12/05/2026
عید گاہ و جنازہ گاہ نورپور تحصیل حاصل پور کی تعمیر کے لیے اپیلِ تعاون:
محترم اہلِ علاقہ و معزز حضرات!
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری عید گاہ اور جنازہ گاہ نورپور کی تعمیر کا کام عاشق حسین خان ایڈووکیٹ میموریل آرگنائزیشن حاصل پور کے زیر اہتمام جاری ہے۔ یہ مقدس مقام ان شاء اللہ عیدین کی نماز اور نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے لیے ہماری آئندہ نسلوں تک خدمت انجام دیتا رہے گا۔اور مستقبل میں دینی تعلیم کی درسگاہ کا قیام بھی عمل میں لایا جائیگا۔اب تک تین عیدیں پڑھائی جاچکی ہیں۔ قبل ازیں بھی آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون اور اللہ کی مدد سے مٹی کی بھرتی ڈالی گئی، واش رومز اور وضو خانہ بنایا گیا، گیٹ لگوایا گیا ، شجر کاری کی گئی،ممکنہ چھت کے لیے پلرز بنائے گئے، چار دیواری شروع کی گئی۔
تاہم یہ منصوبہ ابھی تکمیل سے دور ہے اور آپ کے تعاون کا محتاج ہے۔ مزید اس مرحلے میں چار دیواری اور چھت ڈالنے کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری کاموں کا ارادہ رکھتے ہیں ۔پہلے مرحلے میں کاموں کی اندازاً لاگت 350000 روپے لگائی گئی ہے ۔جو عید سے پہلے تک اکٹھا کر کے کام شروع کروانا ہے۔آپ کا چھوٹا یا بڑا ہر عطیہ اس نیک کام کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ صدقۂ جاریہ حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے، جس کا اجر مرنے کے بعد بھی جاری رہتا ہے۔اپنی آخرت سنوارنے اور اپنے آباؤ اجداد کے لیے صدقہ جاریہ کے طور پر اس نیک کام میں ضرور شامل ہوں، آپ کا دیا گیا ایک ایک پیسہ اس کار خیر میں لگے گا۔
ہم تمام اہلِ خیر سے گزارش کرتے ہیں کہ دل کھول کر اس بابرکت کام میں حصہ لیں اور اجرِ عظیم کے مستحق بنیں۔
📌 آپ درج ذیل صورتوں میں تعاون کر سکتے ہیں:
نقد مالی تعاون
تعمیراتی سامان
دیگر ممکنہ معاونت
اللہ تعالیٰ آپ کے عطیات کو شرفِ قبولیت بخشے اور آپ کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔
مزید معلومات اور عطیہ جمع کروانے کے لیے رابطہ کریں:
ڈاکٹر محمد خضر حیات خان ایڈووکیٹ ، چیئرمین عاشق حسین خان ایڈووکیٹ میموریل آرگنائزیشن حاصل پور
03006819415
Easypaisa,jazcash,upaisa,
rast ID
جزاکم اللہ خیراً۔