Gumti Welfare Society

Gumti Welfare Society Gumti Welfare Society is a group of voluntary members who have come together for realizing the idea for prosperity of Village.

11/12/2024

اسلام علیکم۔۔۔!
الحمدللہ 10 سال سے زائد عرصہ میں "گمٹی ویلفیر سوسائٹی" نے تمام احباب کے تعاون سے بےشمار کام کامیابی کے ساتھ مکمل کئے۔اور بہت سے کام جاری ہیں۔جس میں زکوٰۃ،صدقات کی مستحق افراد میں تقسیم، غریب اور محنت کش افراد کی امداد،گمٹی کے دونوں قبرستانوں میں کام، گاؤں کا مشرقی دارہ،زہین ضرورت مند طلباء کی تعلیم کے اخراجات، بیمار حضرات کی مالی امداد، راستے اور گلیوں کی تعمیر اور مرمت کا کام شامل ہیں ۔ اور ان تمام کاموں میں ہمارے بزرگ اور دوست احباب نے ہماری امیدوں سے بڑھ کے تعاون کیا جس کے لیے ہم ان کے مشکور ہیں۔ آج سے 2 سال پہلے ایک نشست میں *چوہدری ناصر ہکلہ صاحب* نے جب اس ارادہ کا ذکر کیا کہ وہ گاؤں کی ویلفیئر کے لیے ایک بہترین اور مفید منصوبہ سوچ رہے ہیں ۔ جس میں گلیوں کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ ان کے پانی کی نکاسی کو بھی جدید طرز پہ زیر زمین کیا جائے۔ یہ بات *گمٹی ویلفیر سوسائٹی*
کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں تھی۔ جب اس پروجیکٹ کی لاگت اور تعمیر کا عرصہ نکالا گیا تو ہمارے لیے ایک الگ چیلنج تھا۔ لیکن چوہدری ناصر ہکلہ صاحب کے خصوصی تعاون اور گمٹی ویلفیر سوسائٹی کی تمام ٹیم کی انتھک کوششوں سے الحمدللہ منصوبہ کا90 ٪ کام مکمل کر لیا گیا۔ جس کی تفصیل میں -"20010"- مربع فٹ لمبی گلیاں اور پانی کی زیر زمین نکاسی شامل ہیں جس کی مالیت 60 لاکھ + کی ہے۔ بلاشبہ یہ گورمنٹ سکیل کے پروجیکٹ تھے جو انفرادی طور پر چوہدری ناصر ہکلہ صاحب کے تعاون سے مکمل ہوے۔ ہماری اللّٰہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُن کا یہ عمل قبول فرمائیں -

*اپیل*
تمام اہل علاقہ خصوصاً اہل گاؤں اپنے ماحول، اور اردگرد کی چیزوں کی بہتری کے لیے کوشش کے ساتھ ساتھ مالی امداد بھی جاری رکھیں۔
واسلام
منجانب :
*گمٹی ویلفیر سوسائٹی*

07/12/2024

الحمدللہ آج ایک اور پروجیکٹ جو سید اصغر شاہ صاحب کے گھر سے لے کر چوہدری طارق ہکلہ کے ڈیرے تک، چوہدری ناصر اقبال ہکلہ کی وساطت سے مکمل چکا ہے

الحمدللہ آج ایک اور پروجیکٹ جو سید اصغر شاہ صاحب کے گھر سے لے کر چوہدری طارق ہکلہ کے ڈیرے تک، چوہدری ناصر اقبال ہکلہ کی ...
07/12/2024

الحمدللہ آج ایک اور پروجیکٹ جو سید اصغر شاہ صاحب کے گھر سے لے کر چوہدری طارق ہکلہ کے ڈیرے تک، چوہدری ناصر اقبال ہکلہ کی وساطت سے مکمل چکا ہے

16/06/2024
الحمدللہ تمام مستحق خاندانوں تک جمع شدہ رقم پہنچا دی گئی ہے الله آپ سب کا دیا اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
04/04/2024

الحمدللہ تمام مستحق خاندانوں تک جمع شدہ رقم پہنچا دی گئی ہے الله آپ سب کا دیا اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

14/03/2024

اسلام علیکم
امید ہے آپ صحت اور ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے.
جیسا کہ آپ کہ علم میں ہے کہ گمٹی ویلفیئر سوسائٹی پچھلے 9 سال سے زکوۃ کی رقم اکھٹی کر کے مستحق افراد میں اس کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بناے ہوئے ہے. اس مد میں اب تک تقریباً 3150600 روپے تقسیم ہوچکے ہیں۔ پچھلے سال ویلفیئر کے علم میں کچھ ایسے مستحق خاندان آئے ہیں جنکو ہر ماہ امداد کی ضرورت ہوتی ہے آپ کی اس رقم سے ایسے گھروں کا نظام چل رہا ہے جہاں تک ممکن ہو اس سلسلہ کو جاری رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں . شکریہ

Address

Gumti
50280

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gumti Welfare Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Gumti Welfare Society:

Share