YOUTH WING MCKWF

YOUTH WING MCKWF *مغل چک کلاں ویلفیئر فاؤنڈیشن ایک غیر سرکاری اور مذہبی تعصب سے بالاتر فلاحی ادارہ ہے*

05/03/2026

🎥 مغل چک کلاں ویلفیئر فاؤنڈیشن – یوتھ ونگ حلف برداری کی یادگار ویڈیو
چھ سال پرانی اس خوبصورت اور تاریخی ویڈیو میں
ڈاکٹر خورشید احمد نوجوانوں سے حلف لے رہے ہیں۔
یہ لمحہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے سچے دل، خالص نیت اور مضبوط عزم کے ساتھ یہ وعدہ کیا تھا کہ:
✨ ہم اپنی قوم کی خدمت کریں گے
✨ اپنے گاؤں مغل چک کلاں کی ترقی کے لیے عملی کردار ادا کریں گے
✨ مفلس اور مستحق گھرانوں کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے
✨ ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر اجتماعی فلاح کو ترجیح دیں گے
آج بھی ہم اپنے اس عہد پر قائم ہیں، اور ان شاء اللہ خدمت کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص، استقامت اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین

اہم میٹنگ — رمضان المبارک راشن بیگز مہمآج مغل چک کلاں ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ایک نہایت اہم اور بامقصد میٹنگہمارے محترم ڈاکٹ...
02/02/2026

اہم میٹنگ — رمضان المبارک راشن بیگز مہم
آج مغل چک کلاں ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ایک نہایت اہم اور بامقصد میٹنگ
ہمارے محترم ڈاکٹر خورشید صاحب (سابق صدر فاؤنڈیشن) کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں آنے والے رمضان المبارک کے پیشِ نظر
مستحق خاندانوں کے لیے راشن بیگز کی خریداری، شفاف تقسیم، معیار اور ٹائم لائن پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اس موقع پر فاؤنڈیشن کے اوورسیز عہدیداروں نے بھی آن لائن شرکت کر کے
اپنی قیمتی آراء، تجاویز اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا، جو ہمارے لیے باعثِ حوصلہ ہے۔
الحمدللہ!
یہ میٹنگ باہمی مشاورت، اتحاد اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہوئی۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس نیک کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں زیادہ سے زیادہ مستحق گھرانوں تک آسانی سے پہنچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 🤲
خدمت کا سفر جاری ہے…
آپ کا اعتماد — ہماری طاقت

🌟 مغل چک کلاں ویلفیئر فاؤنڈیشن  🌟کی جانب سے مبارک بادہماری فاؤنڈیشن کے قابلِ فخر سینئر ممبر محمد حسیب معراج کو آسٹریلیا ...
16/11/2025

🌟 مغل چک کلاں ویلفیئر فاؤنڈیشن 🌟
کی جانب سے مبارک باد

ہماری فاؤنڈیشن کے قابلِ فخر سینئر ممبر محمد حسیب معراج کو آسٹریلیا سے اپنی اعلیٰ تعلیمی ڈگری حاصل کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

یہ کامیابی نہ صرف حسیب معراج کی محنت، لگن اور خلوص کا ثمر ہے، بلکہ ہمارے گاؤں اور نوجوانوں کے لیے بھی ایک روشن مثال ہے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ محمد حسیب معراج کو مزید کامیابیاں، عزتیں اور ترقی عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

🌿 مغل چک کلاں ویلفیئر فاؤنڈیشن یوتھ ونگ
ہم ترقی اور تعلیم کے سفر میں ایک ساتھ ہیں 🌿

ہم سینئر ممبر یوتھ ونگ مغل چک کلاں ویلفیئر فاؤنڈیشن اکرم چوہان  کو پاک فوج میں بھرتی ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ...
06/12/2024

ہم سینئر ممبر یوتھ ونگ مغل چک کلاں ویلفیئر فاؤنڈیشن اکرم چوہان
کو پاک فوج میں بھرتی ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد باد پیش کرتے ہیں انشاءاللہ امید کرتے ہے کہ آپ ملک و قوم کے لیے اپنی خدمات ایمانداری اور بہادری سے سرانجام دیں گے۔ بیسٹ اف لک
سلامت رہیں۔۔

28/09/2024

*ماشاءاللّٰه* ۔۔۔
*پیارے بھائی میڈیا ایڈوائزر یوتھ ونگ مغل چک کلاں ویلفیئر فاؤنڈیشن عثمان یو جی کو اللّه پاک نے اپنی رحمت بیٹی سے نوازا ہے* 🧡
*بھائی کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد* 💝
*نصیب والوں کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے بہت بہت مبارک پیارے بھائی اللّه پاک پیاری بیٹی کی عمر دراز فرمائے اور آپ کو اور آپ کی پوری فیملی کو نظر بد سے ہمیشہ محفوظ رکھے* ۔۔۔امین ❤
دعا گو
*ٹیم یوتھ ونگ مغل چک کلاں ویلفیئر فاؤنڈیشن*

میرے نبی سے میرا رشتہ  کل بھی تھا اور اج بھی ہےیوتھ ونگ مغل چک کلاں ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عید میلاد النبی صلی ا...
15/09/2024

میرے نبی سے میرا رشتہ
کل بھی تھا اور اج بھی ہے

یوتھ ونگ مغل چک کلاں ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے بچوں اور بچیوں میں مقابلہ حسن نعت کروایا گیا۔ جس میں اٹھ بچوں نے پوزیشن نے حاصل کی جن میں۔۔

05/09/2024

*فری میڈیکل کیمپ*

**مغل چک کلاں ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا جا رہا ہے جس میں مغل چک کے لوگوں کے لیے درج ذیل فری ** *ٹیسٹ کیے جائے گئے۔
ہیپاٹائٹس بی۔۔۔۔ HBs Ag
ہیپاٹائٹس سی۔۔۔۔۔ HCV
شوگر ٹیسٹ۔۔۔ Blood sugar
خون کی کمی کا ٹیسٹ۔۔۔۔HB
ملیریا کا ٹیسٹ۔۔۔۔۔ Malaria*
بچوں کے حفاظتی انجیکشن 1سال سے 5 سال تک حاملہ خواتین کی الٹرا ساؤنڈ اور چیک اپ فری۔*
بلڈ پریشر، *شوگر ،معدہ،جگر،بخار،زکام،کھانسی، وغیرہ کا چیک اپ اور ادویات فری دی جائے گئی۔
مورخہ 6.9.2024 بروز جمعہ مبارک
ٹائم صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک.
بمقام۔ *مغل چک کلاں ویلفیئر فاؤنڈیشن ( کمیونٹی سنٹر) قبرستان روڈ مغل چک کلاں تحصیل و ضلع گوجرانولہ*

منجانب۔ *یوتھ ونگ مغل چک کلاں ویلفیئر فاؤنڈیشن**

04/09/2024

Address

Mughal Chak Klan
Gujranwala
MCKWFOFFICE

Telephone

+923029889114

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YOUTH WING MCKWF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to YOUTH WING MCKWF:

Share