Special Persons Friendship Society

Special Persons Friendship Society Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Special Persons Friendship Society, Non-Governmental Organization (NGO), Street 25. Arfat Colony Gujranwala. Punjab, Gujranwala.

08/04/2026
07/04/2026
یقین نہیں آتا کہ **رومان بھائی**  کو بچھڑے سال ہو گیا… 💔دل آج بھی یہی کہتا ہے کہ شاید وہ کہیں قریب ہی ہے 😢کبھی لگتا ہے ا...
06/04/2026

یقین نہیں آتا کہ **رومان بھائی** کو بچھڑے سال ہو گیا… 💔
دل آج بھی یہی کہتا ہے کہ شاید وہ کہیں قریب ہی ہے 😢
کبھی لگتا ہے ابھی دروازہ کھلے گا اور وہ مسکراتا ہوا آ جائے گا 🚪
اپنی پرجوش آواز میں مجھے پکارے گا۔۔۔۔۔۔۔۔ شیخ صاحب ۔۔۔۔۔۔۔
اس کی آواز، اس کی ہنسی، سب کچھ کانوں میں گونجتا ہے 🎧
دوستی کے وہ خوبصورت لمحے خواب کی طرح لگتے ہیں 🌙
وقت گزر گیا مگر دل ماننے کو تیار نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ⏳
ہر بات میں اس کا ذکر خود بخود آ جاتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 💭
ایسا لگتا ہے جیسے زندگی کا ایک حصہ ادھورا رہ گیا ہو 💔
ہم نے ایک دوست نہیں، اپنی خوشیوں کا ساتھی کھو دیا 😔
اللہ کرے **رومان بھائی** کی آخرت آسان ہو اور جنت اس کا ٹھکانہ ہو 🤲

کبھی کبھی ہم سمجھتے ہیں کہ مدد کرنے کا مطلب کسی کو اٹھا کر لے جانا ہے…لیکن دراصل مدد کا مطلب ساتھ ساتھ چلنا ہے۔دنیا میں ...
23/02/2026

کبھی کبھی ہم سمجھتے ہیں کہ مدد کرنے کا مطلب کسی کو اٹھا کر لے جانا ہے…
لیکن دراصل مدد کا مطلب ساتھ ساتھ چلنا ہے۔
دنیا میں موجود ہر شخص کی ایک الگ کہانی ہے، ایک الگ جدوجہد ہے اور ایک الگ طاقت ہے۔
کوئی وہیل چیئر پر آگے بڑھتا ہے، کوئی چھڑی کے ساتھ، کوئی مصنوعی عضو کے ساتھ کوئی ظاہری کوئی باطنی تکلیف کے ساتھ… ہر کوئی کسی نہ کسی آرمائش میں مبتلا ضرور ہے
لیکن سب ایک ہی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں: ہمت نہ ہارنا۔
حقیقی معذوری جسم میں نہیں ہوتی،
بلکہ بے حسی میں ہوتی ہے۔
اور جب احترام، دوستی اور تعاون موجود ہوں،
تو کوئی راستہ ناممکن نہیں رہتا۔
کیونکہ انسانیت سے محبت کوئی احسان یا خیرات نہیں ہوتی…
بلکہ یہ ایک قرض ہے جوفطرت نے ہم پر فرض کیا ہے۔
ہمیں یہ تسلیم کرنا ہے کہ ہم سب کی قدر ایک جیسی ہے،
بس ہمارے چلنے کے انداز مختلف ہیں۔ 💙✨

Today social Welfare Officer Miss Madiha visited our NGO ..
21/02/2026

Today social Welfare Officer Miss Madiha visited our NGO ..

4th January  international Brail Day for the rehabilitation of Pwds (blind persons)
05/01/2026

4th January international Brail Day for the rehabilitation of Pwds
(blind persons)

