مولانا اشفاق ربانی ٹرسٹ

مولانا اشفاق ربانی ٹرسٹ Molana Ashfaq Rabbani Trust (MART) is one of the leading, non-profit organization, fully dedicated

29/01/2026

آہ یادِ رفتگاں
*مولانا اشفاق احمد ربانی رحمۃ اللہ علیہ ایک عہد ساز دینی، علمی اور انقلابی شخصیت
*تاثراتِ عقیدت
*اسسٹنٹ کمشنر راجہ ایاز احمد نثار*
(پی ایچ ڈی سکالر)

دل کا چمن اجاڑ کر ساقی چلا گیا
سینوں میں غم ابھار کر ساقی چلا گیا
ہر مدعی کو ناز کہ وہ مجھ پہ شفیق تھا
ہر زندگی سنوار کر ساقی چلا گیا

کچھ شخصیات محض اپنے زمانے کی نمائندہ نہیں ہوتیں بلکہ اپنے کردار، افکار اور خدمات کے ذریعے ایک پورے عہد کو معنی عطا کر دیتی ہیں۔ وہ وقت کے دھارے میں تحلیل نہیں ہوتیں بلکہ تاریخ کے شعور میں زندہ رہتی ہیں۔ مولانا اشفاق احمد ربانی رحمۃ اللہ علیہ بھی انہی نابغۂ روزگار ہستیوں میں شامل تھے جنہوں نے علم و عمل، دعوت و جہاد اور اصلاحِ معاشرہ کو یکجا کر کے ایک روشن، پائیدار اور زندہ مثال قائم کی۔

