Al-khidmat Foundation Distt. Gujrat

Al-khidmat Foundation Distt. Gujrat Alkhidmat Foundation Pakistan is one of the leading, non-profit organization, fully dedicated to humanitarian services since 1990.

Alkhidmat workers and volunteers continue to work tirelessly for the relief of affected people across Pakistan and worldwide

28/07/2026
ضلع گجرات میں مسلسل بارشوں نے معمولِ زندگی متاثر کر دیا ہے۔بہت سے چھوٹے کاروبار شدید متاثر ہوئے ہیں، دیہاڑی دار مزدور رو...
25/07/2026

ضلع گجرات میں مسلسل بارشوں نے معمولِ زندگی متاثر کر دیا ہے۔
بہت سے چھوٹے کاروبار شدید متاثر ہوئے ہیں، دیہاڑی دار مزدور روزگار سے محروم ہیں، جبکہ نشیبی علاقوں کے متعدد مکین نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔
اس مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کا سہارا بنیں۔
اپنے پڑوسیوں، اہلِ محلہ اور ضرورت مند خاندانوں کا خصوصی خیال رکھیں۔
آپ کی معمولی سی مدد کسی کے لیے نئی امید بن سکتی ہے۔
آئیں! مل کر خدمت، اخوت اور انسانیت کا حق ادا کریں۔
ALKHIDMAT FOUNDATION PAKISTAN (Gujrat)
IBAN: PK68MEZN0040030108475539

25/07/2026

الخدمت گجرات ریسکیو آپریشن کا آج آغاز کر دیا گیا ہے۔
اللہ تعالی گجرات کو مزید آزمائش سے مخفوظ رکھے آمین

🤲 خدمت سے پہلے دعا، پھر میدانِ عمل۔الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کے رضاکار طوفانی بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے ...
25/07/2026

🤲 خدمت سے پہلے دعا، پھر میدانِ عمل۔
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کے رضاکار طوفانی بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے روانگی سے قبل اجتماعی دعا کرتے ہوئے۔
اللہ تعالیٰ خدمت کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور متاثرین کی مشکلات آسان فرمائے۔ آمین۔

تعلیم ہر بچے کا حق، ہر والدین کا خواب!الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کا "تعلیم دو پروگرام" مستحق بچوں کے لیے معیاری تعلیم، ماہانہ...
23/07/2026

تعلیم ہر بچے کا حق، ہر والدین کا خواب!
الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کا "تعلیم دو پروگرام" مستحق بچوں کے لیے معیاری تعلیم، ماہانہ وظیفہ، تعلیمی رہنمائی اور اخلاقی تربیت کا ایک منفرد منصوبہ ہے۔
آئیے! کسی بچے کے روشن مستقبل کا سہارا بنیں۔
آپ کا تعاون ایک بچے کی زندگی بدل سکتا ہے۔
تعلیم دیں، مستقبل سنواریں۔
ALKHIDMAT FOUNDATION PAKISTAN (Gujrat)
IBAN: PK68MEZN0040030108475539
۔

WE ARE HIRING!AccountantQUALIFICATION REQUIREDB.ComBBA (Finance)M.ComJOB REQUIREMENTS2–3 years of relevant experience (h...
20/07/2026

WE ARE HIRING!
Accountant
QUALIFICATION REQUIRED
B.Com
BBA (Finance)
M.Com
JOB REQUIREMENTS
2–3 years of relevant experience (hospital/healthcare preferred)
Manage cash, vouchers, ledgers, and bank reconciliation
Prepare financial reports and maintain accurate financial records
JOB PLACEMENT
Alkhidmat Afzal Nawaz Hospital, Chur Chak

APPLY BEFORE

July 25, 2026

CONTACT

📍 Alkhidmat Afzal Nawaz Hospital, Chur Chak

📞 053-7650009
📞 0346-1454924

✉️ [email protected]

الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس ضلع گجرات (بلاسود قرضہ جات پروگرام) کا اہم اجلاس نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات چیرمین ل...
14/07/2026

الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس ضلع گجرات (بلاسود قرضہ جات پروگرام) کا اہم اجلاس نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات چیرمین لون اپروول کیمٹی جناب سیف الاسلام کی صدارت میں منعقد ہوا، جبکہ صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات ڈاکٹر خالد محمود ثاقب صاحب نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں روزگار کے خواہشمند افراد کی معاشی بحالی کے لیے 50 افراد کے لیے مجموعی طور پر 22 لاکھ 45 ہزار روپے کے بلاسود قرضہ جات منظور کیے گئے، جو ان شاء اللہ اسی ماہ مستحقین تک پہنچا دیے جائیں گے۔
اجلاس میں جناب نعیم شہباز الحق (جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات)، جناب عمران باسط، جناب احسن بٹ، مینیجر الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس ضلع گجرات، اسسٹنٹ مینیجر اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس کا مقصد بلاسود قرضہ جات کے ذریعے ضرورت مند خاندانوں کو معاشی طور پر خودمختار بنانا اور انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات
خدمت انسانیت، ہماری پہچان

الفلاح سکالرشپ سکیم کی ایگزیکٹو ورکنگ کونسل کا اہم سہ ماہی اجلاسمورخہ 11 جولائی 2026 بروز ہفتہ، الفلاح سکالرشپ سکیم آفس...
13/07/2026

الفلاح سکالرشپ سکیم کی ایگزیکٹو ورکنگ کونسل کا اہم سہ ماہی اجلاس
مورخہ 11 جولائی 2026 بروز ہفتہ، الفلاح سکالرشپ سکیم آفس میں ' الفلاح ایگزیکٹو ورکنگ کونسل' (Executive Working Council) کا اہم سہ ماہی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں چیئرمین الفلاح سکالرشپ سکیم مجید احمد چوہدری ،ڈاکٹر خالد محمود ثاقب وائس چئیر مین الفلاح سکالرشپ ،سیکرٹری جنرل محمد ابوذر ،ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق،پروگرام مینیجر عمر حیات عمر ،فنانس مینیجر توقیر حسن ،مینیجرRMD سید خرم شاہ موجود ہیں۔
اجلاس میں اہم فیصلوں کے تحت:
✅ سالانہ بجٹ 2026-27 کا جائزہ لیا گیا۔
✅ ضلع گجرات کے ہونہار طلبہ کی پیشہ ورانہ رہنمائی کے لیے AFSS Career Counselling Team کے قیام کی منظوری دی گئی۔
✅ ریسورس مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ (RMD) کی آئندہ فنڈ ریزنگ حکمتِ عملی پر مشاورت کرتے ہوئے اسے مزید مؤثر بنانے کے لیے رہنمائی فراہم کی گئی۔اختتام میں ملک و ملت، ہونہار طلبہ اور الفلاح کے تعلیمی مشن کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

الخدمت سمر انٹرن شپ پروگرام 2026الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کے زیرِ اہتمام الخدمت سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 میں رجسٹریشن ک...
06/07/2026

الخدمت سمر انٹرن شپ پروگرام 2026
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کے زیرِ اہتمام الخدمت سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 میں رجسٹریشن کروانے والے طلبہ کے لیے اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات ڈاکٹر خالد محمود ثاقب نے شرکاء کو پروگرام کے مقاصد، سرگرمیوں اور الخدمت فاؤنڈیشن کے فلاحی وژن سے آگاہ کیا گیا، تاکہ وہ خدمتِ خلق، قیادت اور کردار سازی کے اس سفر کا بھرپور حصہ بن سکیں۔
اس موقع پر چوہدری خرم شہزاد گورالہ کوارڈینیٹر والنٹیر مینیجمنٹ ضلع گجرات ، چوہدری عبداللہ شہباز اور طاہرہ شجاع نے ضلعی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی
یہ صرف ایک انٹرن شپ نہیں، بلکہ مستقبل کے باکردار اور باصلاحیت نوجوانوں کی تیاری کا ایک منفرد سفر ہے۔

Address

Office Alkhidmat Foundation, Qurtaba Islamic Centre, Near Eidi Centre G T Road Gujrat
Gujrat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-khidmat Foundation Distt. Gujrat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Al-khidmat Foundation Distt. Gujrat:

Shortcuts

Share