13/04/2026
🌙 راہِ کرم (Raah e Karam) خدمت کا ایک سفر
راہِ کرم ایک فلاحی تنظیم ہے جو کے نوجوان طلبہ پر مشتمل تقریباً 25 افراد کی ٹیم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد معاشرے کے مستحق افراد تک عزت کے ساتھ مدد پہنچانا ہے۔
الحمدللہ! اس وقت ہم مستقل بنیادوں پر 11 مستحق خاندانوں کو راشن فراہم کر رہے ہیں۔ ہماری خدمات کے اہم شعبے درج ذیل ہیں:
▪️ راشن کی فراہمی
▪️ تعلیمی فیس میں معاونت
▪️ ادویات کی فراہمی
▪️ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد
ہماری ٹیم مستحق خاندانوں کی مکمل تصدیق کے بعد ہی مدد فراہم کرتی ہے تاکہ امداد صحیح لوگوں تک پہنچ سکے۔
اس کے علاوہ ہم مختلف خصوصی منصوبوں پر بھی کام کر چکے ہیں، جن میں شامل ہیں:
سیلاب متاثرہ دیہات کے 60 سے زائد خاندانوں کی مدد
رمضان المبارک میں افطار دسترخوان کا اہتمام
فیملی پارک میں روزانہ 450 سے زائد افراد کو افطار فراہم کرنا
راہِ کرم مکمل طور پر نوجوان طلبہ کی کاوشوں اور رشتہ داروں، دوستوں اور اہلِ خیر کے تعاون سے چل رہی ہے۔
تنظیم کی موجودہ قیادت:
👤 ضیغم خان — بانی و صدر
👤 کاظم — شریک بانی
👤 ایمن فاطمہ — جنرل سیکرٹری
آئیں! اس نیکی کے سفر میں ہمارا ساتھ دیں اور مستحق افراد کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کا ذریعہ بنیں۔