19/08/2026
*آل پاکستان کلرکس* *ایسوسی ایشن ایپکا* *(سندھ)*
*صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو سیکریٹری ایریگیشن ظریف کھیڑو سے ٹھاکر ذوالفقار علی خان قائمخانی۔اشرف خان بوزئی ۔رفیق احمد جتوئی کی قیادت میں وفد کی* *ملاقات*
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا سندھ کے چیئرمین ٹھاکر ذوالفقار علی خان قائمخانی۔صدر رفیقِ آحمد جتوئی جنرل سیکریٹری سندھ اشرف خان بوزئی کی قیادت میں وفد نے صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو سے ملاقات کی اور ملازمین کے مسائل 1سے 4 گریڈ کے کوالیفائیڈ ملازمین کو جونئیر کلرک کی پوسٹ پر پروموشن دیئے جائیں
(2)اکاؤنٹس کلرکس کی پوسٹ کو بی۔پی۔ایس۔9 سے بی۔پی۔ایس۔15 میں اپ گریڈ کیا جائے۔(3)چیف انجینئر کوٹری بیراج اور نارا سرکل میں 2025 سے اسٹنٹ/سپرنٹنڈنٹ/ اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر کے پروموشن روکے ہوئے ہیں ان کی ڈی۔پی۔سی۔فوری کرائی جائے۔(4)تمام ریجنز میں جونیئر اسٹینو گرافر بی۔پی۔ایس۔14 کی پوسٹ کو سینئر اسٹینو گرافر بی۔پی۔ایس۔16 پر ری ڈیزینیٹ کیا جاے۔(5) سمال ڈیمز سمیت دیگر ریجنز میں کمپیوٹر آپریٹر کی ہوسٹ 16 گریڈ میں اپ گریڈ ہے اس کو بجٹ گزٹ میں ڈالا جائے۔وفد میں سید نعیم شاہ۔سعید شیخ شریف عمرانی شامل تھے۔