28/10/2024
الحمدللہ حکیم اللہ دیہ صاحب جب تک زندہ تھے ماشااللہ ان کا رنگ سرخ سفید تھا اور 80 کےپیٹے میں ہونے کے باوجود چاق و چوبند تھے۔اور ہم نے انہیں الحمدللہ بہت کم بیمار ہوتے دیکھا۔جب ہم چھوٹے چھوٹے تھے تو تب سے انہیں صبح اپنا ناشتہ خود ہی بناتے دیکھتے تھے۔اور اس وقت ہمیں وہ ناشتہ عجیب سا لگتا تھا ۔مگر جوں جوں شعور کی منزلیں طے کرتے گئےتب اس ناشتے کے اسرار سمجھ میں آئے۔یقین کریں یہ ناشتہ اگر آپ بھی زندگی کا معمول بنا لیں جسمانی طاقت تو بڑھے گی ہی مگر قوت باہ ۔جریان سرعت انزال جیسے تمام امراض جڑ سے ختم ہو جائیں گےاور خاص طور پر ذکاوت حس کا تو اکسیری علاج ہے۔ یہ نسخہ خاص طور پر منی کی پیدائش بڑھاتا ہےاور منی کے جراثیموں کی تعداد میں بھی اضافہ کرے گا۔اللہ کے فضل سے جس مریض کو بھی اس ناشتہ کا نسخہ دیا وہ الحمدللہ اس کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتا۔ بنانے میں اسقدر آسان ہے کہ آپ کو کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ بس اشیاء خالص ہوں۔
ہوالشافی
چینی عام جو گھر میں استعمال ہوتی ہے2 تولہ پلیٹ میں بچھائیں اس پر چھلکا اسپغول 1 تولہ کی تہ بچھا دیں اس پر کشتہ سہ دھاتا 2 رتی جو کسی اچھے دوا خانہ ہمدرد ۔ قرشی ۔ اجمل یا اشرف کا ہوچھڑک دیں اسکے بعد 2 دیسی انڈوں کی زردیاں خیال رہے کہ انڈے اصل دیسی مرغیوں کے ہوں نہ کہ مصری مرغیوں کے ڈال دیں صرف زردیاں ڈالنی ہیں سفیدی نہیںجب یہ چیزیں ڈال دیں تو کسی علیحدہ برتن میںخالص دیہاتی دیسی گھی2تولہ جو پہلے سے ہی گرم ہو کڑکڑاتا ہو ڈال دیں 1منٹ کے بعد تمام آمیزے کومکس کر کے کھا لیں اور دودھ حسب ضرورت بی لیں.
لیجیے جناب آپ کو ایک اور دل کا راز بتا دیا اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اس ناشتہ کو لوگوں کو کتنابتاتے ہیں اور مخلوق خدا کا کتنا بھلا کرتے ہیں۔
اس نسخہ کے فوائد کے بارے میں بس اتنا ہی کہوں کا کہ اگر اس نسخہ کو معمول بنا لیا جائے تو مردانہ کمزوری کی باتیں بھی خواب لگیں گی مگر اشیاء خالص ہوں۔