Hoth Bakshullah Welfare Trust -Reg

Hoth Bakshullah Welfare Trust -Reg Serving the people is our mission
خدمت خلق ہمارا نصب العین ہے

ھوت بخش ویلفیئر ٹرسٹ کی انسانیت دوست کاوش — عید کی خوشیاں بچوں تک پہنچ گئیںعید خوشیوں، محبت اور اپنائیت کا پیغام لے کر آ...
23/05/2026

ھوت بخش ویلفیئر ٹرسٹ کی انسانیت دوست کاوش — عید کی خوشیاں بچوں تک پہنچ گئیں
عید خوشیوں، محبت اور اپنائیت کا پیغام لے کر آتی ہے، اور اصل خوشی تب مکمل ہوتی ہے جب یہ مسکراہٹیں ضرورت مند بچوں تک بھی پہنچیں۔
ھوت بخش ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے سماجی کارکن اسماعیل یعقوب اور ان کی ٹیم نے ایک خوبصورت اور انسانیت دوست اقدام کرتے ہوئے کلانچ، کپر اور آنکاڈہ کے تقریباً 100 بچوں میں عید کے کپڑے اور جوتے تقسیم کیے۔
اس پروگرام کا مقصد ان بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا تھا جو مالی مشکلات کے باعث عید کی تیاریوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ٹیم نے نہ صرف بچوں میں عید کے کپڑے اور جوتے تقسیم کیے بلکہ ان کے چہروں پر خوشی اور امید کی مسکراہٹ بھی بکھیر دی۔
اس موقع پر بچوں اور ان کے اہل خانہ نے ھوت بخش ویلفیئر ٹرسٹ، اسماعیل یعقوب اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو انسانیت کی بہترین مثال قرار دیا۔
یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نیت خدمت کی ہو تو چھوٹے قدم بھی معاشرے میں بڑی خوشیاں لا سکتے ہیں۔
ھوت بخش ویلفیئر ٹرسٹ کی یہ کاوش معاشرے کے دیگر افراد کے لیے بھی ایک پیغام ہے کہ آئیں، مل کر خوشیوں کو بانٹیں اور ضرورت مند افراد کی زندگی میں آسانیاں پیدا کریں۔



ھوت بخش اللہ ویلفیئر ٹرسٹ گوادر کی اہم اجلاس، فلاحی اور طبی شعبوں میں بڑے فیصلےھوت بخش اللہ ویلفیئر ٹرسٹ کی ایک اہم اور ...
15/05/2026

ھوت بخش اللہ ویلفیئر ٹرسٹ گوادر کی اہم اجلاس، فلاحی اور طبی شعبوں میں بڑے فیصلے

ھوت بخش اللہ ویلفیئر ٹرسٹ کی ایک اہم اور خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس میں ٹرسٹ کے پچھلے فلاحی، طبی اور سماجی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ٹرسٹ کے مختلف شعبہ جات کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کے لیے نئی ذمہ داریاں تقسیم کی گئیں تاکہ آنے والے دنوں میں عوامی خدمت کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جا سکے۔

اجلاس کے دوران سوشل سیکٹر کی ذمہ داریاں اسماعیل یعقوب کے سپرد کی گئیں، جبکہ میڈیکل سیکٹر کی قیادت نوجوان، باصلاحیت اور متحرک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مھیب عیبتان کو دی گئی۔ اسی طرح ایڈمنسٹریشن اور دیگر انتظامی معاملات کی ذمہ داری شاہ ابن شین سنبھالیں گے، جو ٹرسٹ کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط اور فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر ٹرسٹ کے سی ای او ھوت عبدالغفور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرسٹ آنے والے مہینوں میں ضلع گوادر میں تین روزہ عظیم آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرے گا، جس میں ملک بھر کے معروف آئی اسپیشلسٹ شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپ کا مقصد دور دراز علاقوں کے مستحق افراد کو معیاری اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اجلاس میں آئندہ چھ ماہ کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی غور کیا گیا، جن میں ٹرسٹ کے لیے پورٹ ایبل الٹراساؤنڈ اور ایکسرے مشین کی فراہمی سمیت دیگر اہم طبی سہولیات کی تجاویز پیش کی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اشتراکِ عمل اور مشترکہ فلاحی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی تاکہ ٹرسٹ کی خدمات کو مزید وسعت دی جا سکے۔

