Shinka Welfare Society Global

Shinka Welfare Society Global Charity organization aimed to help and improve quality of life in Shinka by support of overseas Pakistani.

05/06/2026
04/06/2026

السلام و علیکم
آج شینکہ ویلفیئر سوسائٹی کو دریائے سند پر ایک ڈیڈ باڈی کی طلاع ملی۔
شینکہ ویلفیئر سوسائٹی کی اور ریسکیو 1122 اٹک کی ٹیم اور پولیس چوکی غورغشتی کے انچارج سجاد صاحب کی ٹیم نے ڈیڈ باڈی کو نکالا اور سول ہسپتال حضرو منتقل کیا۔باڈی کی حالات نہایت خراب تھی لیکن شینکہ ویلفیئر سوسائٹی ٹیم اور ریسکیو والوں نے نہایت محنت اور ہمت سے باڈی کو نکالا اللّٰہ پاک ان نوجوانوں کو مزید ہمت دے اور ان اس کام کا بہترین اجر عطا فرمائے
اللّہ پاک شینکہ ویلفیئر سوسائٹی کو ہمشیہ قائم رکھے اور انسانیت کی خدمت ہوتی۔رہے۔
آمین

04/06/2026

السلام و علیکم
شینکہ ویلفیئر سوسائٹی کو اطلاع ملی 16 سے 17 سال کی عمر کے 8 لڑکے دریائے سندھ کے پار (بڑی سن کے پار) ھانڈی وغیرہ کرنے کیلئے گئے اور پانی کا بڑھ گیا ان کو تیراکی کی بھی نہیں آتی تھی اور 8 لڑکے پھنس گئے جن میں 4 لڑکے شینکہ کے اور 4 لڑکے غورغشتی کے تھے
شینکہ ویلفیئر سوسائٹی کو اطلاع ملتے ہی گاؤں کے نوجوان جن کو تیراکی آتی تھی اور ساتھ ٹیوب کا انتظام کیا اور ان لڑکوں کو ریسکیو کیا۔

اللّٰہ پاک ان نوجوانوں کو صحت والی زندگی عطا فرمائے اور اس تعاون کا بہترین اجر عطا فرمائے ۔آمین

03/06/2026

آج شینکہ ویلفیئر سوسائٹی کی ٹیم کو پارٹی دی گئی جو کہ ڈی ایس پی سعید خان اور بابر وسیم کے تعاون سے کی گئی ان لڑکوں نے اتنی گرمی میں گوشت گھر گھر پہنچایا ان کی اس محنت کی حوصلہ افزائی کی گئی تمام گاؤں کے لوگوں سے اپیل ہے کہ ان ورکرز کا خیال رکھیں کیونکہ یہ رات دن اپنے گاؤں کی خدمت کرتے ہیں جتنے لوگ بھی شینکہ ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ تعاون کرتے ہیں جانی مالی یا اخلاقی اللّٰہ پاک ان کے مال و جان میں برکت ڈالے آمین

01/06/2026
30/05/2026

السلام و علیکم
شینکہ ویلفیئر سوسائٹی نے ہر سال 15 پوائنٹس پر قربانی کے فضلاجات کو اٹھانے کیلیئے ٹرالیاں لگاتی۔ اس سال بھی 15 پوائنٹس پر ٹرالیاں لگائی گئی اور آج وہ تمام ٹرالیاں سروس کروا کر مالکان کو واپس کردی گئی ہیں۔ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں اللّٰہ ان کو بہترین اجر عطا فرمائے۔
ہم ستھرا پنجاب ٹیم کا بھی پورے گاؤں کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بھرپور تعاون کیا۔
اس کام میں پہلے تقریبا 80000 (اسی ہزار) روپے خرچ آتا تھا جوکہ اس سال صرف ٹرالیاں دھلوانے کا خرچ اور ایک ڈرائیور خرچ آیا
شکریہ

30/05/2026

السلام و علیکم
سید ناصر حسین شاہ یو-کے اور
سید مطلوب حسین شاہ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر نظیر احمد گاؤں کالو کلاں نے شینکہ ویلفیئر سوسائٹی کا وزٹ کیا اور ویلفیئر کے کاموں کو خوب سراہا
صدر شینکہ ویلفیئر سوسائٹی دلنواز صاحب نے ان کو شیلڈ پیش کی
شکریہ

Address

Turbela Road, Shinka Village
Hazro
42300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shinka Welfare Society Global posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Shinka Welfare Society Global:

Share