Kahf Welfare Foundation

Kahf Welfare Foundation Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kahf Welfare Foundation, Charitable organisation, Gujranwala.

السلام علیکم۔
الحمدللہ کہف فاؤنڈیشن آپکے ڈونیشن ۔ زکوة ۔ صدقات ۔ عطیات ۔ خیرات ۔ فطرانہ کو پوری ایمانداری سے فلاح انسانیت ۔ خدمت خلق پر خرچ کر رہی ہے۔

کہف ایزی پیسہ
کہف جاز کیش
عبدالاحد 03451997258
آفس رابطہ 03014853712

کہف ویلفیئر فاؤنڈیشن تتلے عالی ®مہمانوں کی آمد2025.11.3آج کہف ویلفیئر فاؤنڈیشن تتلے عالی میںمحمد شفیق مغل (صدر آل پاکستا...
03/11/2025

کہف ویلفیئر فاؤنڈیشن تتلے عالی ®
مہمانوں کی آمد
2025.11.3
آج کہف ویلفیئر فاؤنڈیشن تتلے عالی میں
محمد شفیق مغل (صدر آل پاکستان تنظیم مغلیہ)،
مرزا خالد محمود (جنرل سیکرٹری)،
اور مرزا خفر سلطان مغل (تنظیم مغلیہ شیخوپورہ)
نے خصوصی دورہ کیا۔

استقبال جنرل سیکرٹری کہف فاؤنڈیشن محمود احمد مغل نے کیا۔
مہمانوں کو فاؤنڈیشن کے مختلف فلاحی منصوبوں اور خدمات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

مہمانانِ گرامی نے کہف فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
آخر میں فاؤنڈیشن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
منجانب کہف ویلفیئر فاؤنڈیشن تتلےعالی ،،®

🌿 کہف شجرکاری مہم 2025 🌿📅 8 ,اکتوبر 2025📍 سپورٹس کمپلیکس، تتلے عالیالحمدللہ آج کہف فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ ادارہ) کی جانب سےماح...
08/10/2025

🌿 کہف شجرکاری مہم 2025 🌿
📅 8 ,اکتوبر 2025
📍 سپورٹس کمپلیکس، تتلے عالی

الحمدللہ آج کہف فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ ادارہ) کی جانب سے
ماحول کے تحفظ اور سبز پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لیے
مختلف اقسام کے سایہ دار، پھل دار اور خوبصورت پودے لگائے گئے۔

🌱 اس موقع پر خصوصی شرکت فرمائی:

جناب محمود احمد مغل صاحب (جنرل سیکرٹری کہف فاؤنڈیشن)

ایڈوکیٹ رائے افتاب احمد صاحب

رانا ریاست علی ممبر صاحب (جنرل سیکرٹری ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن)

رانا نعیم خان صاحب (نمائندہ خدمت فاؤنڈیشن)

کہف یوتھ ونگ بوائز کے بچوں نے بھی بڑے جوش و جذبے کے ساتھ
اس مہم میں بھرپور حصہ لیا اور سبز ماحول کے پیغام کو عام کیا۔ 🌳

اللہ تعالیٰ ان تمام کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے
اور ہمیں سبز و صاف وطن کے قیام کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲

منجانب:
کہف ویلفیئر فاؤنڈیشن تتلے عالی®

Teacher day 05_10_ 2025Warm wishes on Teacher’s Day to all those who educate, inspire, and shape the future with their k...
05/10/2025

Teacher day 05_10_ 2025
Warm wishes on Teacher’s Day to all those who educate, inspire, and shape the future with their knowledge and compassion

شجرکاری مہم میں کہف ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سینیئر رہنما شاہ فیصل بھٹی، صدر عرفان زرگر صاحب اور جنرل سیکرٹری محمود احمد مغل ...
04/10/2025

شجرکاری مہم میں
کہف ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سینیئر رہنما شاہ فیصل بھٹی، صدر عرفان زرگر صاحب اور جنرل سیکرٹری محمود احمد مغل صاحب نے شرکت کرتے ہوئے گرلز یوتھ ونگ کی حوصلہ افزائی کی اور ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
ان کی موجودگی اور تعاون نے اس مہم کو مزید مؤثر اور کامیاب بنایا۔ 🌿✨