ٹرسٹ کے سی سی او شاہ ابن شین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب ٹرسٹ کے تمام معاملات مکمل طور پر سسٹمیٹک انداز میں چلائے جائیں گے اور آنے والے دنوں میں ہر شعبے میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹرسٹ جدید تقاضوں کے مطابق اپنی خدمات کو مزید مؤثر بنائے گا۔

اس موقع پر ٹرسٹ کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مھیب عیبتان نے قومی اور بین الاقوامی اداروں سے روابط اور شراکت داری کے لیے مختلف پروپوزلز بھی پیش کیے، تاکہ ٹرسٹ کے طبی اور سماجی منصوبوں کو عالمی سطح پر مزید مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر ٹرسٹ سربراہ اور سی ای او ھوت عبدالغفور نے انسانیت کی خدمت کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ

ہمارا مقصد صرف فلاحی کام کرنا نہیں بلکہ انسانیت کے ہر درد کو اپنا درد سمجھ کر اس کے ازالے کی کوشش کرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ گوادر سمیت ہر پسماندہ علاقے تک صحت، سہولت اور امید پہنچے۔ جب تک سانس ہے، انسانیت کی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا، کیونکہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا ہی ہماری اصل کامیابی ہے۔

01/05/2026

صحت محض بیماری کی غیر موجودگی کا نام نہیں، بلکہ جسمانی، ذہنی اور سماجی توازن کا مجموعہ ہے۔ ہماری نئی ویڈیو میں سائنسی بنیادوں پر صحت کی بہتری کے لیے ایک جامع گائیڈ فراہم کی گئی ہے۔

ہوت بخش اللہ ویلفیئر ٹرسٹ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) کے مابین اشتراکِ عمل پر مبنی ملاقاتہوت بخش اللہ ویلفیئر ٹرسٹ کے ا...
29/04/2026

ہوت بخش اللہ ویلفیئر ٹرسٹ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) کے مابین اشتراکِ عمل پر مبنی ملاقات

ہوت بخش اللہ ویلفیئر ٹرسٹ
کے ایک وفد نے حال ہی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) ڈاکٹر یاصر بلوچ سے ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا اور مستقبل کے فلاحی منصوبوں پر مشاورت کرنا تھا۔

ملاقات کے اہم شرکاء میں
شاہ ابن شین چیف کمیونیکیشنز آفیسر، ہوت بخش اللہ ویلفیئر ٹرسٹ
ڈاکٹر مہیب ہیبتان سینئر میڈیکل آفیسر، ہوت بخش اللہ ویلفیئر ٹرسٹ
ڈاکٹر یاصر بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO)
ڈاکٹر واحد بلوچ نیشنل پروگرام ایل ایچ ڈبلیو کواڈینٹر آفیسر ،صحت کے شعبے اور سماجی شعبے کے دیگر افراد شامل تھے

ملاقات کے آغاز میں چیف کمیونیکیشنز آفیسر شاہ ابن شین نے ڈی ایچ او کو ٹرسٹ کی 14 سالہ کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح گزشتہ چودہ برسوں سے ٹرسٹ نے دور افتادہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی، غریب و مستحق افراد کی مدد اور صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔

ٹرسٹ کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مہیب ہیبتان نے اگلے ماہ منعقد ہونے والے دو بڑے ایونٹس کے حوالے سے آگاہ کیا
فری میڈیکل کیمپ جہاں ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔
بلڈ کلکٹنگ کیمپ جس کا مقصد ضرورت مند مریضوں، بالخصوص تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے لیے خون کے ذخائر کو یقینی بنانا ہے۔

