Village Council Gohkir Mulkhow Upper Chitral

Village Council Gohkir Mulkhow Upper Chitral Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Village Council Gohkir Mulkhow Upper Chitral, Community Organization, Gohkir.

*🌙 عید مبارک! 🌙**ویلیج کونسل گھکیر* کی جانب سے عید کے بابرکت دنوں میں *خصوصی صفائی مہم* کا آغاز کیا جا رہا ہے۔🟢 *مقصد*: ...
27/05/2026

*🌙 عید مبارک! 🌙*

*ویلیج کونسل گھکیر* کی جانب سے عید کے بابرکت دنوں میں *خصوصی صفائی مہم* کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

🟢 *مقصد*: ہمارا گاؤں، ہماری ذمہ داری! آئیں مل کر اپنے گاؤں کو صاف، ستھرا اور خوبصورت بنائیں۔

*اس مہم میں شامل ہے:*
- گلی محلے کی صفائی
- کچرا صرف ڈسٹ بن میں ڈالیں
- شہری تعاون سے ہی کامیابی ممکن ہے
- صفائی ہی صحت، عبادت اور خوشحالی کی ضمانت ہے

📞 *کسی بھی مسئلے یا شکایت کے لیے رابطہ کریں:*
03253972336 | 03049831728

*آئیں! عید کو خوشگوار اور صاف ستھرا بنائیں*
"صفائی نصف ایمان ہے"




Assistant Director LG & RDD Tehsil Torkhow/Mulkhow Upper Chitral

خیبر پختونخوا حکومت شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے احساس بلدیہ موبائل ایپ کے ذریعے مقامی مسائل کے فوری حل کو ممکن بنا...
08/05/2026

خیبر پختونخوا حکومت شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے احساس بلدیہ موبائل ایپ کے ذریعے مقامی مسائل کے فوری حل کو ممکن بنا رہی ہے۔ اب دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں اپنے موبائل فون سے ہی شکایت درج کریں اور اس کی پیش رفت کو براہِ راست مانیٹر کریں۔
ایپ استعمال کرنے کا طریقہ
حصہ 1: انسٹالیشن
گوگل پلے اسٹور کھولیں
“Ehsaas Baldia” تلاش کریں
ایپ انسٹال کریں
رجسٹریشن مکمل کریں اور لاگ اِن ہوں
حصہ 2: شکایت درج کرنے کا طریقہ
ایپ میں لاگ اِن کریں
اپنی شکایت کا زمرہ منتخب کریں (مثلاً پانی کی فراہمی، صفائی، اسٹریٹ لائٹس وغیرہ)
نقشے پر اپنی لوکیشن پن کریں
مسئلے کی تفصیل درج کریں
شکایت جمع کریں اور ٹریکنگ نمبر حاصل کریں
اپنی درخواست کی اسٹیٹس کو ریئل ٹائم میں مانیٹر کریں
عوامی سہولت | شفافیت | فوری معلومات
اپنے گاؤں اور علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے باخبر رہیں۔
محکمہ لوکل گورنمنٹ، خیبر پختونخوا حکومت

حکومت خیبر پختونخوا کے رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ کے تحت سیکشن 9 کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ پبلک ہیلتھ کی نوٹیفائیڈ سروسز ...
13/03/2026

حکومت خیبر پختونخوا کے رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ کے تحت سیکشن 9 کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ پبلک ہیلتھ کی نوٹیفائیڈ سروسز مقررہ مدت کے ساتھ جاری کی گئی ہیں جن کی تفصیل عوامی آگاہی کے لیے ذیل میں چارٹ کی صورت میں پیش کی جا رہی ہے؛ کسی بھی تاخیر یا دشواری کی صورت میں شہری رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن، اپر چترال سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

پاک صاف و شفاف خیبر پختونخوا پروگرام کے تحت، ویلج کونسل گہکیر میں جنیٹر سٹاف برفباری کے بعد حساس جگہوں پر مٹی ڈالنے اور ...
09/02/2026

پاک صاف و شفاف خیبر پختونخوا پروگرام کے تحت، ویلج کونسل گہکیر میں جنیٹر سٹاف برفباری کے بعد حساس جگہوں پر مٹی ڈالنے اور صفائی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ یہ پروگرام خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد ریورل ایریاز میں صفائی اور سینیٹیشن کو بہتر بنانا ہے۔

*📢 اہم عوامی اطلاع*حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے *31 دسمبر 2025* کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابقپورے صوبے میں *مینوئل ...
01/02/2026

*📢 اہم عوامی اطلاع*
حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے *31 دسمبر 2025* کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق
پورے صوبے میں *مینوئل اسٹامپ پیپرز* کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
✅ اب صرف *ای-اسٹامپ پیپر* ہی قانونی و سرکاری مقاصد کے لیے قابلِ قبول ہوگا۔
🔔 عوام الناس سے گزارش ہے کہ
مینوئل اسٹامپ پیپرز کے بجائے ای-اسٹامپ کا استعمال یقینی بنائیں۔

پیدائش سرٹیفیکیٹ (Birth Certificate) ایک سرکاری دستاویز ہوتی ہے جو یہ ثابت کرتی ہے کہ کسی بچے کی پیدائش کب، کہاں اور کس ...
28/01/2026

