Human Rights Protection Forum KPK Pakistan

Human Rights Protection Forum  KPK Pakistan عوامی خدمات

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ملاکنڈ ڈویژن سید فداحسین کی جانب سے عید کے دوسرے دن عوام اور پولیس افسران کے نام خصوصی پیغام:ڈپٹ...
22/03/2026

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ملاکنڈ ڈویژن سید فداحسین کی جانب سے عید کے دوسرے دن عوام اور پولیس افسران کے نام خصوصی پیغام:
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ملاکنڈ ڈویژن سید فدا حسین نے عید کے دوسرے روز اہلِ علاقہ اور بالخصوص ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید خوشیوں، بھائی چارے اور مہمان نوازی کا تہوار ہے، لہٰذا ہمیں اپنی روایات کے مطابق اس کو بہترین انداز میں منانا چاہیے۔
انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران خوش اخلاقی، صبر اور جذبہ خدمت کو مقدم رکھیں، خصوصاً چیک پوسٹس اور دیگر اہم مقامات پر آنے والے شہریوں اور مہمانوں کے ساتھ عزت اور احترام سے پیش آئیں۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ دیگر اضلاع اور ڈویژنز سے آنے والے مہمانوں کا خصوصی خیال رکھا جائے اور ان کے ساتھ مہمان نوازی اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کیا جائے تاکہ ملاکنڈ ڈویژن کی مثبت تصویر اجاگر ہو۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کے ساتھ نہایت شائستگی اور ہمدردی کا برتاؤ کیا جائے، اور عوام کی سہولت کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔
آخر میں انہوں نے پولیس جوانوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید جیسے مواقع پر بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنا قابلِ تحسین ہے، اور یہی جذبہ عوام کے دلوں میں پولیس کا اعتماد مضبوط کرتا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر سید مختیار شاہ خان نے تورغر پولیس کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ یو سی نصرت خیل، ضلع شانگلہ کے ڈرا...
07/03/2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر سید مختیار شاہ خان نے تورغر پولیس کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ یو سی نصرت خیل، ضلع شانگلہ کے ڈرائیوروں کے ساتھ غیر ضروری سختی نہ کی جائے اور ان کی گاڑیوں کے بلاوجہ چالان سے حتی الامکان گریز کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تاج شریف کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر کو ایک درخواست دی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یو سی نصرت خیل ضلع شانگلہ کا ایک انتہائی پسماندہ اور دور افتادہ علاقہ ہے۔ اس علاقے کے ڈرائیور روزگار اور عوامی ضروریات کے تحت تورغر، ٹاکوٹ اور ایبٹ آباد کے راستوں پر سفر کرتے ہیں۔
درخواست میں یہ بھی نشاندہی کی گئی تھی کہ ان گاڑیوں کے ذریعے مقامی دکانوں اور گھروں کے لیے راشن اور ضروری اشیاء ٹاکوٹ اور دیگر بازاروں سے لائی جاتی ہیں، جبکہ اکثر اوقات یہی گاڑیاں مریضوں کو علاج معالجہ کے لیے ایبٹ آباد کے ہسپتالوں تک بھی لے کر جاتی ہیں۔ اس لیے اگر ان گاڑیوں کو غیر ضروری چالان کا سامنا کرنا پڑے تو اس سے نہ صرف ڈرائیور بلکہ پورے علاقے کے عوام متاثر ہوتے ہیں۔
درخواست پر غور کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر سید مختیار شاہ خان نے تورغر پولیس کو ہدایت جاری کی کہ یو سی نصرت خیل کے ڈرائیوروں کے ساتھ انسانی ہمدردی اور نرمی کا رویہ اختیار کیا جائے اور صرف واضح قانون شکنی کی صورت میں ہی کارروائی کی جائے۔
اس موقع پر تاج شریف نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے یو سی نصرت خیل کے غریب ڈرائیوروں اور عوام کو بڑا ریلیف ملے گا اور ان کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔

*شانگلہ: عوام برف میں محصور، ڈپٹی کمشنر دفتر میں گرم انگیٹھی کے مزے لیتے رہے*شانگلہ ضلع شانگلہ میں شدید سردی اور برف بار...
30/01/2026

