Civil Defence Office Gujranwala

Call Directions Website Contact the organization

Civil Defence Office Gujranwala Second Defence Line Of Pakistan
وطن عزیز پاکستان کی اندرونی سرحدوں کی محافظ تنظیم شہری دفاع

06/09/2026

یومِ دفاع کے موقع پر ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام تقریب پرچم کشائی میں سول ڈیفنس گوجرانوالہ کے عہدیداران اور رضاکاران کی خصوصی اور بھرپور شرکت
Civil Defence Association Gujranwala city Gujranwala Tez Gujranwala City Gujranwala Tez

ضلع کونسل ہال گوجرانوالہ میں سول ڈیفنس تقریب !رضا کاران میں اسناد تقسیم تقریب میں سید سکندر رضا ریجنل آفیسر سول ڈیفنس لا...
04/09/2026

ضلع کونسل ہال گوجرانوالہ میں سول ڈیفنس تقریب !
رضا کاران میں اسناد تقسیم
تقریب میں سید سکندر رضا ریجنل آفیسر سول ڈیفنس لاہور ریجن، فیصل مجید اسسٹنٹ کمشنر صدر گوجرانوالہ، چیف وارڈن سول ڈیفنس گجرانوالہ صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی اور عرفان علی ملک سول ڈیفنس افیسر گجرانوالہ کی خصوصی آمد جبکہ شہر بھر سے سینکڑوں رضاکاران نے بھی بڑھ چڑھ کر شرکت کی ۔
Civil Defence Association Gujranwala City Deputy Commissioner Gujranwala Gujranwala Page Gujranwala Tez

Come on Civil Defenc Guys of Gujranwala @ Zila Council Hall Gujranwala
03/09/2026

Come on Civil Defenc Guys of Gujranwala
@ Zila Council Hall Gujranwala

یومِ استحصالِ کشمیر 5 اگست 2025ء کے موقع پر گوجرانوالہ شہر میں منعقدہ ریلی میں سول ڈیفنس آفیسرز اور کارکنان کی بڑی تعداد...
05/08/2026

یومِ استحصالِ کشمیر 5 اگست 2025ء کے موقع پر گوجرانوالہ شہر میں منعقدہ ریلی میں سول ڈیفنس آفیسرز اور کارکنان کی بڑی تعداد کی شرکت ! کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی ! ان شاءاللہ کشمیر بنے گا پاکستان !
CIVIL Defence Pakistan Civil Defence Association Gujranwala City Gujranwala Tez

میڈیا کوریج برائے سول ڈیفنس گوجرانوالہ پری فلڈ ٹریننگ
29/07/2026

میڈیا کوریج برائے سول ڈیفنس گوجرانوالہ پری فلڈ ٹریننگ

سیلابی صورتحال میں انسانیت کی خدمت، سول ڈیفنس رضاکار ہر لمحہ میدانِ عمل میں ! 🚨آج تحصیل کامونکی، نالہ ڈیک کے مقام پر پید...
26/07/2026

سیلابی صورتحال میں انسانیت کی خدمت، سول ڈیفنس رضاکار ہر لمحہ میدانِ عمل میں ! 🚨

آج تحصیل کامونکی، نالہ ڈیک کے مقام پر پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر سول ڈیفنس آفیسر عرفان علی کے احکامات کی روشنی میں اور چیف انسٹرکٹر محمد زمان کی نگرانی میں سول ڈیفنس گوجرانوالہ کے رضاکاروں نے خصوصی ڈیوٹی سرانجام دی اور مختلف امدادی و حفاظتی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔

رضاکاروں نے شہریوں، خصوصاً بچوں کو سیلابی پانی میں نہانے اور غیر ضروری طور پر پانی کے قریب جانے سے منع کیا، پانی میں پھنسے ہوئے افراد اور ان کے سامان کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے میں معاونت کی، جبکہ ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے دوران متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نہایت جذبے، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کیں۔

آج کی ان امدادی سرگرمیوں کی قیادت گروپ وارڈن محمد ہارون اور پوسٹ وارڈن محمد طیب عارف نے کی، جبکہ ان کی رضاکار ٹیم نے بھی انتہائی جانفشانی، ذمہ داری اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیے۔

سول ڈیفنس کے رضاکار ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہماری شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ سیلابی علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت سے گریز کریں، بچوں کو پانی کے قریب نہ جانے دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔

سول ڈیفنس گوجرانوالہ — ہر دم تیار، ہر قدم عوام کی خدمت کے لیے۔

🌊🚨 ممکنہ سیلابی صورتحال اور دیگر ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے سول ڈیفنس گوجرانوالہ کی جانب سے ضلع کونسل ہ...
25/07/2026

🌊🚨 ممکنہ سیلابی صورتحال اور دیگر ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے سول ڈیفنس گوجرانوالہ کی جانب سے ضلع کونسل ہال میں خصوصی ٹریننگ سیشن کا انعقاد ، رضاکاران کی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت

ٹریننگ سیشن کے دوران ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر جناب عرفان علی اور انسٹرکٹر جناب زمان شاہ نے رضاکاران کو ممکنہ سیلاب، قدرتی آفات، ریسکیو آپریشنز، ابتدائی طبی امداد اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اہم ہدایات اور عملی تربیت فراہم کی۔

اس موقع پر تمام رضاکاران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر انسانیت کی خدمت، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور وطنِ عزیز پاکستان کی خدمت کے لیے ہر دم تیار رہیں گے۔

Gujranwala Tez Gujranwala Page Gujranwala City Gujranwala city

23/12/2025

گجرات یونیورسٹی میں سول ڈیفنس گجرات کے زیرِ اہتمام طالبات بہنوں کے حیران کن عملی مظاہرے ، سول ڈیفنس تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

20/12/2025

شہری دفاع کی تربیت ہر نوجوان کے لیے ضروری ہے ! ابتدائی طبی امداد اور ہنگامی ردعمل کی تربیت آپ کو اور آپ کے ساتھی شہریوں کو محفوظ رکھتی ہے۔ سول ڈیفنس کے رضاکار عوام کی خدمت میں ہراول دستہ کا کردار ادا کرتے ہیں۔
سول ڈیفنس کا حصہ بنیں اور عوام کی خدمت میں ہاتھ بٹائیں۔ شکریہ




Address

Inside Tehsil Compound, Sialkot Road
Gujranwala
52250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Civil Defence Office Gujranwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Civil Defence Office Gujranwala:

Shortcuts

Share