کہف گرلز یوتھ ونگ – شجر کاری مہم 🌱🌸جب تک آپ کے ہاتھوں سے لگایا گیا یہ پودا سرسبز و شاداب رہے گا اور کوئی انسان یا جانور ...
04/10/2025

کہف گرلز یوتھ ونگ – شجر کاری مہم 🌱🌸

جب تک آپ کے ہاتھوں سے لگایا گیا یہ پودا سرسبز و شاداب رہے گا اور کوئی انسان یا جانور اس سے فیضیاب ہوگا، آپ کے نامہ اعمال میں ثواب لکھا جاتا رہے گا۔ یہ ایک عظیم صدقہ جاریہ ہے۔

تمام کہف گرلز یوتھ ونگ کی باہمت بہنوں اور بیٹیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد جنہوں نے شجر کاری مہم میں حصہ لے کر اپنی سوشل ورک لائف کا آغاز کیا۔ 🌿

یہ قدم نہ صرف ماحول کی خوبصورتی اور حفاظت کے لیے ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک قیمتی تحفہ ہے۔ 🌍💚

ہم سب اپنی ان بہنوں اور بیٹیوں پر فخر کرتے ہیں جنہوں نے معاشرے کی بہتری کے لیے عملی کردار ادا کیا۔👏✨
آئیے! ہم سب خواتین مزید بڑھ چڑھ کر ایسے نیک کاموں میں حصہ لیں اور مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنیں۔

🌱 الحمدللہ کہف یوتھ ونگ کی بچیوں نے نہر کنارے جا کر پودے لگا کر اپنے حصے کا کردار ادا کیا ہے۔درخت لگانا صرف ماحول کو سرس...
04/10/2025

🌱 الحمدللہ
کہف یوتھ ونگ کی بچیوں نے نہر کنارے جا کر پودے لگا کر اپنے حصے کا کردار ادا کیا ہے۔
درخت لگانا صرف ماحول کو سرسبز بنانا نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے زندگی کا تحفہ ہے۔

✨ ہم سب کو چاہیے کہ اپنے حصے کا کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں اور اس کی حفاظت کریں تاکہ ایک صاف، صحت مند اور خوشگوار معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

05/09/2025

01/09/2025

ماشاءاللہ، سیلاب زدگان کے لیے لگائے گئے کیمپ میں ایک چھوٹے بچے نے سب کے دل جیت لیے۔
یہ معصوم بچہ صبح سے شام تک محنت مزدوری کر کے اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا ہے اور چھوٹی چھوٹی چیزیں بیچ کر روزی کماتا ہے۔

قابلِ تحسین بات یہ ہے کہ اس بچے نے اپنی حلال کی کمائی میں سے سیلاب زدگان کے لیے اپنی حیثیت کے مطابق حصہ ڈالا۔ اللہ تعالیٰ اس کے خلوص اور قربانی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اس کی روزی میں بے پناہ برکت عطا کرے اور اسے نیکیوں کا اجر عظیم نصیب فرمائے۔

کہف ویلفیئر فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم اس ننھے مجاہدِ محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

تمام دوستوں سے تعاون کی اپیل 🙏
01/09/2025

تمام دوستوں سے تعاون کی اپیل 🙏

31/08/2025

جو بھی بھائی سیلاب زدگان کی خدمت کے لیے جاز کیش یا ایزی پیسہ کے ذریعے تعاون کرنا چاہے، وہ رقم کہف ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رجسٹرڈ نمبر
📞 0345-1997258
پر جمع کرا سکتا ہے۔

کہف ویلفیئر فاؤنڈیشن تتلے عالی ®کہف ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور ان شاء اللہ ک...
31/08/2025

کہف ویلفیئر فاؤنڈیشن تتلے عالی ®

کہف ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور ان شاء اللہ کھڑی رہے گی۔

سابقہ سیلاب کے دوران بھی کہف نے اپنے متاثرہ لوگوں کی خدمت میں بھرپور کردار ادا کیا۔

اب موجودہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کل 1 ستمبر 2025 سے بوٹا پلازہ کے سامنے امدادی کیمپ لگایا جا رہا ہے۔

تمام دوستوں اور اہلِ خیر حضرات سے گزارش ہے کہ بڑھ چڑھ کر تعاون فرمائیں۔

منجانب:
کہف ویلفیئر فاؤنڈیشن تتلے عالی ®

Address

Gujranwala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kahf Welfare Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Kahf Welfare Foundation:

Share