Gujarkhan Meri Jan گوجر خان میری جان

Gujarkhan Meri Jan گوجر خان میری جان Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gujarkhan Meri Jan گوجر خان میری جان, Community Center, Gujar khan, Gujar Khan.

25/04/2025
محمد 17 سالہ عربی خوبرو نوجوان طالب علم ،کچھ دن پہلے ایک ٹریفک حادثے میں ان کا انتقال ہوتا ہے،محمد کے سکول انتظامیہ کو ا...
04/12/2024

محمد 17 سالہ عربی خوبرو نوجوان طالب علم ،کچھ دن پہلے ایک ٹریفک حادثے میں ان کا انتقال ہوتا ہے،محمد کے سکول انتظامیہ کو اس بات کا علم نہیں ہوتا وہ چند دن بعد محمد کے والد کے نام نوٹس بھیجتے ہیں کہ آپ کا بچہ کئی دنوں سے سکول نہیں آ رہا ہم آپ سے ملتمس ہیں کہ محمد کے سکول نہ آنے کا معقول عذر پیش کریں تاکہ ہمیں ان کے نمبروں میں کمی نہ کرنا پڑے -

بچے کا والد نوٹس کا یوں جواب لکھ بھیجتے ہیں کہ ہر آنکھ اشکبار ہوتی ہے،بے شک جواں سال بیٹے کی جدائی کا دکھ باپ کو بوڑھا کر دیتا ہے-

عرب سوشل میڈیا پر یہ نوٹس خوب گردش کر رہا ہے لوگ رنجیدہ ہیں،باپ کے جواب میں جہاں بیٹے کے بچھڑنے کا غم چھلک رہا ہے وہی دعاؤں کی سوغات بھی ہے یہ عربوں کا خاصہ ہے کہ ان کے ہاں خوشی غمی دونوں میں دعائیہ کلمات کا استعمال بکثرت ملتا ہے -

پیارے مدیر اور اساتذہ کرام !

احترام اور محبتوں بھرا سلام

یہ بات آپ کے علم میں لانا چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا میرے دل کا ٹکڑا دنیا سے چھپ گیا ہے

وہ رفیق اعلی اور اللہ ارحم الراحمین سے ملنے چلا گیا ہے

آہ کہ میں کتنی تمنا کر رہا ہوں کہ وہ بستر پر سوئے ہوتے میں اسے سکول کیلئے جگاتا اور تیار کرتا -

جس طرح میں پہلے کرتا تھا اور آپ لوگوں کی طرح میں بھی اسے زندہ سمجھتا -

اللہ تعالی ہمیں اور اسے معاف فرمائے،بغیر حساب کتاب و عذاب اپنی اعلی جنتوں میں داخل کرے اور نیک لوگوں کی جگہوں تک پہنچا دے -

اگر آپ نے غیر حاضری کی وجہ سے اس کے نمبرز کاٹے ہیں تو اپنی نیک دعاؤں کے ذریعے اعلی علیین میں ان کے نمبرز بڑھا دیں،یاد رکھیں وہ آج بھی آپ کا روحانی بیٹا ہے اگرچہ وہ ہمیں چھوڑ کر جا چکا ہے -

میں جانتا ہوں آپ کی طرف سے یہ نوٹس لا علمی میں آیا لیکن اس نے میرے زخم تازہ کیے میرے بچے کے دوستوں اور اساتذہ کو سلام دیجئے ،اسکی کرسی کو سلام دیجئے جس پر وہ بیٹھتا تھا -
اس ڈیسک کو سلام دیجئے جس پر وہ کتابیں رکھتا تھا -
سکول کی دیواروں اور گوشوں کو سلام دیجئے جہاں اس کی خوشبو رچی بسی ہے -
اسکی کوتاہیوں کو درگزر کیجئے -
اس کے اساتذہ اور دوستوں سے اس کیلئے معافی کی درخواست کیجئے -

اللہ تعالی ہمیں اس کے ساتھ ملائے “عظیم قدرت والے بادشاہ کے حضور سچ کی مجلس میں ہوں گے۔”

سلام اور محبت قبول کیجئے

بچے کا والد عبدالرحمن احمد

اردو قالب :
بقلم فردوس جمال

انتہائی افسوسناک خبر، موہڑہ سلیال کے رہائشی، عامر فدا بجلی کا کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا دعا ہے اللہ پاک بھاہی کو ...
24/07/2024

انتہائی افسوسناک خبر، موہڑہ سلیال کے رہائشی، عامر فدا بجلی کا کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا دعا ہے اللہ پاک بھاہی کو جنت میں اعلی مقام عطاء فرمائے آمین،

Address

Gujar Khan
Gujar Khan

Telephone

+971506820595

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujarkhan Meri Jan گوجر خان میری جان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share