29/12/2025

جب ایک ویل چیئر والا معذور لڑکا ،ایک زمین پر بیٹھ کر چلنے والی لڑکی سے شادی کرتے وقت ہچکچاہٹ کا اظہار کرتا ہے۔ جب ایک ٹانگ سے معذور لڑکی، بیساکھی استعمال کرنے والے دو ٹانگوں سے معذور لڑکے سے شادی کرتے وقت بہانے تراشتی ہے۔ جب ایک آنکھ سے معذور فرد دو آنکھوں سے معذور کا سہارا بننے سے انکار کر دیتا ہے۔۔جب ذرا کم درجے والا معذور ،اپنے سے ذیادہ درجے والے معذور کا ہاتھ تھامتے وقت سو بہانے اور جواز دیکر انکار کر دیتا ہے۔ ۔ پھر سب معذور افراد معاشرے سے گلہ و شکوہ کیوں کرتے ہیں۔۔۔۔جب ہم ہی اپنے سے کمتر فرد کو اپنا جیون ساتھی بنانے سے انکار کرسکتے ہیں۔ ۔ پھر یہ نارمل معاشرے والے ہمیں اپنا جیون ساتھی کس طرح بنائیں گے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ذرا سوچیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یاد رکھیں۔۔شادی کی کامیابی رب کی رضا اور عطا میں ہے۔۔ ہمیں اپنے آنے والے اگلی سانس کے آنے کا علم نہیں۔۔پھر ہم اپنے سے ذیادہ معذوری رکھنے والے شخص سے شادی میں ناکامی سے کیوں ڈرتے ہیں۔۔۔یاد رکھیے۔۔۔۔۔اصل کامیابی رب کی رضا اور رب کی مخلوق کو خوشی دیکر ہی ملتی ہے۔۔ ۔ ۔اپنے سے کمتر افراد کے لیے اپنی قربانی دینے والوں کی خدا غیب سے مدد کرتا ہے۔۔ ۔۔۔
ذرا سوچیے۔۔۔۔۔۔

میرا لکھا ہوا آج کا کالم معذور افراد کا "سردیوں کے موسم میں درپیش مسائل اور ان کے حل  " کی نشاندہی پر ہے ۔آپ  کے گھر میں...
23/12/2025

