19/06/2026
🕌 مرکزی مسجد دھرم پانی میں صفائی مہم 🧹
عوامی خدمت اور صاف ستھرے ماحول کے فروغ کے لیے ویلج کونسل سیریاں دھرم پانی کے صفائی عملے نے جمعے کے دن مرکزی مسجد دھرم پانی میں خصوصی صفائی کا کام سرانجام دیا۔ مسجد کے بیرونی حصوں اور اطراف کی مکمل صفائی کی گئی تاکہ نمازیوں کو صاف اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔
ہماری کوشش ہے کہ عبادت گاہوں سمیت تمام عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھا جائے۔ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ صفائی کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو پاکیزہ رکھیں۔
صاف مسجد، پاکیزہ ماحول، ہماری مشترکہ ذمہ داری
🕌✨🧹