رفتہ‌اند از نظرِ چشمِ جہاں اہلِ جہاں
لیک در دیدۂ اہلِ نظر زندہ ہنوز

میرا مولانا مرحوم سے تعارف اور تعلق بچپن سے ہی تھا۔ جب میں اصرار کر کے کبھی کبھار اپنے دادا جان رحمۃ اللہ علیہ کی معیت میں ظہر کی نماز کی ادائیگی کے لیے اُن کے ساتھ مرکزی جامع مسجد عباسپور جایا کرتا تھا، جہاں نمازِ ظہر سے متصل قبل مولانا اشفاق احمد ربانی رحمۃ اللہ علیہ کا دلنشیں درسِ قرآن تسلسل کے ساتھ ہوا کرتا تھا۔ دادا جان مرحوم صفِ اوّل کے نمازی اور مولانا صاحب کے عقیدت مندوں میں سے تھے۔ یوں صغر سنی میں جب جب دادا جان کے ساتھ مسجد جانا ہوتا تو وہیں مولانا مرحوم کو قریب سے دیکھنے، سننے اور گاہے بگاہے شرفِ ملاقات حاصل کرنے کا موقع بھی ملتا۔ یہ محض اتفاقی ملاقاتیں نہ تھیں بلکہ ایک ایسے روحانی، فکری اور قلبی رشتے کی بنیاد تھیں جو وقت کے ساتھ احترام، عقیدت اور محبت کی صورت میں پروان چڑھتا چلا گیا۔ اسی طرح مختلف مواقع پر مولانا نور اللہ مرقدہ جب ہمارے ہاں بھی تشریف لاتے تو ان کی فکر انگیز اور بصیرت افروز محافل سے مستفید ہونے کی سعادت حاصل ہوتی ۔ ان کی مجالس علم و حکمت کا سرچشمہ ہوتیں۔ گفتگو میں شائستگی، اندازِ بیان میں وقار اور فکر میں وسعت نمایاں ہوتی۔ وہ محض ایک عالمِ دین نہیں تھے بلکہ نفیس ذوق رکھنے والے ادیب، قادرالکلام شاعر، بذلہ سنج مقرر اور درد مند مبلغ تھے۔ ان کی گرجدار آواز، بلا کا نطق اور مضبوط استدلال سامعین کے دلوں کو مسخر کر لیتا تھا۔ مولانا اشفاق احمد ربانی رحمۃ اللہ علیہ ایک نڈر، بے باک اور حق گو خطیب تھے۔ اور حق گوئی و بے باکی کی برملا حوصلہ افزائی فرماتے تھے ۔ وہ حق بات کہنے میں کسی دباؤ، مصلحت یا خوف کو خاطر میں نہ لاتے۔ ان کے خطبات میں دینی گہرائی، قرآنی بصیرت اور سنتِ نبوی ﷺ کی روشنی کے ساتھ ساتھ عصری شعور، فکری پختگی اور امتِ مسلمہ کے اجتماعی مسائل کا گہرا ادراک جھلکتا تھا۔ وہ زمانے کی نبض پر ہاتھ رکھنا جانتے تھے اور حالات کے تقاضوں کے مطابق رہنمائی فرماتے تھے۔ تحریکِ آزادیٔ کشمیر اور افغان جہاد جیسے نازک اور فیصلہ کن ادوار میں مولانا مرحوم صفِ اوّل کے کرداروں میں شامل رہے۔ گویا حق گوئی و بے باکی، اصول پسندی اور استقامت ان کی زندگی کا شعار تھیں۔ وہ ایک مجاہدِ باصفا تھے جن کے قول و فعل میں کامل ہم آہنگی پائی جاتی تھی۔ ان کی پوری زندگی جدوجہد، قربانی اور خدمتِ دین سے عبارت تھی۔ مولانا مرحوم کی شخصیت کا ایک درخشاں پہلو ان کی انسان دوستی اور خلوصِ نیت تھا۔ وہ ہر طبقۂ فکر کے افراد کے لیے دل میں ہمدردی رکھتے، نوجوانوں کی اخلاقی و فکری اصلاح، معاشرتی بگاڑ کے خاتمے اور امت میں وحدت و یگانگت کے فروغ کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے۔ ان کی تدریسی، دعوتی اور اصلاحی کاوشوں نے بے شمار اذہان و قلوب کو منور کیا اور کئی نسلوں کو فکری سمت عطا کی۔ ہمارے خاندان کو بھی مولانا اشفاق احمد ربانی نور اللہ مرقدہ سے خصوصی تعلق اور عقیدت کی سعادت حاصل رہی۔ دادا جان مرحوم کے بعد قبلہ والد مکرم ڈاکٹر محمد نثار (اطال اللہ عمرہ) بھی اکابر اہلِ علم سے وابستگی کے تسلسل میں مولانا مرحوم سے خاص قلبی نسبت رکھتے تھے۔ اسی طرح برادرِ محترم ہر دلعزیز شخصیت حافظ امتیاز احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ جو عین جوانی میں اپنے رب کے حضور حاضر ہو گئے، مولانا مرحوم کے نہایت گرویدۂ عقیدت تھے اور انہیں زمانۂ طالبِ علمی میں حضرت سے براہِ راست اکتسابِ فیض کی سعادت بھی حاصل رہی۔
یہ اسی بے لوث تعلق، قلبی نسبت اور اخلاص کا اعجاز تھا کہ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے جنازے کے موقع پر غم میں ڈوبی راقم الحروف کی گفتگو نے لاکھوں دلوں کو چھو لیا اور ہزاروں آنکھوں کو اشکوں کے رم جھم موتیوں میں پرو دیا۔ وہ گفتگو جہاں ناچیز کے لیے ایک غیر متوقع تعارف بن گئی، وہیں حضرت کی عظمتِ شان اور ہمہ گیر اثر کا ایک زندہ حوالہ بھی بن گئی۔ اس موقع پر ادا ہوئے الفاظ کے آبگینے اور اشعار جہاں زبان زدِ خاص و عام ہوئے وہاں ہر دل کی آواز بھی بن گئے۔ ہمارے مشفق و محسن مولانا اشفاق احمد ربانی رحمۃ اللہ علیہ خوشی کے لمحات ہوں یا غم کی کوئی گھڑی، ہمیشہ لوگوں کے درمیان پیش پیش رہتے۔ وہ ایک ہمہ جہت، جاندار اور اثر آفریں شخصیت تھے جن کی زندگی سراپا اخلاص، خدمت اور دعوت تھی ۔ مختصر علالت کے بعد سال 2022ء میں یہ سراپا کردار، فکر و عمل کا روشن مینار نصف النہار غروب ہو گیا۔ اگرچہ وہ جسمانی طور پر ہم سے جدا ہو گئے ہیں اور موت نے انہیں ہماری ظاہری نظروں سے اوجھل کر دیا مگر ان کی علمی، دینی، فکری اور سماجی خدمات رہتی دنیا تک زندہ رہیں گی۔ حقیقت یہی ہے کہ ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں اور ان کی مفارقت کا خلا صدیوں میں بھی پُر ہونا مشکل ہوتا ہے۔ بقول
مقدور ہو تو خاک سے پوچھوں کہ اے لئیم
تو نے وہ گنج ہائے گراں مایہ کیا کیے

