Nawan Lahore News

Nawan Lahore News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nawan Lahore News, Community Service, Gojra.

علماء کرام کو فارغ کرنے کا بھی لائحہ عمل تیار ہو گیا
24/03/2026

علماء کرام کو فارغ کرنے کا بھی لائحہ عمل تیار ہو گیا

سعودی حکومت نے تین دن کے لیے مسجد نبوی میں جانے کے لیے ایک ورچوئل تھری ڈی سافٹ ویئر بنایا ہے اب آپ اپنے گھر سے ہی اپنے پ...
24/02/2026

سعودی حکومت نے تین دن کے لیے مسجد نبوی میں جانے کے لیے ایک ورچوئل تھری ڈی سافٹ ویئر بنایا ہے اب آپ اپنے گھر سے ہی اپنے پغمبر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں کہی بھی جا سکتے ہیں، صرف اپنی انگلی سے سکرول کر کے آپ بھی سکون لیں
یا موبائل گھمائیں اور کمال نظارہ کریں

vr.qurancomplex.gov.sa/msq/

مزے کرو اور فری میں مسجد نبوی صل اللہ علیہ والہ السلام کی زیارت کریں شکریہ پیارے بھائیوں لنک پر کلک کریں

پنجاب میں پیرا فورس کو حکم دے دیا گیا ہے تازہ ترین کپڑوں کی سلائی اور شیو کے حوالے سے سرکاری نرخ جاری سوٹ کی سلائی 900 ر...
21/02/2026

پنجاب میں پیرا فورس کو حکم دے دیا گیا ہے تازہ ترین کپڑوں کی سلائی اور شیو کے حوالے سے سرکاری نرخ جاری

سوٹ کی سلائی 900 روپے مقرر زیادہ قیمت وصول کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

ٹوبہ ٹیک سنگھ: کھیلتا پنجاب کے تحت میراتھن کے انتظامات مکمل، 8 فروری کو انعقادٹوبہ ٹیک سنگھ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا...
31/01/2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ: کھیلتا پنجاب کے تحت میراتھن کے انتظامات مکمل، 8 فروری کو انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن *کھیلتا پنجاب* کے تحت منعقد ہونے والی میراتھن کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں میراتھن کے روٹ، سیکیورٹی انتظامات، طبی سہولیات اور ٹریفک پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ میراتھن کو محفوظ، منظم اور شفاف بنانے کے لیے تمام اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میراتھن 8 فروری کو ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی نگرانی میں ضلع کونسل اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے باہمی تعاون سے منعقد کی جائے گی۔
میراتھن میں بچوں، نوجوانوں، بڑوں اور بزرگوں کے لیے مختلف کیٹیگریز رکھی گئی ہیں، جن میں 13 سال تک کے بچوں کے لیے 2.5 کلومیٹر جبکہ نوجوانوں اور بڑوں کے لیے 5 اور 10 کلومیٹر کی دوڑ شامل ہے۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء کو انعامات، میڈلز اور ٹرافیز دی جائیں گی۔ آن لائن رجسٹریشن 6 فروری تک جاری رہے گی۔

, , , , , , , , ,

‏🚨 انتہائی اہم عدالتی فیصلہبجلی کا میٹر مالک مکان کی ملکیت ہے – عدالت کا بڑا فیصلہ۔اگر بل ادا نہ ہو تو بجلی بند کی جا سک...
24/01/2026

‏🚨 انتہائی اہم عدالتی فیصلہ
بجلی کا میٹر مالک مکان کی ملکیت ہے – عدالت کا بڑا فیصلہ۔
اگر بل ادا نہ ہو تو بجلی بند کی جا سکتی ہے، مگر میٹر اتارنا غیرقانونی ہے!
خلاف ورزی پر ایس ڈی او کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ سب کو اپنے حقوق کا علم ہو۔

موٹر سائیکل سواروں پر مبینہ طور پر جبری 2000 روپے کے چالان کرنے کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں ٹریفک وارڈنز ...
22/01/2026

موٹر سائیکل سواروں پر مبینہ طور پر جبری 2000 روپے کے چالان کرنے کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں ٹریفک وارڈنز اور سٹی ٹریفک آفیسر (CTO) آمنے سامنے آ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹریفک وارڈنز کو یہ ہدایت جاری کی گئی کہ
**“موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ پہنا ہو یا نہ پہنا ہو، ہر صورت 2000 روپے کا چالان کیا جائے۔”**
اس حکم پر ٹریفک وارڈنز نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ
**“صرف اوپر سے دیا گیا ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے شہریوں کا چالان کرنا قانوناً غلط اور غیر منصفانہ ہے۔”**
پالیسی پر عمل سے انکار کرنے پر انتظامیہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے
**61 ٹریفک وارڈنز پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 22 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
جرمانے کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا۔
ٹریفک وارڈن احسن شاہ نے سٹی ٹریفک آفیسر کے خلاف باقاعدہ لیگل نوٹس بھجوا دیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جبری چالان نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ شہریوں اور ٹریفک وارڈنز دونوں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہیں۔
یہ معاملہ اب قانونی اور انتظامی سطح پر ایک اہم تنازع کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
(کاپیڈ پوسٹ)

فخرعلاقہ نواں لاہور گورنمنٹ گریجویٹ کالج گوجرہ شعبہ اردو کے محترم پروفیسر ڈاکٹر شبیر حسین صاحب نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں ک...
17/01/2026

