بھٹی بھنگو میڈیا

بھٹی بھنگو میڈیا ہر شخص مخلص, سنجیدہ اور مثبت تعمیراتی سوچ سے خوبصورت گاؤں کیلئےعملی اقدام کا اہتمام کرنے کو ترجیح دے

22/11/2025
25/09/2025

محترمہ شازیہ فرید MNA اور پیر غلام فرید صاحب کی خصوصی کاوش پر سابقہ وائس چئیرمین خالد وڑائچ صاحب کے زیر نگرانی بھٹی بھنگو گاؤں کےسیوریج پائپ لائنوں کی صفائی کی جارہی ہے
اہل علاقہ میڈم صاحبہ اور پیر غلام فرید صاحب کے ان فلاحی اقدامات پہ بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اپنی ٹیم کے ذریعے گاؤں کے دیرینہ مسئلے کو حل کیا۔

25/09/2025
مین بازار بھٹی بھنگو خواتین کیلئے پردے کا اہتمام ہےدہی بھلے اور پاپڑی چاٹ شادی بیاہ کیلئے آرڈر دیںرابطہ نمبر 03074954588
22/09/2025

مین بازار بھٹی بھنگو
خواتین کیلئے پردے کا اہتمام ہے
دہی بھلے اور پاپڑی چاٹ
شادی بیاہ کیلئے آرڈر دیں
رابطہ نمبر 03074954588

18/09/2025

انشاءاللہ نومبر 2025 میں لیڈرز ویلفیئر آرگنائزیشن بھٹی بھنگوکے زیر اہتمام بچوں میں بچہ سائیکل ریس کا مقابلہ منعقد ہوگا جس میں حصہ لینے والوں کیلئے شرائط اور مقابلہ کا دن
بعد میں بتایا جائے گا
سب بچے تیاری کر لیں۔

Thumbnail

صابرز گروپ آف کمپنیز کے چئیرمین پاکستان پولٹری انڈسٹری میں متحرک اور بصیرت کی میراث اور بھٹی بھنگو گاؤں کے باسیوں کا درد...
12/09/2025

صابرز گروپ آف کمپنیز کے چئیرمین پاکستان پولٹری انڈسٹری میں متحرک اور بصیرت کی میراث اور بھٹی بھنگو گاؤں کے باسیوں کا درد رکھنے والے سپریم لیڈر جناب محترم ایف ایم صابر صاحب
آپ نیشنل پالیسی فورم پر پولٹری انڈسٹری کے ایک مضبوط وکیل ہیں اور ٹیکس اصلاحات جیسے اہم مسائل پر گورنمنٹ آف پاکستان کے ساتھ گفتگو شنید کرنے میں ہر وقت ہمہ تن گوش رہتے ہیں
اس بات کا اظہار پاکستان پولٹری اپڈیٹ فیس بک پیج پر بڑے واضح الفاظ کے ساتھ ہوا جس کا لنک یہ ہے
https://www.facebook.com/share/19f57wkQ67/
یہ ہمارے گاؤں کیلئے ایک اعزاز ہے جو قابل رشک ہے

گورنمنٹ ہائی سکول (پرائمری ونگ)بھٹی بھنگوکی موجودہ بلڈنگ تاریخ کے آئینہ میںچوتھا مرحلہ :پرائمری ونگ کی مکمل تعمیر کا پلا...
05/09/2025

