Gujranwala Chamber of Commerce & Industry

Directions Website Contact the organization

Gujranwala Chamber of Commerce & Industry The voice of Gujranwala’s commerce & industry 📈
Chambers • Banks • Government Partnerships
Championing trade, innovation & growth across Pakistan 🇵🇰

گوجرانوالہ چیمبر کے وفد کی ایس ایس پی انوسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ سے اہم ملاقات؛ قانونی معاملات اور تاجر برادری کے تحفظ...
17/10/2026

گوجرانوالہ چیمبر کے وفد کی ایس ایس پی انوسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ سے اہم ملاقات؛ قانونی معاملات اور تاجر برادری کے تحفظ پر تفصیلی گفتگو! 👮‍♂️🤝

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (GCCI) کے نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر کی قیادت میں ایک وفد نے، جس میں سینئر رہنما نیر جمیل بھٹی اور چیمبر کے دیگر معزز ممبران شامل تھے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن گوجرانوالہ ناصر محمود باجوہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی

ملاقات کے دوران تاجروں اور صنعتکاروں سے متعلق تفتیشی و قانونی معاملات، مالیاتی تنازعات کی منصفانہ و میرٹ پر مبنی حل، اور کاروباری مراکز و صنعتی زونز میں تجارتی امور کے تحفظ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے کاروباری برادری سے متعلق زیرِ التواء مقدمات اور انکوائریز کے جلد اور شفاف نمٹارے کے لیے چیمبر اور انوسٹی گیشن ونگ کے مابین باہمی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ نے چیمبر وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے قانونی معاملات کو خالصتاً میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق حل کرنے اور تاجروں کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔


GCCI Delegation Calls on SSP Investigation Nasir Mehmood Bajwa; Discusses Case Redressal and Business Protection! 👮‍♂️🤝

A delegation of the Gujranwala Chamber of Commerce & Industry (GCCI), led by Vice President Rana Muhammad Farhan Asghar and comprising Senior Member Nayyer Jameel Bhatti along with other respected Chamber members, called upon the Senior Superintendent of Police (SSP) Investigation Gujranwala, Mr. Nasir Mehmood Bajwa.

During the meeting, constructive discussions were held regarding pending investigations, commercial and financial dispute settlements, and the overall security of business operations across industrial and commercial hubs. The delegation underscored the importance of prompt, transparent, and merit-based processing of cases concerning the business fraternity, proposing enhanced liaison between GCCI and the police investigation department. SSP Investigation Nasir Mehmood Bajwa welcomed the delegation, assuring strict adherence to merit, transparent proceedings, and sustained cooperation to protect the legitimate interests of the trade and industrial sector.

قیصر بھنڈر، سخاوت بھٹی اور وقاص ادریس کی گوجرانوالہ چیمبر آمد؛ نومنتخب نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر کو مبارکباد! 💐🤝معرو...
17/10/2026

قیصر بھنڈر، سخاوت بھٹی اور وقاص ادریس کی گوجرانوالہ چیمبر آمد؛ نومنتخب نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر کو مبارکباد! 💐🤝
معروف کاروباری و سماجی شخصیات قیصر بھنڈر، سخاوت بھٹی اور وقاص ادریس (ڈائریکٹر رلز اسکول) نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (GCCI) کا دورہ کیا اور نومنتخب نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر سے ملاقات کی۔ انہوں نے سالانہ انتخابات میں شاندار کامیابی اور ذمہ داریاں سنبھالنے پر نائب صدر کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران گوجرانوالہ کی تجارتی و صنعتی سرگرمیوں، تعلیمی شعبے کے کردار اور تاجر برادری کی فلاح و بہبود کے امور پر گفتگو ہوئی۔ معزز مہمانوں نے رانا محمد فرحان اصغر کی متحرک قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی سربراہی میں چیمبر کاروباری طبقے کے مسائل کے حل کے لیے موثر کردار ادا کرے گا۔ نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر نے قیصر بھنڈر، سخاوت بھٹی اور وقاص ادریس کی آمد اور نیک خواہشات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Qasir Bhinder, Sakhawat Bhatti & Waqas Idrees Congratulate Newly Elected GCCI Vice President Rana Muhammad Farhan Asghar! 💐🤝
Prominent business and social figures Mr. Qasir Bhinder, Mr. Sakhawat Bhatti, and Mr. Waqas Idrees (Director, Rills School) visited the Gujranwala Chamber of Commerce & Industry (GCCI) to call upon the newly elected Vice President, Rana Muhammad Farhan Asghar. They extended their heartfelt felicitations and best wishes to him on his success in the annual elections and assumption of office.
During the meeting, discussions touched upon regional trade dynamics, the role of the education sector, and welfare initiatives for the local commercial community. The visitors expressed full confidence in the leadership capabilities of Rana Muhammad Farhan Asghar, looking forward to constructive steps for the business community under his tenure. Vice President Rana Muhammad Farhan Asghar expressed sincere gratitude to Mr. Qasir Bhinder, Mr. Sakhawat Bhatti, and Mr. Waqas Idrees for their warm visit and support.