فخرعلاقہ نواں لاہور
گورنمنٹ گریجویٹ کالج گوجرہ شعبہ اردو کے محترم پروفیسر ڈاکٹر شبیر حسین صاحب نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکڑی سے تیار کردہ ایک نہایت خوبصورت کتابی ماڈل بعنوان (جاوید نامہ) پرنسپل ملک حق نواز دانش صاحب کو بطور تحفہ پیش کیا۔ یہ شاہکار نہ صرف ان کی فنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ علم دوستی اور کتاب سے محبت کی ایک اعلیٰ مثال بھی ہے۔

جھنگ روڈ ایم فور موٹروے انٹرچینج کے قریب جانوروں سے لوڈ مزدا الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمیٹوبہ ٹیک سنگھ:(محمد زا...
06/01/2026

جھنگ روڈ ایم فور موٹروے انٹرچینج کے قریب جانوروں سے لوڈ مزدا الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
ٹوبہ ٹیک سنگھ:(محمد زاہد مجید انور سے) جھنگ روڈ ایم فور موٹروے انٹرچینج کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں نامعلوم وجوہات کے باعث جانوروں سے لوڈ ایک مزدا گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مجموعی طور پر آٹھ افراد متاثر ہوئے جن میں سے چار افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور بروقت امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے نہایت پیشہ ورانہ انداز میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں اور شدید زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کے ساتھ ساتھ موٹروے ایمبولینس سروس کی گاڑیوں کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واقعے کے بعد کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر رہی جسے بعد ازاں معمول پر لے آیا گیا

سی پی ایف 253 (قد: 14 فٹ)پیداوار 1600 من فی ایکڑ فروری کاشت کاشتکار: امان اللہ ہرگنموضع: گوجرانوالہ سرکل ودھیالعرابیہ شو...
03/01/2026

سی پی ایف 253 (قد: 14 فٹ)
پیداوار 1600 من فی ایکڑ
فروری کاشت
کاشتکار: امان اللہ ہرگن
موضع: گوجرانوالہ سرکل ودھی
العرابیہ شوگر ملز، شاہ پور صدر، سرگودھا

02/01/2026

خبرغم
مختار حسین کمپیوٹر آپریٹر یونین کونسل نمبر (2) 338 ج ب نواں لاہور کے والد محترم محمد اقبال جو کہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں

اناللہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔
ان کی نماز جنازہ عشاء کی نماز کے بعد ان کے آبائی گاؤں 337 ج ب صاحب چک میں ادا کی جائیگی ۔۔۔

دھیاں سانجھیاں ہوندیاں نیں : چوہدری الیاس بندیشہ المعروف الیاسا چونٹھیا کے حوالے سے ایک بالکل سچا لیکن ان سنا واقعہ : فی...
01/01/2026

دھیاں سانجھیاں ہوندیاں نیں : چوہدری الیاس بندیشہ المعروف الیاسا چونٹھیا کے حوالے سے ایک بالکل سچا لیکن ان سنا واقعہ : فیصل آباد کے نواح کے کسی گاؤں کی ایک جوان لڑکی کو کسی زمیندار کے بیٹے نے اغ۔وا کر لیا ، لڑکی کا والد انتہائی غریب تھا وہ کچھ روز تھانے کے چکر کاٹتا رہا آخر ایک روز ادھر سے مایوس ہو کر وہ چوہدری الیاس جٹ کے ڈیرے پر آیا اور رو رو کر ان سے مدد کی اپیل کی ، چوہدری الیاس نے اسے دلاسا دیا اور کہا پریشان نہ ہو دھیاں سانجھیاں ہوندیاں نیں ، میں اپنی دھی لبھ کے تیرے حوالے کراں گا ۔۔۔۔ یہ غریب شخص واپس گھر آگیا ، چوہدری الیاس بندیشہ نے اپنے لوگ ادھر ادھر روانہ کیے ، ظاہر ہر ایک دو روز میں ہی لڑکی کا سراغ لگ گیا اور اغ۔وا کرنے والوں نے لڑکی چوہدری الیاس کے حوالے کردی ،انہیں کیا سبق سکھایا گیا اسکا ذکر ضروری نہیں مگر چوہدری الیاس نے لڑکی کو ساتھ لیا اور اس غریب شخص کے گھر پہنچ گئے ، لڑکی کے سر پر ہاتھ رکھ کر اسکے والدین کے حوالے کیا اور دعائیں لیتے ہوئے واپس آگئے ۔۔۔۔

نائجیریا کی گومبے ریاست سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ نوجوان خاتون حجارہ ابراہیم دان ازومی کو ایک باوقار بین الاقوامی مقابل...
01/01/2026

نائجیریا کی گومبے ریاست سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ نوجوان خاتون حجارہ ابراہیم دان ازومی کو ایک باوقار بین الاقوامی مقابلے میں دنیا کی بہترین قاریٔ قرآن قرار دے دیا گیا ہے۔
حجارہ ابراہیم دان ازومی نے تجوید اور قرآنی تلاوت میں غیرمعمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر سے آنے والے مقابلین کو پیچھے چھوڑ دیا اور یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ ان کی شاندار کارکردگی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور یہ کامیابی نائجیریا کے لیے باعثِ فخر قرار دی جا رہی ہے۔

Address

Gojra

Telephone

+923138793301

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nawan Lahore News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share