23/05/2026
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کے زیر اہتمام بنو قابل گجرات کے تحت سرائے عالمگیر کے تمام منتخب طلبہ و طالبات کے لیے خصوصی اورینٹیشن سیشن آج کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔
سیشن میں ڈاکٹر خالد محمود ثاقب (صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات) اور رانا محمد عمر صدیق جرال (امیدوار حلقہ ایل اے 38، جموں 5) نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے انہیں جدید اسکلز کے ذریعے روشن مستقبل کی جانب بڑھنے کی ترغیب دی۔
اس موقع پر عمر میر (ڈائریکٹر و کوآرڈینیٹر بنو قابل گجرات) ،چوہدری عبداللہ شہباز (انچارج بنو قابل گجرات)سمیت جماعت اسلامی و الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کے دیگر ذمہ داران ، كورمنت كرلز كالج سرائے عالمكير اور سینکڑوں طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