*شانگلہ: عوام برف میں محصور، ڈپٹی کمشنر دفتر میں گرم انگیٹھی کے مزے لیتے رہے*
شانگلہ
ضلع شانگلہ میں شدید سردی اور برف باری کے باعث عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں، مگر ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی ترجیحات کچھ اور ہی نظر آتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر شانگلہ اپنے سرکاری دفتر میں سردی سے بچنے کے لیے انگیٹھی کے ساتھ بیٹھے ہیں، جبکہ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
تحصیل مارتونگ کی یوسی نصرت خیل، جہاں تیس ہزار سے زائد آبادی رہائش پذیر ہے، خراؤ روڈ سمیت وہاں کئی اہم رابطہ سڑکیں برف باری کے باعث بند پڑی ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق کسی بھی قسم کی سرکاری مشینری برف ہٹانے کے لیے نہیں پہنچی، جس کے باعث ایمرجنسی مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنا ناممکن ہو چکا ہے۔
صوبائی صدر ہیومن رائٹس پروٹیکشن فورم خیبر پختونخوا
پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ سینئر نائب صدر مالاکنڈ ڈویژن تاج شریف کا کہنا ہے کہ ایک طرف ڈپٹی کمشنر اپنے دفتر میں گرم ماحول میں بیٹھ کر سہولیات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف عوام شدید سردی، بھوک، علاج کی کمی اور راستوں کی بندش جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ضلع کا مالک ہے یا عوام کا خادم؟ یا پھر وہ کسی سیاسی نمائندے کی طرح شاہانہ طرزِ زندگی اختیار کیے ہوئے ہیں؟
شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لے اور پوچھے کہ ایسے حالات میں شانگلہ جیسے حساس اور پہاڑی ضلع میں اس نوعیت کے افسر کی تعیناتی کس بنیاد پر کی گئی۔ عوامی حلقوں کے مطابق موجودہ صورتحال شانگلہ کے عوام کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں۔
اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ برف ہٹانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، ایمرجنسی میڈیکل سہولیات بحال کی جائیں اور ضلعی انتظامیہ کو عوام کے درمیان موجود ہو کر مسائل حل کرنے کا پابند بنایا جائے، نہ کہ بند کمروں میں بیٹھ کر سہولیات سے لطف اندوز ہونے کی اجازت دی جائے۔

شانگلہ کے برف پوش پہاڑوں میں انسانیت کا چراغ — ایک داستانِ خدمتشانگلہ کی بلند و بالا پہاڑیوں کے بیچ ایک چھوٹا سا بستی نم...
12/12/2025

شانگلہ کے برف پوش پہاڑوں میں انسانیت کا چراغ — ایک داستانِ خدمت

شانگلہ کی بلند و بالا پہاڑیوں کے بیچ ایک چھوٹا سا بستی نما علاقہ ہے *خراو*—ایک ایسا مقام جہاں تک پہنچنا عام انسان تو درکنار، کوئی سرکاری افسر بھی آج تک نہ جا سکا تھا۔ دسمبر کی کاٹتی ہوئی سردی، پہاڑوں کی ڈھلوانیں، کھڈوں میں اترتی برفانی ہوائیں، اور ایسے راستے جن پر قدم جمائے رکھنا بھی دشوار ہو—یہ سب کچھ اس وادی کو اُن علاقوں میں شمار کرتا ہے جہاں زندگی ہر روز اپنی بقا کا امتحان دیتی ہے۔

ان مشکلات کے بیچ سب سے زیادہ محرومی کا شکار وہ معصوم بچے ہیں جو اسکول اور مدرسے کے راستے سرد ہواؤں کو چیرتے ہوئے نکلتے ہیں—پھٹے ہوئے جرابیں، بغیر جیکٹ کے، بغیر سویٹر کے، بغیر کسی حفاظتی لباس کے۔ ان کی یہ حالت دل کو کاٹ کر رکھ دیتی ہے۔