میرا لکھا ہوا آج کا کالم معذور افراد کا "سردیوں کے موسم میں درپیش مسائل اور ان کے حل " کی نشاندہی پر ہے ۔آپ کے گھر میں کوئی معذور فرد ہے ، یا آپ خود معذور ہیں۔ یہ میرا کالم ضرور پڑھیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ موسم سرما اور معذور افراد
تحریر : محمد زبیر شیخ (سپیشل سماجی رہنما)
موسم سرماعام لوگوں کے لیے خوشگوار تبدیلی ہوتا ہے۔لیکن جسمانی معذور افراد کے لیے لاتعدادمشکلات لے کر آتا ہے۔ کیونکہ ٹھنڈے موسم میں ان کے جسم پر اثرات عام افراد کے مقابلے میں بہت زیادہ اور شدید ہوتے ہیں۔سردی کی وجہ سے جوڑوں اور پٹھوں میں اکڑاؤ اور درد بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر وہ افراد جو فالج، پولیو، ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ،حادثاتی یا پیدائشی جسمانی معذوری کا شکار ہوں، انہیں حرکت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔خون کی روانی سست ہونے اور ٹھنڈ کے باعث خون کی نالیاں سکڑ جاتی ہیں جس سے ہاتھ پاؤں اور ٹانگیں ٹھنڈی، سن اور سوج جاتی ہیں۔جس کی وجہ سے چلنے پھرنے اور بعض دفعہ بولنے میں بھی دشواری ہو سکتی ہے۔یہ کیفیت بعض اوقات زخم بننے یا پرانے زخموں کے خراب ہونے کا سبب بھی بن جاتی ہے۔ اسی طرح سرد موسم میں جسمانی سرگرمیاں کم ہو جانے کی وجہ سے بیڈ سورز، پٹھوں کے سکڑاؤ اور عمومی کمزوری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ سردی سانس کی بیماریوں جیسے دمہ، کھانسی اور سانس کی تنگی کو بھی بڑھا دیتی ہے ۔جبکہ خشک موسم جلد کو پھٹا ہوا اور حساس بنا دیتا ہے جس سے انفیکشن کا خدشہ بڑھ جاتا ہے سردی معذور افراد کی نقل و حرکت کو بھی محدود کر دیتی ہے۔بار بار واش روم جانے کی زحمت سے بچنے کے لیے چارپائی تک محدود معذور افراد،ویل چیئراوربیساکھیاں استعمال کرنے والے معذور افراد پانی بہت کم پیتے ہیں اور کھاناکم کھاتے ہیں۔جس کی وجہ سے گردوں کی بیماریاں اورجسمانی کمزوری بڑھنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔سرد موسم ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک میں معذور افراد کے لیے نہایت سنگین مسائل پیدا کرتا ہے۔ کم آمدنی والے خاندانوں میں جسمانی معذوری رکھنے والے افراد ایسے گھروں میں رہتے ہیں جہاں نہ مناسب موصلیت ہوتی ہے۔ نہ حرارت کا انتظام اور نہ ہی نرم وگرم بستر میسر ہوتا ہے۔ جس کے نتیجے میں شدید سردی، جوڑوں اور پٹھوں کا درد، سانس کی بیماریاں اور فالج یا گٹھیا جیسی پہلے سے موجود بیماریوں کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ کمزور جسمانی اعضائ مزید کمزور ہوجاتے ہیں۔ہمارا معاشرتی المیہ یہ بھی ہے کہ معذوری صرف ایک طبی مسئلہ نہیں ،بلکہ ایک سماجی مسئلہ بھی ہے۔ اور جب سخت موسم، غربت اور ناقابلِ رسائی ماحول کے ساتھ مل جاتا ہے تو یہ تکلیف اور سماجی اخراج کو مزید بڑھا دیتا ہے۔خاص طور پر جسمانی معذور افراد کے زرائع نقل و حمل و روزگار کے مواقع محدود ہونے کی وجہ سے وہ مزید سست ولاغر ہوجاتے ہیں۔شدید ٹھنڈ اور دھند کے باعث برسرروزگار معذور افراد کا دفتر یا روزگار کے لیے دوسری جگہوں پر جانا تکلیف دہ عمل بن جاتا ہے۔جس سے معاشی ابتری پیدا ہو جاتی ہے۔کمائی کے محدود زرائع ہونے کیوجہ سے وہ موسمی اثرات سے بچاو کے لیے مناسب کپڑے ، خوراک و طبی سہولیات حاصل نہیں کرسکتے۔یوں موسمی اثرات کی وجہ سے ان کی معذوری تکلیف دہ امر بن جاتی ہے۔ سردی معذور افراد کے صرف جسم پر ہی نہیں بلکہ ذہن پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ کم دھوپ ،محدود نقل و حرکت اور بیروزگاری ذہنی دباؤ، اداسی،تنہائی اور ڈپریشن کا باعث بنتی ہے۔جس کے نتیجہ میں معذور افراد گھر کی چار دیواری میں مقیدہ ہو جاتے ہیں۔ان کی قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے۔ وہ با آسانی بیماریوں کا شکار بن جاتے ہیں۔جس سے خرابی صحت، غربت اور سماجی تنہائی کا دائرہ مضبوط ہو جاتا ہے۔کم آمدن والے اورناخواندہ خاندان کے معذور افراد کی جسمانی سپورٹنگ والے آلات، صحت کی سہولیات، بحالی کے مراکزاور آگاہی تک رسائی نہایت محدود ہوتی ہے۔بہت سے معذور افراد سردیوں میں ادویات یا فزیوتھراپی کے اخراجات برداشت نہیں کر پاتے، جس کے نتیجے میں معذور افراد کی صحت طویل مدت میں مزید خراب ہو جاتی ہے۔ سردیوں کے دوران آمدورفت کی مشکلات اور بیماریوں کی شدت کی وجہ سے معذور افراد کے لیے تعلیم کے زرائع بھی محدود ہو جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کا تعلیمی مستقبل بھی غیر یقینی ہو جاتا ہے۔، یہ تمام مسائل اس حقیقت کو واضح کرتے ہیں کہ ہمارے معاشرے میں معذور افراد کے لیے سرد موسم محض موسمی تکلیف نہیں بلکہ ایک سنجیدہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔جس کی جڑیں ناخواندگی ، غربت ، بےروزگاری ،معاشرتی بے حسی ،سماجی ناانصافی ،عدم مساوات، غیر جامع منصوبہ بندی اور حکومتی پالیسیوں کے ناقص نفاذ میں پیوست ہیں۔ جس پر معذور افراد کے خاندان کے ارکان ، حکومتوں، غیر سرکاری تنظیموں اور عالمی برادری کی فوری توجہ کی اشد ضرورت ہے۔ سردیوں کے موسم کے اثرات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ جسمانی معذور افراد گرم لباس ،دستانے ، موزے اورٹوپی کا باقاعدہ استعمال کریں، ویل چیئر استعمال کرنے والے اور پولیو زدہ تمام افراد اپنے پیروں،بازووں اور ٹانگوں کو گرم رکھنے کا خاص اہتمام کریں۔ روزانہ ہلکی ورزش یا فزیوتھراپی کو معمول بنائیں تاکہ جوڑ متحرک رہیں۔نرم متوازن اور گرم غذا جیسے سوپ ،دلیہ اورخشک میوہ جات کا استعمال ذیادہ کریں ۔نیم گرم پانی کے استعمال کی باقاعدگی کریں۔ جلد کی حفاظت کے لیے موئسچرائزر یا تیل لگائیں اور زخموں کی روزانہ جانچ کریں۔ سرد ہوا سے بچاؤ کے لیے مفلر یا ماسک استعمال کریں۔ ذہنی سکون کے لیے دھوپ میں کچھ وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ گھر والوں اور معاشرے کامثبت رویہ بہت ضروری ہے۔ اس طرح مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کر کے سردیوں کے منفی اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے اور جسمانی معذور افراد کی زندگی کو زیادہ محفوظ اور آرام دہ بنایا جا سکتا ہے۔

Address

Street 25. Arfat Colony Gujranwala. Punjab
Gujranwala

Telephone

+923225565098

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Special Persons Friendship Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Special Persons Friendship Society:

Share