Ujala Welfare Society Ghourghushti Attock

Ujala Welfare Society Ghourghushti Attock Ujala Welfare Society Ghourghushti is a non-profit charitable organization registered since 2005.
(1)

Ujala welfare society is well known for its welfare aspirations and unconditional services of the people in the Ghourghushti and surrounding villages.

مسکین آباد کے ایریا میں یہ گاڑی کی چابی گم ہوئی ہے جس کو بھی ملے اس نمبر پر رابطہ کرے03025375214
22/06/2026

مسکین آباد کے ایریا میں یہ گاڑی کی چابی گم ہوئی ہے جس کو بھی ملے اس نمبر پر رابطہ کرے03025375214

21/06/2026
21/06/2026
21/06/2026

بلا عنوان

اجالا ویلفیئر سوسائٹی غورغشتیماہانہ کارکردگی اور اخراجات کی تفصیل — ماہ مئی 2026ماہ مئی 2026 میں اجالا ویلفیئر سوسائٹی غ...
20/06/2026

اجالا ویلفیئر سوسائٹی غورغشتی

ماہانہ کارکردگی اور اخراجات کی تفصیل — ماہ مئی 2026

ماہ مئی 2026 میں اجالا ویلفیئر سوسائٹی غورغشتی نے حسبِ روایت خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت مختلف شعبہ جات میں اپنی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ اس دوران مستحق افراد کی مدد، تعلیم کے فروغ، صحت کی سہولیات، یتیم بچوں کی کفالت اور دیگر فلاحی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 30,75,690 روپے زکوٰۃ فنڈ کی مد میں خرچ کیے گئے۔

تعلیمی خدمات
تعلیم کے فروغ اور طلبہ کی معاونت کے لیے ماہ مئی میں 5,94,070 روپے ایجوکیشن فنڈ جاری کیا گیا۔ اس رقم میں 11 اساتذہ کرام کو 1,18,000 روپے ماہانہ تنخواہوں کی مد میں ادا کیے گئے، جبکہ مختلف تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم 33 طلبہ کو تعلیمی معاونت فراہم کی گئی۔

میڈیکل فنڈ
ضرورت مند مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 157 مریضوں کو مجموعی طور پر 8,29,120 روپے میڈیکل فنڈ جاری کیا گیا، تاکہ مستحق افراد بروقت طبی سہولیات حاصل کر سکیں۔

فری ایمبولینس سروس
اجالا ویلفیئر سوسائٹی کی ایمبولینس سروس عوامی خدمت کا اہم ذریعہ ہے۔ ماہ مئی میں 322 مرتبہ مفت ایمبولینس سروس فراہم کی گئی، جس پر 12,91,500 روپے خرچ ہوئے۔ ان خدمات میں 4 ایمرجنسی سروسز اور 7 میتوں کی منتقلی بھی شامل ہیں۔

یتیم کفالت پروگرام
یتیم بچوں اور ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے لیے 2,41,000 روپے کفالت پروگرام کے تحت تقسیم کیے گئے۔

شادی فنڈ
3 مستحق خاندانوں کو 1,20,000 روپے شادی فنڈ کی مد میں جاری کیے گئے،

اجالا ویلفیئر سوسائٹی غورغشتی کا یہ فلاحی سفر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، مخیر حضرات کے تعاون، رضاکاروں کی انتھک محنت اور عوامی اعتماد کی بدولت جاری ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام معاونین کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے، اس نیک عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور سوسائٹی کو مزید خدمتِ انسانیت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

اجالا ویلفیئر سوسائٹی غورغشتی اٹکمورخہ 20 جون 2026ہمارے بہت ہی معزز مہمان حاجی  سجاول خان لالا حیدر خیل حال مقیم اسلامک ...
20/06/2026

اجالا ویلفیئر سوسائٹی غورغشتی اٹک
مورخہ 20 جون 2026
ہمارے بہت ہی معزز مہمان حاجی سجاول خان لالا حیدر خیل حال مقیم اسلامک سنٹر برمنگھم UK نے اجالا ویلفیئر کے مین افس اور نیو آفس کا وزٹ کیا اجالا ٹیم نے اجالا کے تمام پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں
معزز مہمان نے اجالا کے تمام پروجیکٹ کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔
ہم لالا کو اجالا آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں

پہچاننے میں مدد کریں اس لڑکے نے تقوا مسجد مسکین آباد سے سائیکل چوری کی ہے جو بھائی اس کو جانتا ہو اس نمبر پر رابطہ کریں ...
20/06/2026

پہچاننے میں مدد کریں
اس لڑکے نے تقوا مسجد مسکین آباد سے سائیکل چوری کی ہے جو بھائی اس کو جانتا ہو اس نمبر پر رابطہ کریں شکریہ
0302 8120121

18/06/2026

ضرورت عطیہ خون
اجالا میڈیکل کمپلیکس غورغشتی میں ایک مریض کو O+ خون کی اشد ضرورت ہے کوئی بھائی خون دینا چاہیے تو اس نمبر پر رابطہ کریں شکریہ
0308 8799610

Address

Mohallah Jahan Banda Near National Bank
Hazro
43410

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ujala Welfare Society Ghourghushti Attock posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Ujala Welfare Society Ghourghushti Attock:

Share