اسی دوران جب یہ خبر اسسٹنٹ کمشنر مارتونگ، شادمان صافی تک پہنچی تو اُن کے لیے یہ محض خبر نہیں تھی—یہ ایک پکار تھی۔ انہوں نے فوری سرکاری سطح پر مدد کی کوشش کی، مگر انتظامی پیچیدگیاں اور حالات کی کشیدگی کے باعث نتیجہ نہ نکل سکا۔ اس دوران خوش قسمتی سے اُن کی ملاقات *مسز تاج آفریدی اور تاج شریف* سے ہوئی—دو ایسے دل کے امیر انسان جنہوں نے بغیر کسی تاخیر کے سیکڑوں بچوں کے لیے گرم کپڑے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

لیکن مسئلہ ابھی حل نہیں ہوا تھا—کیونکہ خراوو تک پہنچنا آسان نہ تھا۔ اُس وقت شانگلہ میں امن و امان کی صورتحال نہایت نازک تھی، مختلف مقامات پر عسکریت پسندوں کے حملے ہو رہے تھے، اور راستے نہ صرف دشوار بلکہ غیر محفوظ بھی تھے۔ کسی سرکاری افسر کا وہاں جانا تقریباً ناممکن قرار دیا جا رہا تھا۔

مگر شادمان صافی نے فیصلہ کر لیا تھا: “اگر وہ بچے ہر روز ان راستوں سے گزر کر پڑھنے جاتے ہیں… تو میں ان تک پہنچنے سے کیسے رک سکتا ہوں؟”

اور پھر یہ سفر شروع ہوا—کچھ راستہ گاڑی سے، کچھ پیدل، اور کچھ حصے پہاڑوں کے پتھریلے سینے پر چڑھتے ہوئے۔ گھنٹوں کی مسلسل مشقت کے بعد آخرکار وہ خراوو پہنچ گئے۔

وہاں کے لوگوں نے اپنی غربت کے باوجود دل کھول کر مہمان نوازی کی۔ شادمان صافی نے لوگوں کے مسائل سنے، خاص کر روڈ کی تعمیر ، انہیں تحریر کیا، حکومت تک پہنچایا، اور ہمدردی کے ساتھ بچوں میں مسز تاج آفریدی اور تاج شریف کی جانب سے بھیجے گئے گرم کپڑے تقسیم کیے۔ یہ لمحہ صرف بچوں کی خوشی کا نہیں تھا، بلکہ شانگلہ کی تاریخ میں پہلی بار کسی سرکاری افسر کی اس علاقے تک رسائی کا اعزاز بھی تھا۔

لوگوں نے کہا:

“ہم نے ایسی توجہ اور محبت کبھی نہیں دیکھی۔”

یہ سفر صرف ایک دور دراز علاقے کی معاونت نہیں تھا—یہ اس سوچ کی جیت تھی کہ اگر نیت سچی ہو، تو پہاڑ بھی راستہ دے دیتے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ سال شانگلہ، بالخصوص پورن میں آنے والے سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ کے دوران شادمان صافی اُس وقت وزیرستان میں تعینات تھے، مگر پھر بھی وہاں سے این جی اوز کو متحرک کر کے شانگلہ کے متاثرین کے لیے امداد اور فری میڈیکل کیمپس کا انتظام کیا—گویا انسانیت کا رشتہ پوسٹنگ سے نہیں، دل سے بنتا ہے۔

آخر میں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مسز تاج آفریدی، تاج شریف اور اسسٹنٹ کمشنر شادمان صافی جیسے ہمدرد اور فرض شناس لوگوں کو سلامت رکھے، ان کے قدم مضبوط کرے، اور ہمارے علاقوں میں ایسے افسران تعینات ہوں جو خدمت کو اختیار نہیں، عبادت سمجھتے ہیں۔

پاکستان زندہ باد

کٹیگری بی ہسپتال چکدرہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عاصم عباس اپنی بہترین کارکردگی، انتظامی نظم و ضبط، اور مریضوں کے ساتھ ا...
08/11/2025