کاروباری برادری کے وفود کی گوجرانوالہ چیمبر آمد؛ نومنتخب صدر شیخ غلام حسین جج اور نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر کو مبارک...
17/10/2026

کاروباری برادری کے وفود کی گوجرانوالہ چیمبر آمد؛ نومنتخب صدر شیخ غلام حسین جج اور نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر کو مبارکباد! 💐🤝

گوجرانوالہ کی مختلف تجارتی مارکیٹوں کے نمائندگان، صنعتکاروں اور معزز کاروباری شخصیات نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (GCCI) کا دورہ کیا۔ معزز وفود نے نو منتخب صدر شیخ غلام حسین جج اور نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر سے ملاقات کی اور انہیں سالانہ انتخابات میں شاندار کامیابی اور ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے گلدستے اور نیک تمنائیں پیش کیں۔

ملاقات کے دوران کاروباری برادری نے نئی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نومنتخب رجیم تاجروں کے حقوق کے تحفظ، تجارتی مراکز میں بنیادی سہولیات کی بہتری اور صنعتی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ صدر شیخ غلام حسین جج اور نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر نے تشریف لانے والے تمام وفود کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ چیمبر کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور ان کی بلاامتیاز خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہے گا۔



Business Community Delegations Congratulate Newly Elected GCCI President Mr. Ghulam Hussain Judge & Vice President Rana Muhammad Farhan Asghar! 💐🤝

Prominent delegations comprising local trade representatives, industrial leaders, and market association members visited the Gujranwala Chamber of Commerce & Industry (GCCI). The delegates called upon the newly elected President, Mr. Ghulam Hussain Judge, and Vice President, Rana Muhammad Farhan Asghar, presenting floral bouquets and conveying warm congratulations on their electoral victory and assumption of office.

During the interaction, the business community expressed complete confidence in the newly inducted leadership, looking forward to constructive initiatives aimed at trade facilitation, infrastructure development, and overall ease of doing business. President Ghulam Hussain Judge and Vice President Rana Muhammad Farhan Asghar thanked the delegations for their warm sentiments and reaffirmed their firm resolve to tirelessly advocate for the business fraternity and resolve commercial issues on a priority basis.

گوجرانوالہ چیمبر کی جانب سے محمد عاصم (فیضانِ کعبہ ٹریولز اینڈ ٹورز) کی بطور کنوینر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹریول اینڈ ٹور ...
17/10/2026

گوجرانوالہ چیمبر کی جانب سے محمد عاصم (فیضانِ کعبہ ٹریولز اینڈ ٹورز) کی بطور کنوینر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹریول اینڈ ٹور (2026-2028) تقرری کا باضابطہ اعلان! ✈️🕋🤝

شاندار پیشہ ورانہ ساکھ اور ٹریول انڈسٹری میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں، گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (GCCI) کے صدر شیخ غلام حسین جج اور نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر نے محمد عاصم (فیضانِ کعبہ ٹریولز اینڈ ٹورز) کو دو سالہ مدت (2026-2028) کے لیے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹریول اینڈ ٹور (Travel and Tour) کا کنوینر نامزد کیا ہے اور انہیں اس اہم ذمہ داری پر دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر چیمبر قیادت نے توقع ظاہر کی کہ محمد عاصم اپنی پیشہ ورانہ بصیرت اور طویل تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرز کے مسائل کو متعلقہ فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھائیں گے، حج و عمرہ زائرین کی سہولیات میں بہتری لائیں گے، اور سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ٹریول سیکٹر کو درپیش درپیش چیلنجز کے حل کے لیے موثر کردار ادا کریں گے۔ محمد عاصم نے چیمبر کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کمیٹی کے پلیٹ فارم سے ٹریول انڈسٹری کی فلاح اور ترقی کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔



