Tum B Apny Sy Lagty Ho

Tum B Apny Sy Lagty Ho دعوتِ پیغام offering
(1)

12/04/2026
With Gujranwala sabaz mandi with MB – I'm on a streak! I've been a top fan for 9 months in a row. 🎉
15/10/2025

With Gujranwala sabaz mandi with MB – I'm on a streak! I've been a top fan for 9 months in a row. 🎉

30/09/2025

یہ کھجور تھوڑا سستی ہے جو پہلے پوسٹ لگائی تھی وہ والی مہنگی تھی
اوکے

21/08/2025
With Gujranwala sabaz mandi with MB – I'm on a streak! I've been a top fan for 3 months in a row. 🎉
01/05/2025

With Gujranwala sabaz mandi with MB – I'm on a streak! I've been a top fan for 3 months in a row. 🎉

15/01/2025

Follow/like this page!اس پھل کو کھانا صحت کے لیے کیوں ضروری ہے؟

یہ سال کے آخری چند ماہ کے دوران ہی دستیاب ہوتا ہے
یہ جاپان کا قومی پھل ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اسے جاپانی پھل کے نام سے زیادہ جانا جاتا ہے جبکہ اردو میں اسے املوک بھی کہا جاتا ہے۔

مگر یہ نام بہت کم افراد کو معلوم ہوتا ہے اور جاپانی پھل کے نام سے ہی زیادہ مشہور ہے جو سال کے آخری مہینوں میں دستیاب ہوتا ہے۔

ویسے اسے انگلش میں پرسیمون بھی کہا جاتا ہے۔

یہ پھل پوٹاشیم، فاسفورس اور وٹامن سی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے۔

#اقسام
اس کی 2 اقسام ہیں، ایک ایشیائی اور دوسری امریکی۔

امریکا میں یہ پھل کاشت نہیں ہوتا بلکہ خودرو ہوتا ہے مگر جاپان میں اس کی قسم Diospyros kaki کاشت ہوتی ہے جو آپ بھی بازار سے خریدتے ہیں۔

یہ پھل صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے جس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔


اس پھل میں متعدد غذائی اجزا اور منرلز موجود ہوتے ہیں۔

اس کی زیادہ تر اقسام میں بیٹا کیروٹین اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جبکہ یہ فائبر، فاسفورس، کیلشیئم، وٹامن سی اور وٹامن اے کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے۔


جاپانی پھل میں وٹامن اے کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور یہ وٹامن آنکھوں کی صحت کے لیے اہم ہوتا ہے، کیونکہ یہ بینائی کے افعال کی معاونت کرتا ہے۔

سے بچنا بہت آسان

وٹامن اے تاریکی میں دیکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے جبکہ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

ٓکسائیڈنٹس کا حصول
اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار اس پھل میں بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ غذا میں یہ بہترین اضافہ ثابت ہوسکتا ہے۔

اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں زہریلے مواد سے پیدا ہونے والے تکسیدی تناؤ کا مقابلہ کرتے ہیں۔

تکسیدی تناؤ متعدد امراض جیسے کینسر، دل کی شریانوں کے امراض، ذیابیطس اور دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

ویسے تو جسم بھی کچھ اینٹی آکسائیڈنٹس تیار کرتا ہے مگر بیشتر کا حصول غذا سے ہی ممکن ہوتا ہے۔

خصوصیات
یہ پھل ورم کی روک تھام میں مدد فراہم کرتا ہے۔

چوہوں پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا کہ اس پھل کی اینٹی آکسائیڈنٹ خصوصیات کے باعث جسمانی ورم میں کمی آسکتی ہے جبکہ ٹشوز کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

جاپانی پھل میں موجود وٹامن سی اس حوالے سے کردار ادا کرتا ہے۔

یہ وٹامن متعدد امراض جیسے امراض قلب اور ذیابیطس کی شدت کو کم کرتا ہے۔

صحت مند بنائے
اس پھل میں موجود غذائی اجزا اسے دل کی صحت بہتر بنانے کے لیے بہترین انتخاب بناتے ہیں۔

اس میں موجود فلیونوئڈز اینٹی آکسائیڈنٹس سے امراض قلب سے تحفظ فراہم کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

فلیونوئڈز سے بھرپور غذاؤں سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے اور یہ دونوں ہی امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے عناصر ہیں۔

اسی طرح جاپانی پھل میں فائبر کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے جو کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

کے لیے فائدہ مند
جیسا اوپر بتایا گیا ہے کہ اس پھل میں فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور یہ غذائی جز نظام ہاضمہ کے لیے بھی بہت اہم ہوتا ہے۔

فائبر کے استعمال سے قبض کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ جبکہ آنتوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں۔

کی مقدار
جاپانی پھل کی 100 گرام میں 70 کیلوریز، 18.59 گرام کاربوہائیڈریٹس، 0.58 گرام پروٹین، 0.19 گرام چکنائی، 3.6 گرام فائبر، 81 مائیکرو گرام وٹامن اے، 7.5 ملی گرام وٹامن سی، 253 مائیکرو گرام بیٹا کیروٹین، 161 ملی گرام پوٹاشیم، 17 ملی گرام فاسفورس، 8 ملی گرام کیلشیئم، ایک ملی گرام سوڈیم اور 150 مائیکرو گرام آئرن موجود ہوتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔
Location 🚩
Sabaz mandi Khiali Gujranwala
https://maps.app.goo.gl/oYNLkgzRg8VarKCY8






08/12/2024

وہ دوست جو مچھلی 🐠🐟🦈کھانے کے شوقین ہیں
لیکن پہچان نہیں سکتے وہ یہ چارٹ محفوظ کر لیں۔

