چھوٹی سی کوشش

چھوٹی سی کوشش "The Nourishment of the body is food, while the nourishment of the soul is feeding others" �
together we will help the deserving in sha ALLAH ♡

Ayah of the Day جنت والے اس روز بہت اچھے ٹھکانوں میں ہوں گے اور ان کے قیلولہ کرنے کی جگہ بھی بہت ہی اچھی ہوگی
26/08/2026

Ayah of the Day

جنت والے اس روز بہت اچھے ٹھکانوں میں ہوں گے اور ان کے قیلولہ کرنے کی جگہ بھی بہت ہی اچھی ہوگی

Ayah of the Dayاے ہمارے ربّ ! ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا جو ایمان کی ندا دے رہا تھا کہ ایمان لاؤ اپنے رب پر تو ہم ایما...
23/08/2026

Ayah of the Day
اے ہمارے ربّ ! ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا جو ایمان کی ندا دے رہا تھا کہ ایمان لاؤ اپنے رب پر تو ہم ایمان لے آئے اے ہمارے ربّ ہمارے گناہ بخش دے ! اور ہماری برائیاں ہم سے دور کر دے ! اور ہمیں وفات دیجیو اپنے نیکوکار (اور وفادار) بندوں کے ساتھ

صدقہ جاریہ پروجیکٹ by CSK | Case  #10مدرسہ غزالی، جامع مسجد مانگلی میں قرآنِ مجید کی تعلیم کے لیے 50 قرآن پاک درکار ہیں۔...
21/08/2026

صدقہ جاریہ پروجیکٹ by CSK | Case #10

مدرسہ غزالی، جامع مسجد مانگلی میں قرآنِ مجید کی تعلیم کے لیے 50 قرآن پاک درکار ہیں۔

📗 25 تجویدی قرآن × 600 = 15,000 روپے
📘 25 سادہ قرآن × 400 = 10,000 روپے

❤️ کل ہدیہ: 25,000 روپے

آپ ایک قرآن کا ہدیہ دے کر اس عظیم صدقہ جاریہ میں اپنا حصہ شامل کر سکتے ہیں۔ قرآن کی روشنی پھیلائیں اور اپنے لیے اجرِ مسلسل کا ذریعہ بنائیں۔ 🤲

📍 مدرسہ غزالی، جامع مسجد مانگلی
اللہ پاک ہمیں قرآن کی خدمت کرنے اور نیک اعمال میں سبقت لے جانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

#مدرسہ #نیکی

📖 صدقہ جاریہ | قرآن کی روشنی پھیلائیں 🤍مدرسہ رابعہ بصریہ، محلہ بجوری میں 50 قرآنِ مجید کی ضرورت ہے تاکہ طلبہ و طالبات قر...
21/08/2026

📖 صدقہ جاریہ | قرآن کی روشنی پھیلائیں 🤍

مدرسہ رابعہ بصریہ، محلہ بجوری میں 50 قرآنِ مجید کی ضرورت ہے تاکہ طلبہ و طالبات قرآنِ پاک کی تعلیم حاصل کر سکیں اور اس نیک عمل کا ثواب جاری رہے۔

📚 25 تجویدی قرآن: 25 × 600 = 15,000 روپے
📖 25 سادہ قرآن: 25 × 400 = 10,000 روپے
🎁 کل ہدیہ: 25,000 روپے

آپ ایک قرآن کا ہدیہ دے کر بھی اس صدقہ جاریہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ❤️

📍 مدرسہ رابعہ بصریہ، محلہ بجوری

اللہ پاک ہمیں قرآن کی خدمت کرنے اور نیک اعمال میں سبقت لے جانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

#مدرسہ #خیرات #نیکی

Ayah of the Dayجو اللہ کا ذکر کرتے رہتے ہیں کھڑے بھی بیٹھے بھی اور اپنے پہلوؤں پر بھی اور مزید غور و فکر کرتے رہتے ہیں آ...
20/08/2026

Ayah of the Day

جو اللہ کا ذکر کرتے رہتے ہیں کھڑے بھی بیٹھے بھی اور اپنے پہلوؤں پر بھی اور مزید غور و فکر کرتے رہتے ہیں آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں اے ہمارے ربّ ! تو نے یہ سب کچھ بےمقصد تو پیدا نہیں کیا ہے تو پاک ہے (اس سے کہ کوئی عبث کام کرے) پس تو ہمیں دوزخ کے عذاب سے

Ayah of the Dayاے ہمارے رب ہمیں بخش وہ سب کچھ جس کا تو نے وعدہ کیا ہے ہم سے اپنے رسولوں کے ذریعے سے اور ہمیں رسوا نہ کیج...
19/08/2026

Ayah of the Day

اے ہمارے رب ہمیں بخش وہ سب کچھ جس کا تو نے وعدہ کیا ہے ہم سے اپنے رسولوں کے ذریعے سے اور ہمیں رسوا نہ کیجیو قیامت کے دن یقیناً تو اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرے گا

Ayah of the Day اور مسابقت کرو اپنے رب کی مغفرت کے حصول کے لیے اور اس جنت کو حاصل کرنے کے لیے جس کا پھیلاؤ آسمانوں اور ز...
18/08/2026

Ayah of the Day

اور مسابقت کرو اپنے رب کی مغفرت کے حصول کے لیے اور اس جنت کو حاصل کرنے کے لیے جس کا پھیلاؤ آسمانوں اور زمین جتنا ہے وہ تیار کی گئی ہے (اور سنواری گئی ہے) اہل تقویٰ کے لیے

Ayah of the Day اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے
17/08/2026

Ayah of the Day

اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے

Ayah of the day یقیناً آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں اور رات اور دن کے الٹ پھیر میں ہوش مند لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں
16/08/2026

Ayah of the day
یقیناً آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں اور رات اور دن کے الٹ پھیر میں ہوش مند لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں

Ayah of the Day اور جن کا حال یہ ہے کہ اگر کبھی ان سے کسی بےحیائی کا ارتکاب ہوجائے یا اپنے اوپر کوئی اور ظلم کر بیٹھیں ت...
15/08/2026

Ayah of the Day

اور جن کا حال یہ ہے کہ اگر کبھی ان سے کسی بےحیائی کا ارتکاب ہوجائے یا اپنے اوپر کوئی اور ظلم کر بیٹھیں تو فوراً انہیں اللہ یاد آجاتا ہے پس وہ اس سے اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے ہیں اور کون ہے جو معاف کرسکے گناہوں کو سوائے اللہ کے ؟ اور وہ اپنے اس غلط فعل پر جانتے بوجھتے اصرار نہیں کرتے

Address

Gujrat
50400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when چھوٹی سی کوشش posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to چھوٹی سی کوشش:

Shortcuts

Share