گورنمنٹ ہائی سکول (پرائمری ونگ)بھٹی بھنگوکی موجودہ بلڈنگ تاریخ کے آئینہ میں
چوتھا مرحلہ :
پرائمری ونگ کی مکمل تعمیر کا پلان واضع طور پر گاؤں کی سطح پر پھیل چکا تھا اب گاؤں کی سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ رضاکارانہ طور پر اس کار ِخیر میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے خود کو پیش کیا جن میں محترم اعجاز احمدبٹ صاحب جناح سکول والے، محترم امتیاز عرف چاند بٹ صاحب، محترم امتیازاحمد جامی صاحب اور حاجی محمد اکرم سابقہ چیئرمین شامل ہیں۔ ان سب نے پرائمری ونگ کی عمارت کو گرانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا جن کا ذکر کرنا انتہائی قابلِ رشک ہے۔ سکول سٹاف میں درجہ چہارم کےملازمین میں سے جنہوں نے عمارت گرانے اور اینٹوں کی صفائی میں اپنی خدمات سرانجام دیں ا ن میں محمد مسعود مغل، محمد شبیر مہر، محمد شبیر، شنگارا مسیح کا اور قاری محمد یوسف تذکرہ بھی ضروری ہے۔ اب ڈاکٹر فقیر محمد صابر صاحب نے دو ٹھیکیداروں محمد سلیم اور محمد جمیل کو نامزد کیا کہ عمارت کے آغاز سے تکمیل تک ہر طرح کے مٹیریل کی فراہمی اور تعمیر تک مکمل ذمہ داری اور بڑی دلجمعی سے پورا کریں گے۔
پرائمری ونگ کی عمارت گرانے اور نقشہ سامنے آنے کے بعد ڈار صاحب نے ڈاکٹر فقیر محمد صابر صاحب سے اسرار کیا کہ وہ اس نیک مقصد کیلئے تھوڑا وقت نکالیں اور پرائمری ونگ کی عمارت کا اپنے ہاتھوں سے سنگِ بنیاد رکھیں۔ لیکن مصروف ترین زندگی گزارنے کے سبب اور ریاکاری سے بچنے کیلئےڈاکٹر فقیر محمد صابر صاحب نے ڈار صاحب کو پیغام دیا چونکہ آپ نے اس نیک کام کی طرف میری توجہ دلائی ہے اس لئے آپ ہی اس کا سنگِ بنیاد رکھیں لہٰذا 2 رمضان المبارک 2011 بمطابق02 اگست 2011 کو حفیظ الرحمان ڈار صاحب نے پرائمری ونگ کی عمارت کا سنگِ بنیاد رکھا اور یہ عمارت تقریباً 7 ماہ کے مختصر وقت میں 31 مارچ 2012 کو مکمل ہوگئی۔پرائمری ونگ کی عمارت کی تکمیل کے بعد حفیظ الرحمان ڈار صاحب کی دلی خواہش تھی کہ ڈاکٹر فقیر محمد صابر صاحب اب اس عمارت کا افتتاح اپنے ہاتھوں سے کریں اور ان سے درخواست کی لیکن ڈاکٹر فقیر محمد صابر صاحب نے سنگِ بنیاد کی طرح افتتاح بھی ڈار صاحب کے سپرد کیا ۔ لہٰذا ایسا ہی کرنا پڑا۔ اب چونکہ عمارت کی تکمیل کے بعدتزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ افتتاح بھی ہوچکا تھااور اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر فقیر محمد صابر صاحب کی کمپنی میں ملازمت کرنے والوں بالخصوص محترم محمد آصف گجر اور محترم شہزاد مغل صاحب وغیرہ اور ڈار صاحب کی کاوش کے ساتھ ساتھ گاؤں کی شخصیات کی خصوصی گزارش پر ڈاکٹر فقیر محمد صابر صاحب نےپرائمر ی ونگ کی عمارت میں طلباء و طالبات کیلئے بہترین فرنیچر کا انتظام بھی کر دیاتھااور اس معیار کے مطابق اب گاؤں کےبچوں کو تعلیم دینے کیلئے پرائیویٹ ٹیچرز کی بھی ضرورت تھی جس کی ڈاکٹر فقیر محمد صابر صاحب نے منظوری دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ڈار صاحب نے ڈاکٹر فقیر محمد صابر صاحب سے گزارش کی کہ وہ جلد ہی میرٹ کی بنیاد پر پرائمری ونگ میں پرائیویٹ فی میل ٹیچرز بھرتی انتظامات کروا دیں ۔ ڈاکٹر فقیر محمد صابر صاحب نے اس کی بھی منظوری دے دی۔ خوشی میں پھولے نہ سماتے ہوئے ڈار صاحب نے ڈاکٹر فقیر محمد صابر صاحب سے التماس کی کہ وہ خود بھٹی بھنگو گاؤں میں تشریف لائیں اور اپنی نگرانی میں پرائیویٹ فی میل ٹیچرز بھرتی کریں تاکہ شفاف امتحان لینے کے بعد تعلیمی میدان میں مہارت شدہ سٹاف کا انتخات ممکن ہو۔ لہٰذا ڈاکٹر فقیر محمد صابر صاحب بذات خود پرائمری ونگ بھٹی بھنگو میں تشریف لائے۔ ڈاکٹر فقیر محمد صابر صاحب کی زیرِ نگرانی بھرتی کا پراسس مکمل ہوا اورامتحان میں کامیاب ہونے والی6 فی میل ٹیچرز اور ایک آیا کم سویپرس تعینات ہوئیں۔
ہرفی میل ٹیچرکی ماہانہ تنخواہ 6000 روپے اور آیا کم سویپرس کی 4000 روپے کےساتھ ساتھ سالانہ 10%انکریمنٹ مقرر کی گئی۔
اس موقع پر ڈار صاب نے ڈاکٹر فقیر محمد صابر صاحب سے مزید ایک گزارش کی ۔جیسا کہ آپ نے ہر لحاظ سے مجھے عزت دی اب آپ میری ایک بات لازمی مانیں گے اور وعدہ لیا جس پر ڈاکٹر فقیر محمد صابر صاحب ہا ں کرتے ہوئے پوچھا کہ بولیں۔ جس پر ڈار صاحب نے کہا کہ پرائمری ونگ کی عمارت کا نام آج سے الٰہی بخش بلاک ہوگا۔ڈاکٹر فقیر محمد صابر صاحب نےمسکراتے ہوئے ڈار صاحب کو آمادگی کا اشارہ دیا اور یہی نام رکھا گیا۔ ڈاکٹر فقیر محمد صابر صاحب کے والد صاحب کا نام الٰہی بخش تھااور آج اسی نام سے پرائمری ونگ بھی معروف ہے۔اس خوشگوار ماحول میں چند لمحے گزارنے کے بعد ڈاکٹر فقیر محمد صابر صاحب نےواپسی کا رخ کیا ڈار صاحب اور ان کی ٹیم نے ڈاکٹر فقیر محمد صابر صاحب کو اظہارِتشکر کے ساتھ الوداع کیا۔
اب عمارت ، فرنیچراور ضروری سٹاف کا بندوبست بھی ہوچکا تھااور ڈار صاحب نے پرائمری ونگ میں تمام حاضر سروس میل ٹیچرزکو گورنمنٹ ہائی سکول میں منتقل کردیا سوائےمحترم مقصود احمد صاحب کے جنہیں ڈار صاحب نے پرائمری ونگ کا ہیڈ مقرر کر دیا تاکہ فی میل ٹیچرز کی کی مانیٹرنگ احسن طریقے سے اورڈار صاحب کو قابل اعتماد رپورٹ پیش ہو۔ مہینہ گزرنے پر محترم مقصود احمد صاحب بطور ہیڈ آف پرائمری ونگ ،تعینات فی میل ٹیچرز کی تنخواہ کا بل بناتے اورڈار صاحب کو پیش کرتے جس پر ڈار صاحب دستخط کرنے کے بعد ڈاکٹر فقیر محمد صابر صاحب کو بجھواتے اور ہر فی میل ٹیچرکی تنخواہ باعزت طریقے کو وصول ہوتی۔ اس روایت تسلسل مستحکم ہوگیا اور گاؤں میں تعلیمی فضا ء کا چرچا ہونے لگا۔گاؤں کے باسی اکثر اپنے بچوں کو پرائمری سکول میں داخل کروانا شروع کر دیا اور ہر کسی کی زبان پر ڈاکٹر فقیر محمد صابر صاحب کیلئے دعاؤں کا اظہار ہونے لگا۔ پھر اچانک حفیظ الرحمان ڈار صاحب کو ایک خط موصول ہوا جو کہ ایک اتھارٹی کی طرف سے ایک حکم نامہ تھااور اس پر لکھا ہوا تھا کہ حفیظ الرحمان ڈار صاحب کا تبادلہ ہو چکا ہے۔ڈار صاحب نے اتھارٹی کے حکم نامہ کی تعمیل کرتے ہوئے 20جون 2012 ء کو گورنمنٹ ہائی سکول بھٹی بھنگو میں اپنی روانگی کی درخواست پیش کی۔اور
To be continued………………………………………

