار سے پورا پاکستان فائدہ اٹھا رہا ہے، مگر افسوس کہ آج تک ہمارے قریبی دیہات بنیادی گیس کی سہولت سے محروم ہیں۔

یہ ہمارا حق ہے کہ ہمیں بھی اپنی زمین سے نکلنے والے وسائل کا فائدہ ملے۔

ہم اپنے ایم این اے اور ایم پی اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں متاثرہ دیہات کا دورہ کریں اور عوام کو بتائیں کہ علاقے کی ترقی اور بنیادی سہولتوں کے لیے کیا عملی کام کیے گئے ہیں۔

ہم سندھ حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ کنر آئل فیلڈ کے اطراف کے دیہات کو فوری طور پر گیس کی سہولت فراہم کی جائے اور مقامی عوام کے جائز حقوق یقینی بنائے جائیں۔

فیلڈ

#سندھ حکومت

13/06/2026

سندھ حکومت کا ہمارے ایم این ایز اور ایم پی اے سے سوال ہے:

ہمارا علاقہ تیل اور گیس کی دولت سے مالا مال ہے۔ یہاں سے نکلنے والے وسائل پورے پاکستان کی معیشت کو فائدہ پہنچا رہے ہیں، مگر افسوس کہ انہی وسائل کے قریب رہنے والے مقامی گاؤں آج بھی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔

قانون اور انصاف کا تقاضا ہے کہ جہاں سے تیل اور گیس نکلے، سب سے پہلے وہاں کے مقامی لوگوں کو اس کا حق اور سہولت دی جائے۔ لیکن ہمارے علاقے کے عوام آج بھی اپنے جائز حقوق کے منتظر ہیں۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مقامی آبادی کو فوری طور پر گیس کی فراہمی روزگار اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اب وعدوں کا نہیں، عملی اقدامات کا وقت ہے۔

#کنر آئل فیلڈ

#سندھ حکومت

ہمارے علاقے کی زمین سے نکلنے والی گیس پورے ملک کے گھروں کو روشن کر رہی ہے، مگر افسوس کہ اسی گیس کے قریب رہنے والے مقامی ...
13/06/2026

ہمارے علاقے کی زمین سے نکلنے والی گیس پورے ملک کے گھروں کو روشن کر رہی ہے، مگر افسوس کہ اسی گیس کے قریب رہنے والے مقامی لوگ آج بھی اس بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔

ہم سندھ حکومت متعلقہ اداروں، ایم این اے اور ایم پی اے صاحبان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے گاؤں اور علاقے کو فوری طور پر گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وسائل ہمارے حق ہمارا - اب مزید محرومی قبول نہیں۔





حسین طارق شاہ جاموٹ صاحب ہماری آواز سنیں+کنر آئل فیلڈ کے مقامی ملازمین اور عوام آپ سے امید رکھتے ہیں۔ایکسعلاقے کے نوجوان...
12/06/2026

حسین طارق شاہ جاموٹ صاحب ہماری آواز سنیں

+

کنر آئل فیلڈ کے مقامی ملازمین اور عوام آپ سے امید رکھتے ہیں۔

ایکس

علاقے کے نوجوان ، روزگار، گیس اور بنیادی حقوق کے لیے برسوں سے جدوجہد کر رہے ہیں۔

ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی اسمبلی میں ہماری آواز بلند کریں اور مقامی لوگوں کے حقوق کے لیے عملی اقدامات کریں۔

عوام کی امیدوں پر پورا اتریں۔





11/06/2026

تھرڈ پارٹی سسٹم نے مقامی ملازمین کا مستقبل تباہ کر دیا

کئی نوجوانوں نے اپنی زندگیاں کنر آئل فیلڈ میں کام کرتے ہوئے گزار دیں، مگر آج تک مستقل ملازمت نہیں ملی۔

ہر چند سال بعد ٹھیکیدار بدل جاتا ہے، مگر ملازمین کے مسائل وہی رہتے ہیں۔

ہم اس ظالمانہ تھرڈ پارٹی سسٹم کے خاتمے اور مقامی ملازمین کے مستقل روزگار کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مقامی محنت کشوں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

#تھرڈ پارٹی سسٹم_نامنظور

روزانہ ہماری زمین سے کروڑوں روپے کا تیل اور گیس نکل کر پورے پاکستان کو فائدہ پہنچا رہا ہے، مگر افسوس کنر آئل و گیس فیلڈ ...
11/06/2026

روزانہ ہماری زمین سے کروڑوں روپے کا تیل اور گیس نکل کر پورے پاکستان کو فائدہ پہنچا رہا ہے، مگر افسوس کنر آئل و گیس فیلڈ کے ساتھ آباد مقامی دیہات آج بھی گیس کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ آخر کب تک؟ وسائل ہمارے حق بھی ہمارا!

Address

Hyderabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of local Community Of Kunnar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share