GCCI Appoints Muhammad Asim (Faizan-e-Kaba Travels & Tours) as Convener of Standing Committee on Travel and Tour (2026-2028)! ✈️🕋🤝

In recognition of professional acumen and valuable contributions to the tourism and travel industry, the leadership of the Gujranwala Chamber of Commerce & Industry (GCCI), led by President Mr. Ghulam Hussain Judge and Vice President Rana Muhammad Farhan Asghar, has officially appointed Mr. Muhammad Asim of Faizan-e-Kaba Travels and Tours as Convener of the Standing Committee on Travel and Tour for the term 2026-2028.

The GCCI leadership extended warm felicitations, expressing confidence that Mr. Muhammad Asim will actively represent the interests of travel and tour operators, address key regulatory and operational hurdles, facilitate Hajj and Umrah services, and stimulate tourism through the Chamber’s platform. Mr. Muhammad Asim thanked the leadership for entrusting him with this prestigious responsibility and pledged his complete dedication toward the progress of the travel fraternity.

گوجرانوالہ چیمبر کی جانب سے قمر الزمان کی بطور کنوینر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اوورسیز ایمپلائمنٹ پرموٹرز (2026-28) تقرری کا...
17/10/2026

گوجرانوالہ چیمبر کی جانب سے قمر الزمان کی بطور کنوینر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اوورسیز ایمپلائمنٹ پرموٹرز (2026-28) تقرری کا باضابطہ اعلان! ✈️🌍🤝

شاندار پیشہ ورانہ خدمات، وسیع تجربے اور صلاحیتوں کے اعتراف میں، گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (GCCI) کے صدر شیخ غلام حسین جج نے قمر الزمان کو دو سالہ مدت (2026-28) کے لیے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اوورسیز ایمپلائمنٹ پرموٹرز (Overseas Employment Promoters) کا کنوینر نامزد کیا ہے اور انہیں اس اہم ذمہ داری پر دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر صدر شیخ غلام حسین جج نے امید ظاہر کی کہ قمر الزمان اپنی فکری بصیرت اور طویل پیشہ ورانہ تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے مسائل کے حل، سمندر پار پاکستانیوں اور قانونی افرادی قوت کی بیرونِ ملک ترسیل کے فروغ، اور بیرونی زرمبادلہ میں اضافے کے لیے چیمبر کے پلیٹ فارم سے موثر کردار ادا کریں گے۔ قمر الزمان نے صدر چیمبر کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے شعبے کی بہتری اور کمیٹی کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے بھرپور کاوشوں کا عزم ظاہر کیا۔



GCCI Appoints Qamar uz Zaman as Convener of Standing Committee on Overseas Employment Promoters (2026-28)! ✈️🌍🤝

In recognition of outstanding professional expertise and dedicated service, the President of the Gujranwala Chamber of Commerce & Industry (GCCI), Mr. Ghulam Hussain Judge, has officially appointed Mr. Qamar uz Zaman as the Convener of the Standing Committee on Overseas Employment Promoters for the term 2026-28, extending heartiest congratulations on this vital appointment.

President Ghulam Hussain Judge expressed firm confidence that Mr. Qamar uz Zaman will leverage his industry knowledge to champion the interests of overseas employment promoters, streamline manpower export pathways, address regulatory challenges, and help boost national foreign remittances through the Chamber’s platform. Mr. Qamar uz Zaman expressed sincere gratitude to President Ghulam Hussain Judge for reposing trust in his abilities and reaffirmed his commitment to serving the fraternity and furthering the committee's objectives.

