18/04/2025
پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچر ایسوسی ایشن گجرات ڈویژن چیئرنگ کراس کے دھرنے پر تشدد کرنے والی پولیس اور زمہ داران کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور واقعہ کے زمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں پر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور خالص طور پر اداروں کی نجکاری کے ہم خلاف ہیں پہلے سکولوں کی نجکاری کی گئی اور پھر ہسپتالوں کو مافیا کے ہاتھوں فروخت کرنا کونسی ہیلتھ کے شعبے کی خدمت ہے صحت کی تمام سہولیات فراہم کرنا حکومت کی زمہ داری ہے اسطرح تو ریاست کی بنیادیں ہل جائیں گی اور حکومت کے وسائل پرائیویٹ مافیا کے ہاتھ لگ جائیں گے علاج معالجہ انتہائی مشکل ہو جائے گا اس دھرنے کا مقصد اس نجکاری کے اقدام کو روکنا تھا اور اس پر تشدد ایک ظلم ہے اور اس میں بہت سارے ملازمین زخمی ہوئے ہیں پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچر ایسوسی ایشن گجرات ڈویژن ان سے اظہار یکجتی کرتی ہے اور ایسے متشدد پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے جنہوں نے نہتے ملازمین پر تشدد کیا
پروفیسر افتخار علی شاہ صدر پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایش گجرات ڈویژن
پروفیسر جواد آصف جنرل سیکریٹری پی پی ایل اے گجرات ڈویژن