کٹیگری بی ہسپتال چکدرہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عاصم عباس اپنی بہترین کارکردگی، انتظامی نظم و ضبط، اور مریضوں کے ساتھ اعلیٰ اخلاقی رویّے کے باعث خراجِ تحسین کے مستحق قرار پائے ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر تمام وارڈز، عملے، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا خود معائنہ کرتے ہیں۔ مریضوں اور اُن کے لواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی اور تعاون اُن کی پیشہ ورانہ شناخت بن چکی ہے، جس سے عوامی اطمینان اور اسپتال پر اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے ڈاکٹر عاصم عباس کو اُن کی بہترین خدمات اور مثالی نظم و نسق پر خصوصی شاباش اور خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

یہ کارکردگی دیگر ضلعی اسپتالوں کے لیے بھی قابلِ تقلید مثال ہے۔

#ایڈمن مسزتاج آفریدی

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے  سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ کے دوران بہترین اور پیشہ وارانہ خدمات فراہم کرن...
23/08/2025

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ کے دوران بہترین اور پیشہ وارانہ خدمات فراہم کرنے پر ملک شیر دل خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شانگلہ کو خراج تحسین

سوات سے تعلق رکھنے والے مرحوم محمد ابرار چٹان کی دختر نیلم چٹان اور پسر فہد چٹان سیلاب کے متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑ...
23/08/2025

سوات سے تعلق رکھنے والے مرحوم محمد ابرار چٹان کی دختر نیلم چٹان اور پسر فہد چٹان سیلاب کے متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ دونوں ہر لحاظ سے کوشش کررہے ہیں۔ کہ اپنے بنائے ہوئے ٹیم کے ساتھ گھر گھر جا کر خوراک اور ضروریات کا سامان پہنچائے ۔

یہ ہیں ہمارے اصل ہیرو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان فرارز احمد مغل جو  بونیر میں سیلاب متاثرین کے سا...
18/08/2025

یہ ہیں ہمارے اصل ہیرو
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان فرارز احمد مغل جو بونیر میں سیلاب متاثرین کے ساتھ مسلسل میدان میں موجود ہیں۔

کالے کپڑوں میں لیٹا یہ نوجوان نہ صرف تعلیم یافتہ ہے بلکہ احساس و قربانی کی اعلیٰ مثال بھی ہے۔ دوسری رات بھی مسجد کے فرش پر گزاری اور کیچڑ سے لت پت جوتے اس کی انتھک محنت اور عوامی خدمت کا ثبوت ہیں۔

*ایسے لوگ ہی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔*
اللہ ان کی حفاظت فرمائے اور ان کا جذبہ سلامت رکھے۔

مسز تاج آفریدی کیجانب سے حراج تحسین

شانگلہ (پریس ریلیز)ضلع شانگلہ میں "ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک 2025" کا آغاز ایک باضابطہ تقریب اور آگاہی سیمینار سے کر دیا گیا۔...
01/08/2025

شانگلہ (پریس ریلیز)
ضلع شانگلہ میں "ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک 2025" کا آغاز ایک باضابطہ تقریب اور آگاہی سیمینار سے کر دیا گیا۔ اس پروگرام کا انعقاد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس شانگلہ کے زیر اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت چیف گیسٹ ڈاکٹر نظر محمد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) شانگلہ نے کی۔

تقریب میں لیڈی ہیلتھ ورکرز، نرسز، طبی ماہرین، سول سوسائٹی کے نمائندگان، میڈیا نمائندے اور والدین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر نظر محمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:
"ماں کا دودھ بچے کے لیے مکمل غذا ہے، جو نہ صرف بیماریوں سے بچاؤ فراہم کرتا ہے بلکہ بچے کی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر محکمہ صحت بھرپور کوشش کر رہا ہے کہ ہر ماں کو اس اہم شعور تک رسائی حاصل ہو، اور صحت کے مراکز پر آگاہی سیشنز اور معاونت کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

سیمینار میں ماہرینِ صحت نے بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت، اس کے فوائد اور غلط فہمیوں کے ازالے پر بھی روشنی ڈالی۔ آخر میں شعور بیداری واک کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے ماں کے دودھ کی افادیت کو اجاگر کیا۔

ڈاکٹر نظر محمد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ یہ ہفتہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا باعث بنے گا

01/08/2025

Address

Haripur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Human Rights Protection Forum KPK Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share