گوجرانوالہ چیمبر کے وفد کی ایم ڈی گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (GWMC) رزاق ڈوگر سے اہم ملاقات؛ صنعتی و تجارتی علاقوں می...
17/10/2026

گوجرانوالہ چیمبر کے وفد کی ایم ڈی گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (GWMC) رزاق ڈوگر سے اہم ملاقات؛ صنعتی و تجارتی علاقوں میں صفائی کے نظام پر تفصیلی گفتگو! 🤝🚛

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (GCCI) کے نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر کی قیادت میں ایک وفد نے، جس میں سابق سینئر نائب صدر عاصف مظفر اور سینئر رہنما نیر جمیل بھٹی شامل تھے، مینجنگ ڈائریکٹر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (GWMC) میاں محمد رزاق ڈوگر سے ان کے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی۔

ملاقات میں صنعتی زونز، سمال انڈسٹریل اسٹیٹس اور مرکزی تجارتی مارکیٹوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو جدید خطوط پر استوار کرنے، صنعتی ویسٹ کے محفوظ و بروقت اخراج اور تجارتی مراکز میں کچرا اٹھانے کے شیڈول کو مزید مؤثر بنانے پر بات چیت ہوئی۔ وفد نے کاروباری مراکز میں صفائی عملے کی حاضری اور صفائی مہم کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ شہر کا صنعتی امیج بہتر ہو۔ ایم ڈی GWMC رزاق ڈوگر نے وفد کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے چیمبر کے ساتھ باہمی اشتراکِ عمل کو فروغ دینے اور تاجر و صنعتکار برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی۔



GCCI Delegation Calls on MD GWMC Razzaq Doggar; Discusses Sanitation Infrastructure in Industrial & Commercial Sectors! 🤝🚛

A delegation of the Gujranwala Chamber of Commerce & Industry (GCCI), led by Vice President Rana Muhammad Farhan Asghar and comprising Former Senior Vice President Asif Muzaffar and Senior Member Nayyer Jameel Bhatti, called upon the Managing Director of the Gujranwala Waste Management Company (GWMC), Mr. Razzaq Doggar.

During the meeting, comprehensive discussions were held regarding municipal waste management in industrial zones, small industrial estates, and major commercial markets. The delegation emphasized the timely lifting of industrial and commercial refuse, optimization of daily operational cleaning schedules, and the regular presence of sanitary staff across business hubs. MD GWMC Mr. Razzaq Doggar appreciated GCCI’s proactive civic engagement and assured the delegation of prompt municipal interventions, enhanced resource deployment, and sustained institutional collaboration to ensure a cleaner and healthier business environment.

ٹائل مارکیٹ کنگنی والا کے معزز وفد کی گوجرانوالہ چیمبر آمد؛ نو منتخب صدر شیخ غلام حسین جج اور نائب صدر رانا محمد فرحان ا...
17/10/2026

ٹائل مارکیٹ کنگنی والا کے معزز وفد کی گوجرانوالہ چیمبر آمد؛ نو منتخب صدر شیخ غلام حسین جج اور نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر کو مبارکباد! 💐🤝

ٹائل مارکیٹ کنگنی والا کے ایک معزز وفد نے چئیرمین انعام الحق سندھو، نائب چئیرمین رانا شہباز، صدر عماد علی بٹ، چئیرمین کور کمیٹی قاری ضیاء اللہ اولکھ، سینئر نائب صدر عرفان مہر، نائب صدر خرم مہر، نائب صدر ارسلان بٹ، حافظ امان اللہ، یوسف بٹ، میاں عمر اور طارق مہر کی قیادت میں گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (GCCI) کا دورہ کیا۔

وفد کی چیمبر آمد پر جی سی سی آئی کے معزز ایگزیکٹو ممبران اور سینئر رہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وفد نے نو منتخب صدر شیخ غلام حسین جج اور نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر سے ملاقات کی اور انہیں سالانہ انتخابات میں شاندار کامیابی اور ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران ٹائل و سینیٹری کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کے مسائل، مارکیٹ کے بنیادی انفراسٹرکچر، ٹریفک کے انتظامات اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے نو منتخب قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ صدر شیخ غلام حسین جج اور نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر نے معزز وفد کی آمد اور نیک خواہشات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مارکیٹ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔



Tile Market Kangniwala Delegation Calls on GCCI; Felicitates Newly Elected President Mr. Ghulam Hussain Judge & Vice President Rana Muhammad Farhan Asghar! 💐🤝

A distinguished delegation from Tile Market Kangniwala visited the Gujranwala Chamber of Commerce & Industry (GCCI). The delegation comprised Chairman Inam ul Haq Sandhu, Vice Chairman Rana Shahbaz, President Imad Ali Butt, Chairman Core Committee Qari Ziaullah Aulakh, Senior Vice President Irfan Mehar, Vice President Khurram Mehar, Vice President Arslan Butt, Hafiz Amanullah, Yousaf Butt, Mian Umer, and Tariq Mehar.

