Sarai Dhing Welfare Society

Sarai Dhing Welfare Society سرائے ڈھینگ ویلفیئر سوسائٹی ایک غیر منافع بخش فلاحی تنظیم ہے جو سرائے ڈھنگ کے عوام کی بہتری کے لیے ہے۔

09/08/2026

Mashallah

08/08/2026
ماشاءاللہ!سرائے ڈھینگ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے پچھلے چند ماہ میں ہونے والے ترقیاتی اور فلاحی کام ہماری محنت، خلوص اور ...
18/04/2026

ماشاءاللہ!
سرائے ڈھینگ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے پچھلے چند ماہ میں ہونے والے ترقیاتی اور فلاحی کام ہماری محنت، خلوص اور اتحاد کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

یہ سب ممکن ہوا آپ سب کے تعاون، اعتماد اور سوسائٹی کے ہر فرد کی بے لوث کوششوں سے۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اسی طرح اپنی کمیونٹی کی خدمت کرنے کی توفیق دیتا رہے اور ہمارے کاموں میں برکت عطا فرمائے۔

آئیں مل کر اپنے علاقے کو مزید بہتر، صاف ستھرا اور مثالی بنائیں۔ 💫

19/03/2026

سرائے ڈھینگ ویلفیئر سوسائٹی کا ایک اور قابلِ فخر اقدام 👏

سوسائٹی کی جانب سے گاؤں میں صفائی مہم کا اعلان کیا گیا تو پورے گاؤں نے مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ ہر گھر، ہر فرد—مرد و خواتین—نے اپنے اپنے گھروں کے سامنے صفائی کا کام خود شروع کر دیا۔ یوں سب نے ایک خاندان کی طرح مل کر نہ صرف سوسائٹی کا بوجھ کم کیا بلکہ وقت کی بھی بچت کی۔

یہ عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا گاؤں ہمیشہ سوسائٹی کے ساتھ کھڑا ہے۔ دل کی گہرائیوں سے شکریہ پورے گاؤں کا، جو ہر وقت ایک آواز بن کر سوسائٹی کا ساتھ دیتا ہے۔

یہ سوسائٹی آپ سب کی ہے، اور اسے قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

شکریہ 🙏

سرائے ڈھینگ ویلفیئر سوسائٹی (SWS)آغازِ سال 2026 ایک نئے حوصلے اور عزم کے ساتھ ✨ہمارا مقصد اُن افراد کی مدد کرنا ہے جو جس...
31/12/2025

سرائے ڈھینگ ویلفیئر سوسائٹی (SWS)
آغازِ سال 2026 ایک نئے حوصلے اور عزم کے ساتھ ✨
ہمارا مقصد اُن افراد کی مدد کرنا ہے جو جسمانی معذوری یا دیگر مجبوریوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سرائے ڈھینگ ویلفیئر سوسائٹی مستحق افراد کے لیے وہیل چیئرز اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے، تاکہ وہ ایک باعزت اور بہتر زندگی گزار سکیں۔
ہم آپ سب سے اپیل کرتے ہیں کہ اس نیک مقصد میں ہمارا ساتھ دیں۔
آپ کی تھوڑی سی مدد کسی کی زندگی میں بڑی آسانی لا سکتی ہے۔
📌 وہیل چیئر کی ضرورت یا تعاون کے لیے ہم سے رابطہ کریں
🤝 آئیے مل کر انسانیت کی خدمت کریں
ان شاء اللہ، 2026 خدمت، ہمت اور امید کا سال ہوگا۔

19/12/2025

قیصر بھائی کا حادثہ ہوا ہے۔ وہ ایک محنتی نوجوان ہیں جو اپنی محنت سے اپنے گھر کا خرچ پورا کرتا تھا۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔
انہیں ہسپتال لے جانے اور علاج کا سارا خرچ "سرائے ڈھینگ ویلفیئر سوسائٹی" برداشت کر رہی ہے۔ آپ سب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ انہیں صحت مند زندگی عطا کرے تاکہ وہ پہلے کی طرح اپنے گھر والوں کا سہارا بن سکیں۔
اور جو بھائی بھی ان کی مدد کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، سوسائٹی کے تمام ممبران کی طرف سے ان کا دل سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔

Address

Sarai Dhing
Gujrat
50700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sarai Dhing Welfare Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share