The Missing Gujranwala

The Missing Gujranwala Social Services for Missing, Unknown, Unattended Persons, Patients & Dead Bodies. Oldage Home / Orphanage Home / Shelter Home for Homeless.

04/09/2026

امت شیلٹر ہوم سیالکوٹ میں لاوارث افراد کی فاسٹ فوڈ سے تواضع ! ڈاکٹر خرم رشید صاحب اپنی ٹیم کے ہمراہ کس طرح اللہ کے لاوارث بندوں کی خدمت میں مصروف ہیں ؟
دیکھیئے اس ویڈیو میں !
Treating the residents of Ummat Shelter Home to delicious fast-food burgers.
امت فاؤنڈیشن گوجرانوالہ 03007537543
fans Gujranwala Gujranwala City Gujranwala Tez G For Gujranwala

ننھے فرشتے کی تدفین … 💔 کاش کہ ہم سبق سیکھیں !آج ایک لمبے عرصے کے بعد پھر سے ایک نومولود کی تدفین کی پوسٹ لگائی ہے اور و...
02/09/2026

ننھے فرشتے کی تدفین … 💔 کاش کہ ہم سبق سیکھیں !
آج ایک لمبے عرصے کے بعد پھر سے ایک نومولود کی تدفین کی پوسٹ لگائی ہے اور وہ بھی دھندلا کر کے وگرنہ ہر وقت خطرہ ہی رہتا ہے کہ کہیں فیسبک اس پر اعتراض نہ لگا دے لہذا اب کسی بھی تدفین یا میت کی تصویر لگانے سے ڈر ہی لگتا ہے۔
زیر نظر واقعے میں ایک خاتون گوجرانوالہ چلڈرن ہسپتال میں اس نومولود بچے کو چھوڑ کر بہانے سے چوری چھپے ایسی غائب ہوئی کہ دوبارہ واپس نہ آئی ۔ وہ شاید اسکی ماں تھی یا شاید نہیں مگر افسوس کہ وہ دوبارہ لوٹ کے واپس نہیں آئی ۔
وہ ننھا سا وجود ماں کی راہ تکتا رہا کہ شاید ماں آئے گی، شاید کوئی اسے سینے سے لگائے گا، شاید کوئی اسے اپنا کہے گا… مگر انتظار ختم نہ ہوا اور پھر ایک دن یہ معصوم اسی انتظار میں اس دنیا سے رخصت ہوگیا۔
یہاں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آخر اس ننھے فرشتے نے کس جرم کی سزا پائی؟
الحمدللہ! اللہ پاک نے ہمیں اس معصوم کی تدفین کی سعادت عطا فرمائی لیکن قبر میں اتارتے ہوئے دل بار بار یہی سوچتا رہا کہ ہم کس طرف جا رہے ہیں؟
کیا ہمارے دل اتنے سخت ہوگئے کہ ایک نومولود کی سسکیاں بھی ہمیں واپس پلٹنے پر مجبور نہیں کرتیں؟
کیا یہ ہمارے لیے لمحۂ فکریہ نہیں؟
قیامت کب آئے گی؟ اسکا علم تو صرف اللہ تعالیٰ کو ہے لیکن جب معاشرے سے رحم، محبت، احساس اور انسانیت کم ہونے لگے تو انسان کو ضرور سوچنا چاہیے کہ کہیں یہ قیامت کی آمد کی نشانیاں تو نہیں؟
يَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّا أَرْضَعَتْ وَتَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا وَتَرَى النَّاسَ سُكَارَىٰ وَمَا هُم بِسُكَارَىٰ وَلَٰكِنَّ عَذَابَ اللَّهِ شَدِيدٌ : جس دن (روزِ قیامت) تم دیکھو گے، کہ اس دن ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے بچے سے غافل ہو جائے گی اور ہر حاملہ عورت اپنا حمل گرا دے گی اور تم لوگوں کو نشے کی حالت میں دیکھو گے، حالانکہ وہ نشے میں نہ ہوں گے، بلکہ اللہ کا عذاب بہت سخت ہوگا ۔
آپکا بھائی احمر امان ڈار ادنیٰ خادم امت فاؤنڈیشن
امت شیلٹر ہوم نرسری چوک سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ

City Police Officer Gujranwala Gujranwala City Gujranwala Gujranwala Live Gujranwala Tez
G For Gujranwala

29/08/2026

چکن سجی پلاؤ سے لاوارث افراد کی تواضع !
شکریہ ٹیم دی ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کہ اللّٰہ آپکو بڑی بڑی جزائے خیر عطا فرمائے ۔ امت شیلٹر ہوم نرسری چوک گوجرانوالہ
fans Gujranwala Gujranwala City Gujranwala Live Gujranwala Tez G For Gujranwala

نشئیوں کی زندگی کے کربناک پہلو ! کاش ہم اس سے سبق حاصل کریں ! زیر نظر 40 سالہ نشئی شخص عبدالمجید ولد عبدالحمید ہے جس کی ...
26/08/2026