مچھلی٬ سونے کی قیمت میں ملے تو بھی کھائیں ✌️

جیسے ہی سردیوں کے موسم کا آغاز ہوتا ہے تو ہم لوگ سردی سے بچنے کے لئے اپنی خوراک میں طرح طرح کے میوہ جات ،مزے مزے کے سوپ،خوش ذائقہ پکوان اور مچھلی کا استعمال بڑھا دیتے ہیں ۔لیکن آج میرا موضوع مچھلی سے متعلق ہے۔ہمارے ہاں کئی قسم کی مچھلیاں پائی جاتی ہیں۔ان میں مشہور اقسام بام،رہو،گلفام،ٹراؤٹ ،مشاہیر، سلور،سنگھاڑا اور تھیلہ قابل ذکر ہیں۔خیر مچھلی کی ہر اقسام میں اﷲ تعالیٰ نے ہمارے لئے بے شمار فوائد چھپا رکھے ہیں جن سے ہمیں بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیئے تاکہ ہم تندرست و توانا رہ سکیں۔

مچھلی میں پوٹاشیم، فولاد، آئیوڈین، پروٹین، وٹامن اے،وٹامن 12 ، وٹامن ڈی ،سلینیئم،فاسفورس اور میگنیشئم پایا جاتا ہے۔اس میں پروٹین 60%، فیٹ 10%، وٹامن 181% 12،وتامن اے 50% ، سلینئیم 67% ، فاسفورس 33% اور میگنشیم 16 % موجود ہوتا ہے۔اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مچھلی ہمارے لئے کتنی اہم غذا ہے۔ہمیں اسے سردیوں میں نہیں بلکہ پورا سال ہی ہفتے میں کم از کم ایک بار ضرور استعمال کرنا چائیئے تبھی ہم اس سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں بے شک آپ تھوڑی مقدار میں کھائیں لیکن اسے ہفتے میں ایک بار ضرور کھائیں۔

جب آپ بازار سے مچھلی خریدنے جائیں تو تازہ مچھلی ہی خریدیں کیونکہ باسی مچھلی آپ کی صحت کو خراب کر سکتی ہے۔تازہ مچھلی کی پہچان آپ چند چیزوں پر عمل کر کے دیکھ سکتے ہیں۔پہلے مچھلی کی آنکھیں دیکھیں اگر ان میں چمک ہے تو یہ تازہ مچھلی ہے اس کے علاوہ اس کے جسم کو انگھوٹھے سے دبائیں اگر جسم پر گڑھا پڑ جائے تو یہ تازہ مچھلی نہیں ہے اسی طرح اس کے پروں کو کھینچ کر دیکھیں اگر آسانی سے علیحدہ ہو جائیں تو یہ بھی خراب مچھلی کی نشانی ہے اس کے علاوہ گلپھڑے سے دیکھیں کہ وہ سرخ ہے تو تازہ ہے اور اگر کالا ہے تو باسی مچھلی کی نشانی ہے۔

مچھلی خریدنے کے بعد آپ اس کو نمک ،لیموں اور اجوائن لگا کر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں جب تمام پانی نکل جائے تب اس کو دھو لیں اب اس پر مصالحے لگا کر تقریباً چوبیس گھنٹوں کے لئے فریزر میں رکھ دیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح مچھلی میں جذب ہو جائے اس طرح مچھلی کا ذائقہ دوبالا ہو جائے گا۔اور کھانے میں بھی لطف آئے گا۔مچلی میں انتہائی کم کیلریز ہوتی ہیں اس لئے اس کو ہر کوئی کھا سکتا ہے۔اپنے بچوں کو مچھلی ضرور کھلائیں کیونکہ اس سے ان کی یاداشت اور نظر تیز ہوں گی

ابھی آپ کو مچھلی کے فوائد کے بارے میں بتاتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔

مچھلی کے فوائد:
_ مچھلی کھانا دماغ اور یاداشت کے لئے فائدہ مند ہے۔
_ مچھلی کھانا دل کے لئے مفید ہے۔
_ مچھلی ہماری ہڈیوں کو بھی مظبوط بناتی ہے۔
_الزائمر کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔
_مچھلی کھانے سے آپ ذہنی تناؤ سے بچے رہتے ہیں۔
_ مچھلی کھانے سے جسم میں خون جمنے نہیں پاتا۔
_ مچھلی کھانے سے آپ ذیابیطس جیسے مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
_ مچھلی کھانے سے آپ سرطان سے بچ سکتے ہیں۔
_ مچھلی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے انمول تحفہ ہے۔
_مچھلی کھانے سے آپ کی جلد چمکدار ہو جاتی ہے۔
_ مچھلی آپ کے بالوں کی حفاظت کرتی ہے۔
_ مچھلی کھانے والوں کی عمر طویل ہوتی ہے۔
_مچھلی آپ کے وزن کو متوازن رکھنے میں مدد گار ہے۔
_ مچھلی کھانا مرد حضرات کے لئے فائدہ مند ہے۔
_ مچھلی کھانے سے کولیسٹرول کی سطح نارمل رہتی ہے۔
_ مچھلی کھانے سے جسم میں خون کی روانی بہتر طریقے سے ہوتی ہے۔
_ مچھلی کا تیل استعمال کرنے سے سانس کی نالیاں صاف رہتی ہیں۔
_مچھلی کا تیل وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
_ مچھلی کا تیل مدافعتی نظام کو درست رکھتا ہے۔
_ مچھلی کے تیل کا استعمال نزلہ و زکام سے بچاتا ہے۔
۔

Address

Gujranwala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tum B Apny Sy Lagty Ho posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Tum B Apny Sy Lagty Ho:

Share