Aghosh Alkhidmat Haripur

Aghosh Alkhidmat Haripur "🌟 Nurturing Hope, Transforming Lives 🌟 Aghosh Alkhidmat Haripur Orphanage - Empowering orphans with love, education, and care". 💖

الخدمت آغوش ہری پور ۔طلبہ الیکشن 27-2026.سابقہ روایت کو برقرار رکھنے ہوئے اس سال بھی آغوش میں طلباء کے انتخابات کروائے گ...
08/06/2026

الخدمت آغوش ہری پور ۔طلبہ الیکشن 27-2026.
سابقہ روایت کو برقرار رکھنے ہوئے اس سال بھی آغوش میں طلباء کے انتخابات کروائے گئے ۔
وارڈنز ۔ منٹور حضرات کی نگرانی رہی۔ جبکہ بچوں نے ہی پریزائڈنگ افسران ۔ اور دیگر عملے کی ذمہ داری نبھائی۔
بچوں نے نہایت جوش و خروش سے انتخابات میں حصہ لیا ۔
اپنے کمرے کے ناظم کا انتخاب کیا۔
ناظم منتخب کرنے کے لیے آغوشینز کو تحریری ہدایات پڑھ کر سنائیں۔ جن میں آغوش لیڈر کی خصوصیات بیان کی گئی تھیں۔
#االیکنشن
#الخدمت



Weekly Language ClassUnder the supervision of Administrator Aqeel Ur Rehman, Aghoshians are actively working to improve ...
07/06/2026

Weekly Language Class
Under the supervision of Administrator Aqeel Ur Rehman, Aghoshians are actively working to improve their English language skills through regular language classes. These sessions help enhance their communication abilities, build confidence, and support their academic and personal development.


#الخدمت

آغوشینز کے لئے عید ملن پارٹی ۔ معزز ڈونر عبد الغنی مغل صاحب کی طرف بار بی کیو کے لیے گوشت کی فراہمیمعزز ڈونر عمر خان صاح...
06/06/2026

آغوشینز کے لئے عید ملن پارٹی ۔
معزز ڈونر عبد الغنی مغل صاحب کی طرف بار بی کیو کے لیے گوشت کی فراہمی
معزز ڈونر عمر خان صاحب کی طرف سے مزیدار آئس کریم کا تحفہ
معزز ڈونر کی طرف سے پیزا 🍕 کا تحفہ۔
بچوں نے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے خوب لطف اٹھایا۔
ڈی ایس پیز ، ممبرز ایم سی اور دیگر مہمانوں کی خصوصی شرکت۔
تمام معزز ڈونرز کا شکریہ جنھوں نے بچوں کی خوشیوں میں رنگ بھرے۔


#الخدمت



اسسٹنٹ کمشنر ہری پور محترم علی امتیاز صاحب نے آغوش ہری پور کا دورہ کیا اور باہمت بچوں سے ملاقاتیں کی۔ ان کے ہمراہ وائس چ...
04/06/2026

اسسٹنٹ کمشنر ہری پور محترم علی امتیاز صاحب نے آغوش ہری پور کا دورہ کیا اور باہمت بچوں سے ملاقاتیں کی۔
ان کے ہمراہ وائس چیرمین مینیجمنٹ کمیٹی آغوش محترم عثمان سراج صاحب اور ایڈمنسٹریٹر آغوش عقیل الرحمن صاحب بھی موجود تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے باہمت بچوں کے لیے کیے جانے والے انتظامات پر آغوش کی انتظامیہ کی تعریف کی۔

31/05/2026

کفالت یتیم سے رضائے الہٰی کا حصول
اور رفاقتِ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
آغوش الخدمت ہری پور ۔ 72 باہمت بچوں کی کفالت کا ادارہ۔
ادارہ ہٰذا میں بجلی کے بھاری بلوں سے ہونے والے اخراجات پر قابو پانے کے لیے سولر سسٹم کی تنصیب کا کام جاری ہے۔
آپ کا تعاون آپ کے لئے دنیا اور آخرت میں اجرِ عظیم کا باعث بنے گا۔
برائے رابطہ۔
03325244094
03338426541

A one-day training session on "Understanding Students' Behavior" was conducted at Alkhidmat Foundation School Haripur. T...
30/05/2026

A one-day training session on "Understanding Students' Behavior" was conducted at Alkhidmat Foundation School Haripur. The session was facilitated by Professor Sahibzada Khalid Iqbal, who delivered the training in a highly effective and engaging manner. The participants remained actively involved throughout the session and greatly benefited from the insightful discussions and practical learning experiences. The training proved to be a valuable addition to the participants' knowledge and understanding of students' behavior.
We are highly thankful.to Professor Sahibzada Khalid Iqbal sb for his precious time.






