Ganish Times

Ganish Times Ganish
The first settlement of Hunza(Over a 1000 years old)
Restored with the cooperation Of NCRAD(1997-2001)

22/05/2026

اسماعیلی برادری کے مذہبی پیشوا کے ہنزہ آمد کے بعد اسماعیلی برادری کی گھروں میں واپسی پر چهل گنش کے نننے بچے پہولوں سے استقبال کر رہے ہیں ۔

02/05/2026

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی جاری ہے۔ Election Commission کے احکامات کے باوجود ہنزہ کے اسکولوں میں ہیڈ ایجوکیشن فیلو ہنزہ کے من مانی سے اساتذہ کی زبانی پوسٹنگ کی جا رہی ہے، سکول ہیڈ اور محکمہ تعلیم کے دفتر کو ٸی علم نہیں ۔
حکام فوری نوٹس لیں اور تمام غیر قانونی تبادلے ختم کریں۔ اگر 24 گھنٹوں میں اساتذہ کو واپس نہ کیا گیا تو کمیونٹی احتجاج پر مجبور ہوگی

27/03/2026

سانحہ 28 مارچ 2022ء
ہنزہ کی تاریخ کا اندوہناک باب

ہنزہ کی سرزمین، جو صدیوں سے امن، محبت اور رواداری کی علامت رہی ہے، 28 مارچ 2022ء کو ایک ایسے المیے کی گواہ بنی جس نے نہ صرف علاقے کی تاریخ کو سیاہ کیا بلکہ پوری قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ یہ سانحہ دونٹ داس گنش ہنزہ میں پیش آیا ۔ایک واقعہ جو اپنی ہولناکی اور بربریت میں مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

اس اندوہناک واقعے کے دوران میرے بھائی مرحوم منظور حسین کے ساتھ انتہائی سفاکانہ سلوک کیا گیا۔ ان کی قبر کشائی کی گئی اور دو دن تک ان کی لاش بے یارو مددگار کے کے ایچ پر پڑی رہی۔ جنازے میں شرکت سینکڑوں افراد پر پتھر برسائے گئے، درجنوں افراد زخمی ہوئے، یہاں تک کہ جب ان کے جنازے کو تدفین کے لیے لے جانے والے ایک نجی ہسپتال کی ایمبولینس کو بھی آگ لگا دی گئی۔
یہ تمام کارروائیاں سمائر اور نگر خاص کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں اور دہشت گردوں نے کیں۔ ریاست کی طرف سے نامزد شدت پسند اور دہشتگردوں کے خلاف اے ٹی اے کے دفعات شامل کر کے ایف آئی آر درج کی مگر آج تک کوئی گرفتار نہیں ہو سکا۔ یہ معاملہ صرف چند ناموں تک محدود نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سمائر اور نگر خاص کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اس پورے معاملے میں شریک اور قبیح فعل میں ملوث ہیں۔
سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ آج تک کسی ایک شخص نے بھی اس معاملے پر شرمندگی کا احساس تک نہیں کیا۔ نہ کوئی معذرت، نہ کوئی ندامت، نہ کسی سطح پر احتساب گویا یہ سفاکانہ فعل ان کے نزدیک قابلِ فخر کام ہے۔
سانحے کو چار سال بیت چکے ہیں مگر ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ عوام کے سامنے یہ سوال کھڑا ہے کہ آخر کیوں ان مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جا رہا؟
حقیقت یہ ہے کہ ریاست اور حکومت ان دہشت گردوں کو مکمل چھوٹ دے رہی ہے اور اس کی بڑی وجہ مذہب کے نام پر بلیک میلنگ، یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ ان شرپسندوں کا تعلق ایک خاص فرقے سے ہے، اور مذہب کے نام پر ریاست کو بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ قانون کے نفاذ میں تاخیر، مذہبی بنیادوں پر کی جا رہی ہے جو کسی بھی ریاست کے لیے قابلِ قبول نہیں۔
علاقے کے عوام، جو اس صدمے کے باوجود صبر آزما ہیں، آج بھی انصاف کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ اُن کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ملوث تمام عناصر خواہ وہ کسی بھی طبقے، مذہب یا سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں کو گرفتار کیا جائے اور انہیں قبر کشائی، ایمبولینس کو نذرِ آتش کرنے اور دہشت گردی کے دیگر جرائم کے لیے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
جب تک ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی نہیں ہوتی، جب تک اس سفاکانہ فعل پر شرمندگی کا اظہار نہیں کیا جاتا، اس المیے کا باب بند نہیں ہو سکتا۔
اب وقت آ گیا ہے کہ ریاست اپنے کردار کا مظاہرہ کرے اور مظلوموں کو انصاف دلائے۔





