Channi Hunjrawan Welfare

Channi Hunjrawan Welfare Channi Hunjrawan Welfare Society (Registered) T&D Hafizabad, Punjab, Pakistan

اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور معاملات میں برکت و کامیابی عطا فرمائے
31/07/2026

اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور معاملات میں برکت و کامیابی عطا فرمائے

اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور اس کے صدقے ان کے والد محترم کو صحت و تندرستی عطا فرمائے
30/07/2026

اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور اس کے صدقے ان کے والد محترم کو صحت و تندرستی عطا فرمائے

اب تک ہمارے جنازہ گاہ والے عزم کو مزید تقویت دینے والے اور ہماری الفاظ کیساتھ آمین کہنے والے وہ اہل دل جن کی وجہ سے ہم ہ...
30/07/2026

اب تک ہمارے جنازہ گاہ والے عزم کو مزید تقویت دینے والے اور ہماری الفاظ کیساتھ آمین کہنے والے وہ اہل دل جن کی وجہ سے ہم ہیں یہ ویلفئیر ہے اور وہ کام جو آپ تک پہنچ رہے ہوتے ہیں۔۔!
اللہ تعالیٰ ان کی نیک دلی تمنائیں پوری فرمائے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!امید ہے آپ سب خیر و عافیت سے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ اس بارش کے موسم میں ہم سب کو اپنی حفظ و...
28/07/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
امید ہے آپ سب خیر و عافیت سے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ اس بارش کے موسم میں ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
الحمدللہ! ہمارے گاؤں کی جنازہ گاہ کی تعمیر و تجدید (مرمت) کے اہم کام کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔ تجربہ کار مستریوں سے مشاورت کے بعد اس پروجیکٹ کا ابتدائی تخمینہ تقریباً 4 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
پروجیکٹ کے بنیادی اہداف:
* نیا واٹر بور: پانی کی مستقل اور بہتر فراہمی کے لیے۔
* پانی و بجلی کی فراہمی: مستقبل کی ضروریات کے مدنظر جنازہ گاہ سے قبرستان تک پانی اور بجلی کا انتظام۔
* صحن کا پختہ فرش: گھاس اور جڑی بوٹیوں سے نجات کے لیے پختہ فرش (جو مستقبل میں ماربل یا ٹائلز لگانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا)۔
* وضو خانہ اور ٹینکی: وضو کے لیے نئی ٹوٹیوں اور پانی کی ٹینکی کی مکمل تنصیب۔
* لائٹنگ/بخش و بجلی کا انتظام: رات کے وقت نمازِ جنازہ کے لیے لائٹس اور بہترین الیکٹرک سسٹم۔
یہ خالصتاً اللہ کی رضا، گاؤں کی فلاح اور ہماری آنے والی نسلوں کی سہولت کے لیے ایک صدقہ جاریہ ہے۔
آج بھی اس نیک کام کی کامیابی آپ کے مخلصانہ تعاون پر منحصر ہے۔ آئیے! مل کر اس خیر کے کام میں اپنا حصہ ڈالیں اور اس صدقہ جاریہ کے حقدار بنیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کے مال اور جان میں برکت عطا فرمائے اور اس کاوش کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین!

جنازہ گاہ میں بجلی اور پانی کی مستقل فراہمی کیلئے پائپ بچھا دیے گئے ہیں ، جن کے زریعے پانی اور بجلی جنازہ گاہ اور بعد از...
20/07/2026

جنازہ گاہ میں بجلی اور پانی کی مستقل فراہمی کیلئے پائپ بچھا دیے گئے ہیں ، جن کے زریعے پانی اور بجلی جنازہ گاہ اور بعد ازاں رات کی تاریکی میں ہونے والی فوتگی کی صورت میں قبرستان میں روشنی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی

اس وقت جنازہ گاہ کو لیکر ہمارے دو پراجیکٹ چل رہے ہیں ان میں سے دوسرا یہ ہے جس کا نقشہ آپ کے سامنے ہے اور انشاء اللہ بفضل...
20/07/2026

اس وقت جنازہ گاہ کو لیکر ہمارے دو پراجیکٹ چل رہے ہیں ان میں سے دوسرا یہ ہے جس کا نقشہ آپ کے سامنے ہے اور انشاء اللہ بفضل خدا یہ بھی جلد از جلد مکمل ہوگا ، آپ سب کا تعاون درکار ہے 🤍

اپیل برائے تعمیر و تزئینِ جنازہ گاہبدقسمتی سے ہماری جنازہ گاہ کا فرش ابھی تک کچا ہے، جگہ جگہ گھاس اگ آئی ہے، جسے کئی بار...
16/07/2026

اپیل برائے تعمیر و تزئینِ جنازہ گاہ

بدقسمتی سے ہماری جنازہ گاہ کا فرش ابھی تک کچا ہے، جگہ جگہ گھاس اگ آئی ہے، جسے کئی بار ہم نے تلف بھی کرنے کی کوشش کی مگر ہر بار بارشوں کے بعد یہ اگ آئی جس پر باہر سے آنے والے لوگوں نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔ یہ بات ہم سب کے لیے سوچنے کا مقام ہے۔

گاؤں کی مسجد اور جنازہ گاہ یہ پورے گاؤں کی عزت، پہچان اور ہمارے ایمان کی گواہ ہوتی ہیں۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں ایک دن ہم سب نے اپنے عزیزوں کو رخصت کرنا ہے، اور آخرکار خود بھی اسی سفر پر روانہ ہونا ہے

اسی لیے ہم نے اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے ارادہ کیا ہے کہ جنازہ گاہ کا پورا فرش پختہ کیا جائے۔ الحمدللہ، پانی اور بجلی کے انتظام پر بھی کافی حد تک کام ہو چکا ہے۔

اس میں مالی تعاون کی ضرورت ہے ، لہذا تعاون کی اپیل ہے آپ سب سے۔ ۔ ۔ !

08/07/2026

السلام علیکم

اہم اطلاع برائے خصوصی افراد

آج ہماری ویلفیئر سوسائٹی کی گورنمنٹ گرانٹ سے متعلق میٹنگ میں بتایا گیا کہ حکومتِ پنجاب خصوصی افراد (Persons with Disabilities) کو مفت معاون آلات (Assistive Devices) فراہم کر رہی ہے، جن میں ڈیجیٹل سماعتی مشین (Hearing Aid)، دستی و الیکٹرک وہیل چیئر، واکر، مصنوعی اعضا (Prosthetics)، آرتھوٹس، سفید چھڑی اور دیگر ضروری معاون آلات شامل ہیں۔

اگر ہمارے علاقے میں کوئی خصوصی فرد ان سہولیات کا مستحق ہے تو براہِ کرم جلد از جلد ہماری ویلفیئر سوسائٹی (چھنی ہنجرانواں پل) سے رابطہ کرے تاکہ درخواست کے عمل میں رہنمائی کی جا سکے۔ درخواست کے لیے عموماً پنجاب کا رہائشی ہونا، شناختی کارڈ/ب فارم، معذوری کا سرٹیفکیٹ، اور متعلقہ سرکاری ماہر ڈاکٹر (جیسے ENT یا آرتھوپیڈک) کی سفارش درکار ہوتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1312 یا سرکاری پورٹل استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Address

Hafizabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Channi Hunjrawan Welfare posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Channi Hunjrawan Welfare:

Shortcuts

Share