ڈاکٹر یاصر بلوچ نے ہوت بخش اللہ ویلفیئر ٹرسٹ کی گزشتہ 14 سالوں کی خدمات کو دل سے سراہا اور اسے معاشرے کے لیے ایک روشن مثال قرار دیا۔
کسی بھی علاقے میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سماجی اداروں کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہوت بخش اللہ ویلفیئر ٹرسٹ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں

نیشنل پروگرام ایل ایچ ڈبلیو کواڈینٹر آفیسر ڈاکٹر واحد بلوچ نے ٹرسٹ کو اپنی مکمل تکنیکی اور انتظامی سپورٹ کی یقین دہانی کرائی اور اس بات پر گہری خوشی کا اظہار کیا کہ سرکاری اور نجی شعبہ مل کر انسانیت کی بہتری کے لیے کام کر رہا ہے

23/07/2025
17/01/2025

ھسین ولد پلان ءِ ماں جی ڈی اے نادراہ جاہ گوادر ءَ پہ الاج ءَ آرگ بوتگ ءُ نوں آ باز گھتر اِنت ءُ ڈاکٹراں رزا داتگ

ھوت بکش اللہ ویلفئیر ٹرسٹ ھسین ولد پلان ءِ داں داراھی ءَ اوں چد ءُ پد ھم آئی ءِ کمک ءَ ساڑی بیت

17/01/2025

کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر دشت کھڈان کے رہائشی حسین ولد پُلان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ اپنی علاج کے لیے لوگوں سے مدد مانگ رہے تھے۔ اس ویڈیو نے کمیونٹی کے دلوں میں ہمدردی کی لہر پیدا کردی۔

ھوت بخش اللہ ویلفئیر ٹرسٹ کے چیرمین، جناب جیہند ھوت، نے اس ویڈیو کو دیکھتے ہی فوراً کاروائی کی۔ انہوں نے ٹرسٹ کے ڈاکٹروں اور باقی عملے کے ساتھ مشورہ کیا اور حسین ولد پُلان کی علاج کے انتظامات کیے۔ ٹرسٹ کی ٹیم حسین کو لینے دشت کھڈان پہنچی اور
اس کو اپنے ساتھ گوادر لے آئے حسین کو گوادر کے مشہور ہسپتال جی ڈی اے میں مفت علاج کے لیے داخل کروایا گیا۔ ٹرسٹ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ حسین کو اس کے علاج کے دوران تمام ضروری طبی امداد اور تعاون فراہم کیا جائے۔
ھوت بخش اللہ ویلفئیر ٹرسٹ اور اس کے مستعد ڈاکٹروں اور عملے کی فوری کاروائی اور مدد نے کمیونٹی کے لوگوں کو مدد فراہم کرنے کے عزم کا ثبوت دیا۔

ٹرسٹ کے چیرمین اور چیمبر آف کامرس گوادر کے صدر ھوت جہیند صاحب نے ہدایات دی کہ مزید ایسے مریضوں کی نگرانی اور معاونت کو جاری رکھا جائے۔
- کمیونٹی کو ٹرسٹ کی خدمات کے بارے میں آگاہی بڑھائی جائے۔
- مقامی ہسپتالوں اور طبی سہولیات کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط کیا جائے تاکہ بروقت اور موثر طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

ھوت بخش اللہ ویلفئیر ٹرسٹ

Address

Gwadar

Opening Hours

Monday 09:00 - 14:00
15:00 - 20:00
Tuesday 09:00 - 14:00
15:00 - 20:00
Wednesday 09:00 - 14:00
15:00 - 20:00
Thursday 09:00 - 14:00
15:00 - 20:00
Friday 09:00 - 12:00
15:00 - 20:00
Saturday 09:00 - 14:00
15:00 - 20:00

Telephone

03321301001

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hoth Bakshullah Welfare Trust -Reg posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share