اللہ تعالیٰ مولانا اشفاق احمد ربانی رحمۃ اللہ علیہ کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے، اور ہمیں ان کے اخلاص، جرأتِ حق اور خدمتِ دین کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)

، ابھی تو چند لفظوں میں سمیٹا ہے تجھے میں نے

ابھی میری کتاب میں تیری تفسیر باقی ہے

(طالبِ دعا ایاز بن نثار)
#برسی #حضرت #مولاناـاشفاقـاحمدـربانی

السلام وعلیکمجنوبی پنجاب کی صورتحال نہایت تشویش ناک ہے۔ خاندان کے خاندان پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، ہزاروں لوگ پھنسے ہوئے ہ...
11/09/2025

السلام وعلیکم

جنوبی پنجاب کی صورتحال نہایت تشویش ناک ہے۔ خاندان کے خاندان پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، ہزاروں لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور ریسکیو ٹیمیں بروقت نہیں پہنچ پا رہیں۔ جو کشتیاں پہنچ بھی رہی ہیں وہ بھی بے انتہا معاوضہ وصول کر رہی ہیں۔

جن لوگوں کی عمربھر کی محنت، فصلیں، گھر اور مویشی پانی میں بہہ گئے ہیں، اُنہیں اس شدید صدمے سے نکالنے اور جو پانی میں پھنسے ہوئے ہیں انہیں ریسکیو کرنے کی ضرورت ہے حالات اس قدر خراب ہیں کہ جنوبی پنجاب اور وسیب کے جس شخص سے بات ہو تو وہ یہی بتاتا ہے کہ کچھ بھی ٹھیک نہیں، لوگ بدستور پھنسے ہوئے ہیں۔

ایسے وقت میں سب سے بڑی ضرورت عملی اقدام کی ہے۔ اسی لیے آج میں مولانا اشفاق احمد ربانی ٹرسٹ کی زیرِ اہتمام امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر رہی ہوں۔ آپ سب کی دعاؤں، تعاون رضا کاروں اور خیر خواہوں کی اشد ضرورت ہے۔
عفیفہ خان سدوزئی
چیئرپرسن
مولانا اشفاق ربانی ٹرسٹ
۔
Account Details
IBN PK06 UNIL 0109 0002 9058 9207
Ac No: 1153290589207
This account is specific for Trust donations

قُـلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ(سورۃ الأنعام: 162)ترجمہ:"کہہ دیجئے: بے...
07/06/2025

قُـلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(سورۃ الأنعام: 162)

ترجمہ:
"کہہ دیجئے: بے شک میری نماز، میری قربانی، میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ ہی کے لیے ہے، جو تمام جہانوں کا رب ہے۔"
عیدالاضحی مبارک ہو 🌙
مولانا اشفاق ربانی ٹرسٹ
کی طرف سے آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو عید قربان کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

اللّٰہ تعالیٰ آپ کی قربانیاں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،
آپ کی زندگی میں خوشیاں، امن، اور محبتیں بھر دے آمین

عید مبارک!