24/01/2026

میر آف نگر کی جھوٹھے دعوے کے سہارے سیاست میں انٹری کی ناکام کوشش

ہنزہ پولیس کو مورخہ 13-12-2025 کو گنش کھاری سے بکری چوری ہونے کی درخواست موصول ہوئی۔ تھانہ علی آباد ہنزہ پولیس نے بروقت ...
15/01/2026

ہنزہ پولیس کو مورخہ 13-12-2025 کو گنش کھاری سے بکری چوری ہونے کی درخواست موصول ہوئی۔ تھانہ علی آباد ہنزہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تفتیش کے دوران مورخہ 11-01-2026 کو طالب حسین ولد علی محمد، ساکن ہوپر نگر کو گرفتار کیا۔ ملزم نے دورانِ تفتیش بکری چوری کرنے کا اعتراف کیا اور 21,000 روپے میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا، جس پر پولیس نے اس کی نشان دہی پر رقم اور بکری کی کھال برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف تھانہ علی آباد ہنزہ میں FIR نمبر 02/01/2026 زیرِ دفعات 380، 457 تعزیراتِ پاکستان درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈاکٹر محمد حسین، جن کا تعلق گنش، ہنزہ سے ہے، کو یونیورسٹی آف کیمبرج کے وولفسن کالج میں کالج ریسرچ ایسوسی ایٹ (CRA) مقرر ...
02/01/2026

ڈاکٹر محمد حسین، جن کا تعلق گنش، ہنزہ سے ہے، کو یونیورسٹی آف کیمبرج کے وولفسن کالج میں کالج ریسرچ ایسوسی ایٹ (CRA) مقرر کیا گیا ہے، جو دنیا کی صفِ اوّل کی جامعات میں ایک نہایت باوقار تعلیمی وابستگی تصور کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر محمد حسین پیشے کے اعتبار سے انجینئر اور سائنس دان ہیں اور اس وقت یونیورسٹی آف کیمبرج کے شعبۂ انجینئرنگ میں بطور ریسرچ ایسوسی ایٹ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کالج ریسرچ ایسوسی ایٹ کی وابستگی اُن محققین کو دی جاتی ہے جو یونیورسٹی کے اندر اعلیٰ معیار کی تحقیق میں سرگرم ہوں، اور یہ شعبہ جاتی ذمہ داریوں سے ہٹ کر مستقل علمی خدمات کا باضابطہ اعتراف ہوتی ہے۔

ڈاکٹر حسین کی یہ تقرری ایک نہایت سخت اور مسابقتی انتخابی عمل کے بعد عمل میں آئی، جہاں ان کی تحقیق کے معیار، اثرات اور مستقبل کی سمت کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ انہیں یونیورسٹی آف کیمبرج کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے متعدد اہل امیدواروں میں سے منتخب کیا گیا۔

کالج ریسرچ ایسوسی ایٹ کی حیثیت سے ڈاکٹر محمد حسین وولفسن کالج کی بین الشعبہ جاتی علمی برادری کا حصہ بنیں گے۔ اس کردار کے تحت انہیں کالج کی تحقیقی سرگرمیوں میں شرکت، تعلیمی زندگی میں فعال کردار ادا کرنے، طلبہ کی رہنمائی اور نگرانی، اور مختلف شعبوں کے درمیان تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے مواقع حاصل ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ شعبۂ انجینئرنگ میں اپنی تحقیقی سرگرمیاں بھی جاری رکھیں گے۔

ڈاکٹر حسین نے اس موقع پر اپنی مسرت کا اظہار کیا اور اُن ساتھیوں اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا جن کی رہنمائی اور تعاون نے اس کامیاب تقرری میں اہم کردار ادا کیا۔

چھل گنش ہنزہ میں بجلی کا سنگین بحران  عوام شدید مشکلات کا شکارچھل گنش ہنزہ میں گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کی فراہمی مکمل طور...
04/12/2025

چھل گنش ہنزہ میں بجلی کا سنگین بحران عوام شدید مشکلات کا شکار

چھل گنش ہنزہ میں گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہے۔ پہلے بھی علاقے میں صرف ڈیڑھ گھنٹہ بجلی فراہم کی جاتی تھی، تاہم اب وہ بھی کئی دنوں سے غائب ہے۔ علاقے کے مکینوں کے مطابق محکمہ برقیات کی جانب سے نصب کردہ 50 KVA ٹرانسفارمر بار بار خراب ہو جاتا ہے اور شام ہوتے ہی کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ چھل گنش ایک اہم کمرشل ایریا ہے جہاں پیٹرول پمپ، متعدد ہوٹلز اور کاروباری مراکز موجود ہیں، اس لیے 50 KVA ٹرانسفارمر سراسر ناکافی ہے۔ عوام کے مطابق یہاں کم از کم 100 KVA یا اس سے بڑا ٹرانسفارمر نصب کیا جانا انتہائی ضروری ہے۔

بجلی کی مسلسل بندش سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ بچوں کے جاری امتحانات بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں، جس پر عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

