08/06/2026
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) گجرانوالہ
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گجرانوالہ کی جانب سے اج گوجرانوالہ کے تینوں سرکاری ہسپتالوں میں بلوچستان میں خاتون ڈاکٹر پر ہونے والے افسوسناک اور سفاکانہ تیزاب گردی کے واقعے کے خلاف آج بلیک ربن ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرز نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر متاثرہ خاتون ڈاکٹر سے اظہارِ یکجہتی کیا اور اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن حکومتِ پنجاب سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر ڈاکٹرز سیکیورٹی بل منظور کیا جائے تاکہ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کام کرنے والے طبی عملے کو تشدد، ہراسانی اور دیگر خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔
مزید براں، وائی ڈی اے کے وفد کی گجرانوالہ میڈیکل کالج سے منسلک ہاسپٹلز کے میڈیکل سپریڈینٹس سے سکیورٹی ایشوز کو لے کے تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں میڈیکل سپریڈینٹس نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ ون پیشنٹ ون اٹینڈنٹ کی پالیسی کو امپلیمنٹ کروائیں گے اور ڈاکٹرز کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی
متحد رہیں
مضبوط رہیں
من جانب وائی ڈی اے گجرانوالہ