#عیدقربان

سب سے افضل ذکر عرفہ کے دن یہ ہے:*"لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ المُلْكُ وَلَهُ الحَمْدُ، و...
05/06/2025

سب سے افضل ذکر عرفہ کے دن یہ ہے:

*"لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ المُلْكُ وَلَهُ الحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ"*

*ترجمہ:*
"اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اسی کی ہے اور تعریف بھی اسی کے لیے ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔"

Ramadan Day 29 - the last odd night of 1446, don’t just give up, we have learned lots of from the Ramadan, it’s a refres...
29/03/2025

Ramadan Day 29 - the last odd night of 1446, don’t just give up, we have learned lots of from the Ramadan, it’s a refresher for the year ahead. Keep doing the good deeds even when Ramadan left us. Hope for the next Ramadan
In Sha Allah

25/02/2025


الحمد اللّہ مولانا اشفاق ربانی ٹرسٹ کے زیر انتظام شجر کاری مہم 2025کا آغاز ہو چکا ہے۔چیئرپرسن مارٹ محترمہ عفیفہ خان سدوز...
24/02/2025

الحمد اللّہ
مولانا اشفاق ربانی ٹرسٹ کے زیر انتظام شجر کاری مہم 2025کا آغاز ہو چکا ہے۔
چیئرپرسن مارٹ محترمہ عفیفہ خان سدوزئی صاحبہ نے آج گورنمنٹ گرلز مڈل سکول پپےناڑ تراڑکھل میں پھلدار درخت لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔
شجر کاری مہم میں مارٹ ٹیم تراڑکھل سدھنوتی اور عباسپور پونچھ کے علاقوں میں بیک وقت درخت لگا اور تقسیم کر رہی ہے۔



29/01/2025

امام شافعی نے فرمایا تھا کے ہمارے جنازے فیصلہ کریں گے کے کون کتنا حق پر ہے اور کون کتنا بڑا انسان ہے
بیشک مولانا اشفاق احمد ربانی نوراللہ مرقدہ کا جنازہ اور غم سے نڈھال ہر شخص یہ ثابت کر گیا کہ آپ محبت کا ایک روشن ستارہ تھے،ایسے عظیم لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اور وہ کسی ایک فرد ،قبیلے ،یا مسلک کے لیے نہیں ہوتے انکا فیض سب کے لیے عام ہوتا ہے.
مولانا کو ہم سے بچھڑے ستائیس جنوری کو تین سال گزر گئے۔اللہ رب العزت مولانا کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے صدقہ جاریہ بنائے آمین ۔

‎اس ایک شخص میں تھیں دلربیاں کیا کیا
‎ہزار لوگ ملیں گے مگر کہاں وہ شخص ۔

10/01/2025

اظہار تعزیت
مہتمم و خطیب مرکزی جامع مسجد حنفی عباس پور اور سینئر صدر مولانا اشفاق ربانی ٹرسٹ حضرت علامہ مولانا خلیق الرحمان عطاء صاحب کی خالہ محترمہ آج وفات پا گئی ہیں .
مارٹ انتظامیہ جملہ لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئےدعا گو ہے کہ اللّٰہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے.
آمین

مولانا اشفاق ربانی ٹرسٹ نے نومبر 2024 سے نئے سیشن کا آغاز کرتے ہوئے اظہر محمود کو سیکرٹری مالیات مقرر کیا ۔تمام ڈونر ممب...
04/11/2024

مولانا اشفاق ربانی ٹرسٹ نے نومبر 2024 سے نئے سیشن کا آغاز کرتے ہوئے اظہر محمود کو سیکرٹری مالیات مقرر کیا ۔تمام ڈونر ممبرز یکم سے دس تک اپنی ڈونیشن آفس جا کر یا بنک اکاؤنٹ میں جمع کرا کر سیکرٹری مالیات کو مطلع کریں گے اور ان سے رسید وصول کریں گے۔
جزاک اللّہ خیر ۔
مبارکباد ۔
اللّہ رب العزت آپ کو یہ زمہ داری بطور احسن نبھانے کی توفیق عطا فرمائے آمین.

Address

Hajira

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مولانا اشفاق ربانی ٹرسٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to مولانا اشفاق ربانی ٹرسٹ:

Share