Upon arrival, the delegation was warmly received by GCCI Executive Members and senior business stalwarts. The delegates called upon the newly elected President, Mr. Ghulam Hussain Judge, and Vice President, Rana Muhammad Farhan Asghar, presenting floral greetings and extending heartfelt congratulations on their assumption of office.

During the interaction, fruitful discussions took place regarding the challenges faced by the tile and ceramic trade sector, market infrastructure improvements, logistics, and ease of doing business. The delegation reaffirmed complete confidence in the chamber's leadership. President Ghulam Hussain Judge and Vice President Rana Muhammad Farhan Asghar expressed sincere gratitude to the delegation for their warm visit and pledged proactive chamber support for resolving commercial issues facing Tile Market Kangniwala.

پلاسٹک ایسوسی ایشن کے وفد کی گوجرانوالہ چیمبر آمد؛ نو منتخب صدر شیخ غلام حسین جج اور نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر کو مب...
17/10/2026

پلاسٹک ایسوسی ایشن کے وفد کی گوجرانوالہ چیمبر آمد؛ نو منتخب صدر شیخ غلام حسین جج اور نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر کو مبارکباد! 💐🤝

پلاسٹک مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے شاہد الرحمن اور مرزا ارشد بیگ کی قیادت میں گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (GCCI) کا دورہ کیا۔ وفد نے نو منتخب صدر شیخ غلام حسین جج اور نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر سے ملاقات کی اور انہیں سالانہ انتخابات میں شاندار کامیابی اور ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور گلدستے پیش کیے۔

ملاقات کے دوران پلاسٹک سیکٹر سے وابستہ صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل، خام مال کی فراہمی، درآمدی امور اور ماحولیاتی ضوابط سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے نو منتخب قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیمبر کے پلیٹ فارم سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ صدر شیخ غلام حسین جج اور نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر نے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چیمبر پلاسٹک انڈسٹری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے اور سازگار صنعتی ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔



Plastic Association Delegation Calls on GCCI; Congratulates Newly Elected President Mr. Ghulam Hussain Judge & Vice President Rana Muhammad Farhan Asghar! 💐🤝

A distinguished delegation from the Plastic Association, led by Mr. Shahid ur Rehman and Mr. Mirza Arshad Baig, visited the Gujranwala Chamber of Commerce & Industry (GCCI). The delegates called upon the newly elected President, Mr. Ghulam Hussain Judge, and Vice President, Rana Muhammad Farhan Asghar, presenting floral bouquets and conveying warm felicitations and best wishes on their election victory and assumption of office.

During the meeting, key discussions centered on the challenges facing the local plastic industry, raw material supply, import facilitation, and environmental compliance frameworks. The delegation expressed complete confidence in the newly elected leadership and reaffirmed their full support for the Chamber's vision. President Ghulam Hussain Judge and Vice President Rana Muhammad Farhan Asghar extended their heartfelt thanks for the visit, reassuring the delegation that GCCI will vigorously advocate for the growth, sustainability, and facilitation of the plastic manufacturing and trade sector.

گوجرانوالہ چیمبر کی جانب سے راؤ محمد ایوب کی بطور کنوینر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لنکیجز آف اکیڈمیہ اینڈ انڈسٹری (2026-28) ت...
17/10/2026

گوجرانوالہ چیمبر کی جانب سے راؤ محمد ایوب کی بطور کنوینر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لنکیجز آف اکیڈمیہ اینڈ انڈسٹری (2026-28) تقرری کا باضابطہ اعلان! 🎓🏭🤝

