17/04/2026
الحمدللہ
AJK Debating Society
کا ایک شاندار اور انتہائی کامیاب ایونٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا
یہ کامیابی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ پوری ٹیم کی دن رات کی انتھک محنت لگن اور جذبے کا نتیجہ ہے ہم دل کی گہرائیوں سے AJK Debating Society کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہر چھوٹے بڑے پہلو کو نہایت ذمہ داری سے سنبھالا اور اس ایونٹ کو یادگار بنا دیا
یہ ایونٹ اس حوالے سے بھی تاریخ ساز بن گیا کہ اس میں Maqbool Butt Shaheed Award پیش کیا گیا جو کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا اور باوقار اعزاز ہے اور یہ ایوارڈ نہ صرف بہترین مقرر کو دیا گیا بلکہ یہ حوصلے جرات اور فکری عظمت کی علامت بن کر ابھرا
ہم پوری ٹیم AJK Debating Society کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی مشترکہ کاوشوں محنت اور جذبے نے اس ایونٹ کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچایا
اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنے تمام sponsors کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر اور بھرپور تعاون فراہم کر کے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا
Star Science College Hajira اور بالخصوص پرنسپل سر اشفاق ملک کا دل سے شکریہ جنہوں نے بہترین میزبانی اور سہولیات فراہم کیں
ہم اپنے معزز مہمان خصوصی سردار ثاقب شاہین صاحب کے بھی بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنی موجودگی سے اس تقریب کو چار چاند لگائے
اسی طرح سر زاہد حنیف صاحب اور ڈاکٹر حمزہ عزیز صاحب کا بھی تہہ دل سے شکریہ جن کی شرکت ہمارے لیے باعث عزت رہی
آخر میں ہم ملک بھر سے تشریف لانے والے تمام مقررین کے بھی انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے اس ایونٹ کو واقعی ایک یادگار تجربہ بنا دیا
ان شاء اللہ ایسے علمی و ادبی ایونٹس کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور مقررین کو ہمیشہ ایسے بہترین مواقع فراہم کیے جاتے رہیں گے
.