Darbar Peer Sabz Ghazi Kunjah

Darbar Peer Sabz Ghazi Kunjah دربار حضرت پیر سبز غازی عید گاہ کنجاہ

25/08/2026
27/05/2026

عید الاضحیٰ 2026 کا عظیم الشان اور علاقہ کا بڑا اجتماع عیدگاہ پیر سبز گازی کنجاہ میں منعقد ہوا، جہاں اہلیانِ کنجاہ کے علاوہ کنجاہ سے تعلق رکھنے والے دیگر شہروں میں مقیم افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔ روح پرور اور ایمان افروز منظر میں ہزاروں فرزندانِ اسلام نے نمازِ عید ادا کی اور عیدگاہ اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی۔

خطبۂ عید معروف عالمِ دین ڈاکٹر محمد اکرم کریمی نے دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں فلسفۂ قربانی، ایثار، اخوت اور اسلامی تعلیمات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور حاضرین کے دلوں کو ایمان کی حرارت سے منور کیا۔ نمازِ عید کی امامت حکیم محمد ارشد اللہ والے نے کروائی
اس عظیم اجتماع کے لیے نہایت بہترین اور مثالی انتظامات کیے گئے تھے۔ ستھرا پنجاب ایجنسی کی ٹیم نے عیدگاہ کو جانے والے راستوں کو صاف رکھا جبکہ خدامِ دربار حضرت پیر سبز گازی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کر رکھے تھے،

اجتماع کے اختتام پر خصوصی دعا ڈاکٹر محمد اکرم کریمی نے کروائی۔ انہوں نے امتِ مسلمہ کے اتحاد، سلامتی اور اسلام کی سربلندی کے لیے رقت آمیز دعا کی۔ اس کے علاوہ حاضرینِ اجتماع کے اہلِ خانہ، مرحومین اور بالخصوص قبرستان عیدگاہ پیر سبز گازی میں مدفون تمام افراد کی مغفرت، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا مانگی گئی۔ انہوں نے اُن تمام افراد کے لیے بھی خصوصی دعا کی جنہوں نے اس عظیم اجتماع کے انتظامات میں حصہ لیا اور اپنی خدمات عقیدت و محبت سے سرانجام دیں۔

20/03/2026

Ready for Namaze Eid ul fitr 2026

Address

Kunjah Gujrat
Gujrat

Opening Hours

Monday 00:00 - 00:00
Tuesday 00:00 - 00:00
Wednesday 00:00 - 00:00
Thursday 00:00 - 00:00
Friday 09:00 - 00:00
Saturday 00:00 - 00:00
Sunday 00:00 - 00:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darbar Peer Sabz Ghazi Kunjah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share