شاندار پیشہ ورانہ قابلیت اور تعلیمی و صنعتی خدمات کے اعتراف میں، گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (GCCI) کے صدر شیخ غلام حسین جج اور نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر نے راؤ محمد ایوب کو دو سالہ مدت (2026-28) کے لیے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لنکیجز آف اکیڈمیہ اینڈ انڈسٹری (Linkages of Academia and Industry) کا کنوینر نامزد کیا ہے اور انہیں اس اہم ذمہ داری پر دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر چیمبر قیادت نے امید ظاہر کی کہ راؤ محمد ایوب اپنی بصیرت اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں اور مقامی صنعتوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنائیں گے، تاکہ صنعتی تحقیق، مارکیٹ پر مبنی نصاب اور نوجوانوں کے لیے جدید ہنر اور انٹرن شپس کے مواقع کو فروغ دیا جا سکے۔ راؤ محمد ایوب نے صدر اور نائب صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اکیڈمیہ اور صنعت کے مابین عملی شراکت داری کو مزید مستحکم کریں گے۔



GCCI Appoints Rao Muhammad Ayub as Convener of Standing Committee on Linkages of Academia & Industry (2026-28)! 🎓🏭🤝

In recognition of visionary leadership and dedication to bridging the gap between education and manufacturing, President of the Gujranwala Chamber of Commerce & Industry (GCCI), Mr. Ghulam Hussain Judge, and Vice President Rana Muhammad Farhan Asghar have officially appointed Rao Muhammad Ayub as Convener of the Standing Committee on Linkages of Academia and Industry for the term 2026-28.

On this occasion, the GCCI leadership expressed firm confidence that Rao Muhammad Ayub will effectively strengthen institutional ties between academia, research entities, and local industries—fostering applied research, market-aligned skills training, and industrial internship pathways for youth. Rao Muhammad Ayub expressed his sincere gratitude to the President and Vice President for reposing trust in him and reaffirmed his resolve to make the committee an active bridge between educational institutions and the commercial sector.

کاروباری برادری کے معزز وفود کی گوجرانوالہ چیمبر کے نو منتخب صدر اور نائب صدر کو شاندار مبارکباد! 💐🤝گوجرانوالہ کی تاجر و...
17/10/2026

کاروباری برادری کے معزز وفود کی گوجرانوالہ چیمبر کے نو منتخب صدر اور نائب صدر کو شاندار مبارکباد! 💐🤝

گوجرانوالہ کی تاجر و صنعتکار برادری، مختلف مارکیٹوں کے صدور اور سرکردہ کاروباری رہنماؤں نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (GCCI) کا دورہ کیا۔ معزز وفود نے نو منتخب صدر شیخ غلام حسین جج اور نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر سے ملاقات کی اور انہیں سالانہ انتخابات میں شاندار کامیابی اور ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور گلدستے پیش کیے۔

ملاقات کے دوران کاروباری برادری نے نومنتخب قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی رجیم گوجرانوالہ کے تجارتی و صنعتی مسائل کے حل، مارکیٹوں کی سہولیات میں بہتری اور ایک سازگار کاروباری ماحول کے فروغ کے لیے موثر کردار ادا کرے گی۔ صدر شیخ غلام حسین جج اور نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر نے تاجر برادری کی آمد اور نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چیمبر کے دروازے تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں اور ان کے حقوق کا ہر فورم پر بھرپور دفاع کیا جائے گا۔



Business Community Delegations Congratulate Newly Elected GCCI President & Vice President! 💐🤝

Esteemed trade representatives, market leaders, and prominent members of the local commercial fraternity visited the Gujranwala Chamber of Commerce & Industry (GCCI) to call upon the newly elected President, Mr. Ghulam Hussain Judge, and Vice President, Rana Muhammad Farhan Asghar, extending heartiest congratulations and best wishes on their election success and assumption of office.

During the interaction, the business community reaffirmed complete confidence in the newly elected leadership, looking forward to proactive steps toward resolving trade grievances, upgrading commercial infrastructure, and promoting a business-friendly environment. President Ghulam Hussain Judge and Vice President Rana Muhammad Farhan Asghar expressed gratitude to the visitors for their warm solidarity and reiterated their steadfast commitment to serving the commercial sector and safeguarding the interests of the business community across all platforms.

Address

Chamber Plaza, Aiwan-e-Tijarat Road
Gujranwala
52250

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 15:00
Saturday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujranwala Chamber of Commerce & Industry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Gujranwala Chamber of Commerce & Industry:

Shortcuts

Share