03/09/2025

لیڈرز کھیلوں کی دنیا
بچوں کو جسمانی لحاظ سے چست اور مضبوط بنانے کیلئے کھیلوں کے میدان میں اتارنا ہوگا تاکہ مایوس زندگی میں رونقوں کی آبیاری ہو اور یقیناً اس سے بہتر معاشرتی کردار سازی بھی ہوگی ​ ​ ​ ​ ​

01/09/2025

بچوں میں کھیلوں کا شوق پیدا کرنے کیلئے باقاعدہ اہتمام ایک قابل ستایش قدم ہے جو ان کی صحت مند ترقی کو فروغ دیتا ہے، اور اس مقصد کیلئے دوستانہ ماحول فراہم کرنے کیلئے بڑوں کی راہنمائی بھی انتہائی اہم ہے۔

31/08/2025

محلہ مغرب بھٹی بھنگو میں لیڈرز ٹیم کے زیر نگرانی بچوں میں کھیلوں کا شوق پیدا کیا جا رہا ہے




30/08/2025

حسن بٹر MPA-65
بھٹی بھنگو گاؤں کے مسائل سے آگاہ رہنے کیلئے لیڈرز ٹیم کی جانب سے گاؤں آنے پر استقبال کیا گیا۔

Address

Village And Post Office Bhatti Bhango
Gujranwala

Telephone

+923003948450

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بھٹی بھنگو میڈیا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to بھٹی بھنگو میڈیا:

Share