نشئیوں کی زندگی کے کربناک پہلو ! کاش ہم اس سے سبق حاصل کریں ! زیر نظر 40 سالہ نشئی شخص عبدالمجید ولد عبدالحمید ہے جس کی کہانی بڑی بامرِ مجبوری شائع کی جا رہی ہے کہ مذکورہ شخص تقریباً ڈیڑھ ہفتے سے ہڈی جوڑ وارڈ سول ہاسپٹل گجرانوالہ میں پڑا ہوا ہے اور اس کی ٹانگ کا میجر فریکچر ہے ۔
ہم نے بڑی تگ و دو کے بعد اپنے دوستوں کی مدد سے مذکورہ شخص کا گھر ڈھونڈ لیا اور اطلاع بھی کر دی کہ آپ اپنے بیٹے کا پتہ لینے اور مشکل کی اس گھڑی میں اس کا سہارا بننے کے لیے ہسپتال تشریف لائیں مگر تا حال ان کی طرف سے عدم تعاون کا مظاہرہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
معلومات کے مطابق مذکورہ شخص کی بیوی اسکے نشے کی وجہ سے اسے چھوڑ کر جا چکی ہے جب کہ اسکی اولاد بھی ملنے کو تیار نہیں ، اسی طرح بہن بھائیوں کی طرف سے بھی شدید عدم تعاون کا مظاہرہ ہے یعنی کہ ہر طرف سے مایوسی ہی مایوسی ہے مگر جیسا کہ میرا اللہ بڑا غفور الرحیم ہے تو اسی طرح مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں اس اس سے نیک سلوک کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ اسی سلسلے میں ہم تو الحمدللہ بھائی کی خدمت میں مصروف ہیں مگر چونکہ اس کا میجر فریکچر ہے تو اس کی دیکھ بھال کے لیے ہر وقت اس کے اوپر ایک بندے کا ہونا لازمی ہے ۔
لہذا آپ بھائیوں سے گزارش ہے کہ اس کے ایڈریس کے مطابق اس علاقے کے دوست ان کے گھر والوں کو ترغیب دلائیں کہ وہ اب اس سے بدلہ لینے کا ارادہ ترک کریں کہ یہ بدلہ لینے کا وقت نہیں بلکہ اب ترس کھانے کا وقت ہے ۔
لہذا برائے مہربانی ان کے گھر والوں کو آمادہ کر کے ملنے کے لیے ہسپتال بھیجیں ۔ بہت شکریہ
ایڈریس : گلی نمبر 9 بلال ٹاؤن ، سیالکوٹ بائیپاس
ونیہ والہ روڈ گوجرانوالہ

25/08/2026

نمکین سوّیوں سے تواضع ! امت شیلٹر ہوم گوجرانوالہ
Gujranwala City Gujranwala Gujranwala Live G For Gujranwala Gujranwala Tez

23/08/2026

ہسپتال میں لاوارث بزرگ کی خدمت سے لیکر امت شیلٹر ہوم منتقلی کا احوال ہمارے بڑے ہی پیارے ڈاکٹر اعجاز جو کہ چلغوزوں کی سرزمین "چلاس" سے تعلق رکھتے ہیں' نے پیش کیا ہے ۔ اگرچہ وہ ڈاکٹر ہیں مگر انھوں نے بڑی محنت اور خوبصورتی کے ساتھ منظر کشی کی ہے ۔
گزشتہ روز جب میں مذکورہ لاوارث بزرگ کی خدمت میں مصروف تھا تو انہوں نے یہ مناظر اپنے موبائل فون کیمرے میں فلما لئے اور پھر زبردست ایڈیٹنگ کے بعد ویڈیو مجھے بھیجی، جو کہ پیشِ خدمت ہے ۔ شکریہ ڈاکٹر اعجاز !
مذکورہ بزرگ گزشتہ ایک ہفتے سے میڈیکل ایمرجنسی وارڈ سول ہسپتال گوجرانوالہ میں زیرِ علاج تھے، جہاں اُن کی خدمت کا موقع بھرپور میسر آیا مگر وہ اِس دوران اپنا پتہ بتانے سے قاصر رہے ۔ الحمدللہ اُنہیں امت شیلٹر ہوم میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان شاءاللہ انکی خدمت کے ساتھ ساتھ ان کے گھر کی تلاش کا عمل بھی جاری رہے گا ۔
آپ کا بھائی احمر امان ڈار المعروف گجرانوالہ کا ایدھی
نمائندہ امت فاؤنڈیشن رجسٹرڈ گجرانوالہ چیپٹر
03007437543 fans City Police Officer Gujranwala City Traffic Police Gujranwala Punjab Safe Cities Authority Mera Pyara Deputy Commissioner Gujranwala Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Gujranwala


Congratulations to Dr. Khuram Rashid Chairman Ummat Foundation Pakistan on receiving Pride of Performance Award from Gov...
22/08/2026

Congratulations to Dr. Khuram Rashid Chairman Ummat Foundation Pakistan on receiving Pride of Performance Award from Governor of Punjab.
اراکین امت فاؤنڈیشن گجرانوالہ 03007437543

Address

Dead House, DHQ/Teaching Hospital
Gujranwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Missing Gujranwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share