محترم ماجد خان صاحب ایم ڈی پنجاب کالج،۔  محترم زبیر صاحب سابق چئیر مین ماڈل ٹاؤن، محترم عثمان صدیق صاحب ٹورازم آرگنائزر ...
30/05/2026

محترم ماجد خان صاحب ایم ڈی پنجاب کالج،۔ محترم زبیر صاحب سابق چئیر مین ماڈل ٹاؤن، محترم عثمان صدیق صاحب ٹورازم آرگنائزر ، محترم اعجاز صاحب مینیجر بنک الحبیب نے آغوش ہری پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر الخدمت ہزارہ غزن اقبال خان صاحب ، حافظ سجاد قریشی صاحب بھی موجود تھے۔
صدر الخدمت فاؤنڈیشن ہزارہ ڈویژن غزن اقبال خان صاحب نے الخدمت فاؤنڈیشن کے منصوبوں کے متعلق معزز مہمانوں کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ اور ان سے اپیل کی کہ وہ جس بھی شعبے سے رضاکارانہ طور پر منسلک ہونا چاہتے ہیں اس سے وابستہ ہوکر اپنی خدمات دیں۔
وفد نے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ہری پور کے لئے اپنی مختلف خدمات دینے کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر آغوش عقیل الرحمن صاحب نے الخدمت فاؤنڈیشن کے کفالت یتامیٰ پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
#الخدمت
#آغوش

ٹیوٹرز میٹنگ۔۔ آغوشینز کی ٹیوشن کلاسز کے جائزے کے لیے ٹیوٹرز میٹنگ کا انعقاد۔ ٹیوٹرز، وارڈنز، منٹور اور فوسٹر مدر کی بھی...
29/05/2026

ٹیوٹرز میٹنگ۔۔
آغوشینز کی ٹیوشن کلاسز کے جائزے کے لیے ٹیوٹرز میٹنگ کا انعقاد۔
ٹیوٹرز، وارڈنز، منٹور اور فوسٹر مدر کی بھی شرکت۔
بچوں کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اور مزید موثر کارکردگی کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔
ایڈمنسٹریٹر آغوش عقیل الرحمن صاحب نے اجلاس کی صدارت کی۔
#آغوش
#الخدمت


محترم حاجی زبیر صاحب ، عثمان راشد صاحب کا دورہ آغوش ہمراہ اورنگزیب صاحب سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن کانگڑہ۔ معزز مہمانوں نے ک...
29/05/2026

محترم حاجی زبیر صاحب ، عثمان راشد صاحب کا دورہ آغوش ہمراہ اورنگزیب صاحب سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن کانگڑہ۔ معزز مہمانوں نے کفالت یتامیٰ کے حوالے سے آغوش ہری پور کے کردار کی تعریف کی۔ بہترین نظم و نسق پہ ادارے کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔
#الخدمت
#آغوش



#کفالت

26/05/2026

عید الاضحیٰ مبارک۔
اپنوں کے درمیان عید گزارنے کا سرور ان باہمت بچوں سے پوچھیں۔
آج جب ان سے کہا کہ ناشتہ اچھے سے کرلیں تو عید کے لئے گھر جانے کی خوشی میں ناشتہ بھی جلدی میں کیا۔ اور بہت کم۔
واقعی اصل خوشی تب ہی ہوتی ہے کہ جب ایک بچہ اپنوں سے دور ایک نیک مقصد کی خاطر رہے اور کچھ دنوں کے لئے اپنے گھر کے آنگن میں جائے۔
سلامت رہو بچو۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوشیاں نصیب فرمائے اور آپ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی نصیب فرمائے آمین
#آغوش
#باہمت
#الخدمت

Address

Haripur
22620

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aghosh Alkhidmat Haripur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share