اہلِ علاقہ نے سیکریٹری واٹر اینڈ پاور گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم مسئلے کا فوری نوٹس لے کر ٹرانسفارمر کی بروقت تبدیلی اور بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے

30/10/2025

چھولی مو کور

Hunza: Ganish Cooperative Frugal & Credit Society Holds 5th AGM, New Leadership AnnouncedThe 5th Annual General Meeting ...
11/10/2025

Hunza: Ganish Cooperative Frugal & Credit Society Holds 5th AGM, New Leadership Announced

The 5th Annual General Meeting (AGM) of The Ganish Cooperative Frugal & Credit Society Ltd. was held at Hotel Fairy Garden in Aliabad, Hunza, with active participation from shareholders, employees, and prominent community leaders.

During the session, the management presented the annual progress report, highlighting the Society’s financial performance, ongoing initiatives, and its Corporate Social Responsibility (CSR) contributions to the Hunza community. The Society reaffirmed its commitment to empowering local households and supporting grassroots development through accessible financial services.

Loan & Financial Products Highlighted at the AGM:

The Society currently offers a diverse range of financial services and loan products, including:

Current Account

Frugal Retirement Plan (Pension)

Frugal Sahara Loan

Frugal Eco Tourism Loan

Frugal TDR

Frugal Xap Ghaxap Loan

Frugal Running Finance

Frugal Saving Account

Frugal Sahulat Card

Frugal Kuyochi Hayan

Frugal Short Term Loan

Among these, the Frugal Kuyochi Hayan Loan received special recognition for its transformative impact on community-based projects, helping uplift socio-economic conditions and contribute to Hunza’s ongoing development. Local representatives praised the product for supporting initiatives at the village and collective levels.

Baqir Thaihan, who successfully led the Society as President for the past two years, has concluded his tenure.

The AGM concluded with renewed commitment to community welfare, financial inclusion, and sustainable development across Hunza.

Let me remind you! ( Kamal Hunzai )An FIR was filed against the culprits involved in the incident of March 28, 2022, yet...
18/09/2025

Let me remind you! ( Kamal Hunzai )

An FIR was filed against the culprits involved in the incident of March 28, 2022, yet to this day, no arrests have been made. The rule of law remains a distant ideal for the people of Gilgit Baltistan. Despite appeals to the highest authorities, no action has been taken against those responsible. The government and law enforcement agencies appear to protect these culprits under the pretext of maintaining law and order. Many officials have enriched themselves by turning a blind eye rather than upholding their oaths.

Several of these offenders remain free and are currently being hailed as heroes in Sost. On behalf of the affected family, we have given a 15-day deadline for the arrest of these criminals and for them to be dealt with according to the law. However, if the authorities fail to act within this period, we reserve the right to protest and to break the one-sided status quo at Donadas, Ganish, Hunza.

Should any law and order disturbance occur, the full responsibility will lie with the law enforcement agencies. We cannot spend our lives waiting for justice from a system that chooses to remain silent under pressure from influential groups or officials who accept bribes to silence themselves.

اسلام علیکم ورحمتہ الله وبرکاتتمام عشِقان رسول ﷺ آپ تمام سے گزارش کی جاتی ہے کہ مورخہ ١٨ ستمبر ٢٠٢٥ کو چھل گنش ہنزہ میں ...
17/09/2025

اسلام علیکم ورحمتہ الله وبرکات
تمام عشِقان رسول ﷺ آپ تمام سے گزارش کی جاتی ہے کہ مورخہ ١٨ ستمبر ٢٠٢٥ کو چھل گنش ہنزہ میں ایک پر نور پروگرام بے مناسبت شاہ قلی شاہ قلندر عرس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ہنزہ و گلگت سے مشہور قوال ،منقبت خواں و نعت خواں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے اختتام پر نیاض کا اہتمام بھی کیا گیا ہے اپ تمام عشِقان رسول ﷺ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس پروگرام کو رونق بخشے

بمقام۔۔ باغِ فدک /عید گاہ چھل گنش ہنزہ
وقت۔۔ 9:00
منجانب ۔ ۔ یودینی تنظیم چھل گنش ہنزہ

"Assalamu alaikum warahmatullahi wabarakatuhu"
To all lovers of the Prophet (peace be upon him). We kindly invite you all to a blessed program on the occasion of Shah Quli Shah Qalandar's Urs, which will be held on September 18, 2025, in Chill Ganish, Hunza. Renowned Qawwals, Manqabat Khawans, and Naat Khawans from Hunza and Gilgit will participate. Arrangements for Niaz (food distribution) will also be made at the end of the program. We appeal to all lovers of the Prophet (peace be upon him) to attend and make this program successful.

Location: Bagh-e-Fadak/Eid gah Chill Ganish, Hunza
Time: 9:00 PM
Organized by: Youdani Organization Chill ganish, Hunza"

Address

Ganish
Hunza
16500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ganish Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share