پیدائش سرٹیفیکیٹ (Birth Certificate) ایک سرکاری دستاویز ہوتی ہے جو یہ ثابت کرتی ہے کہ کسی بچے کی پیدائش کب، کہاں اور کس کے ہاں ہوئی ہے۔

⸻

📄 پیدائش سرٹیفیکیٹ میں کیا معلومات ہوتی ہیں؟
• 👶 بچے کا پورا نام
• 📅 تاریخِ پیدائش
• 📍 مقامِ پیدائش (ہسپتال / شہر)
• 👨 والد کا نام
• 👩 والدہ کا نام
• 🆔 رجسٹریشن نمبر
• 🏛️ یونین کونسل / نادرا کی مہر

⸻

✅ پیدائش سرٹیفیکیٹ کیوں ضروری ہوتا ہے؟
• ب فارم بنوانے کیلئے
• شناختی کارڈ (CNIC) کیلئے
• پاسپورٹ بنانے کیلئے
• اسکول میں داخلے کیلئے
• سرکاری ریکارڈ کیلئے

⸻

📝 پاکستان میں پیدائش سرٹیفیکیٹ کیسے بنواتے ہیں؟
1. اپنی یونین کونسل جائیں
2. بچے کا ہسپتال کا برتھ سلپ لے جائیں
3. والدین کے CNIC کی کاپی
4. فارم بھر کر جمع کریں
5. چند دن میں سرٹیفیکیٹ مل جاتاہے ۔
مزید معلومات کے لیے بلا جھجک رابطہ کر سکتے ہیں
03049831728

افتخار الدین بابر،  ایک ابھرتا ہوا جوان  انتہائی خوش اخلاق  اور جس کام میں بھی اپنا ہاتھ ڈالتا ہے، جو دوسروں کو انتہائی ...
26/01/2026

افتخار الدین بابر، ایک ابھرتا ہوا جوان انتہائی خوش اخلاق اور جس کام میں بھی اپنا ہاتھ ڈالتا ہے، جو دوسروں کو انتہائی ناممکن لگتا ہو وہ اس کام کو اپنےانجام تک پہنچا کر ہی دم لیتا ہے۔

جو P**O (پختونخوا انرجی اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن) کے لیے لائن مین کے طور پر کام کرتے ہیں، انتہائی سرد موسم میں اپنے علاقے کی لائن ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے 3 دن سے اپنے علاقے کی لائن ٹھیک کرنے میں لگا ہوا ہے، انتہائی دشوار گزار جگہوں اور پہاڑوں پر کام کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ان کی یہ کاوشیں واقعی قابل ستائش ہیں، کیونکہ وہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔

حالیہ برفباری کی وجہ سے اپر اور لوئر چترال میں بجلی کی بندش نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیاہے، لیکن افتخار الدین بابر اور ان کی ٹیم نے اس چیلنج کو قبول کیا اور لائن ٹھیک کرنے میں مصروف ہو گئے۔

یہ اعلیٰ درجے کی عوامی خدمت اور نیک نیت ہے، جو بہت کم لوگوں میں دیکھی جاتی ہے۔ گھکیر، اپر چترال کا یہ نو جوان نہ صرف بجلی کے معاملے میں سب سے آگے ہے، بلکہ ہر میدان میں سب سے آگے دیکھائی دیتا ہے۔ اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر وہ مشکل سے مشکل کام کو بھی آسان بنا دیتے ہیں۔

ان کی اس جرات اور ہمت کو سلام، جو انتہائی دشوار حالات میں بھی اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ ہم عوام ان کی خدمات کو سراہتے ہیں اور ان کے لیے دعاگو ہیں کہ اللہ پاک اسے ہمیشہ سلامت رکھے، اور اس کی خدمات کو مزید بڑھنے کی توفیق عطا فرمائین۔
**o
Iftikhar Ud Din Baber

شوگرام زوم روڈ، گہکیر اپر چترال: ایک جان لیوا راستہشوگرام زوم روڈ، جو کہ اپر چترال کےعلاقے گہکیر  میں واقع ہے، ایک انتہا...
16/01/2026

شوگرام زوم روڈ، گہکیر اپر چترال: ایک جان لیوا راستہ

شوگرام زوم روڈ، جو کہ اپر چترال کےعلاقے گہکیر میں واقع ہے، ایک انتہائی خطرناک اور جان لیوا راستہ ہے جو دونوں طرف پہاڑوں کی انتہائی چڑھائی میں بنایا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ سڑک 1980-1990 کی دہائی میں اے کے آر ایس پی کے تعاون سے تعمیر کیا گیا تھا، جو کہ انتہائی کم لاگت میں گہکیر کے دور دراز علاقوں کو جوڑ دیا تھا۔

لیکن آج یہ سڑک اپنی جغرافیائی اہمیت کے باوجود ایک خطرناک موڑ پر کھڑی ہے۔ سڑک کے دونوں طرف مکمل اور ڈراؤنے پہاڑ اورخاص کر فنڈ کی قلت اور عدم دستیابی کی وجہ سے اس سڑک میں صرف اور صرف صفائی کا کام ہی ہوتا رہا، اصل کام اس انتہائی دشوار گزار رستے میں کشادگی اور استحکام کا کام ہونا تھا۔

بدقسمتی سے، یہ سڑک جوں کی توں رہی، اور یہ حادثات کا ایک سلسلہ بن گیا ہے۔ سالانہ اس سڑک پر حادثات ہوتے رہتے ہیں، کبھی معصوم جانیں بھی ضائع ہوتی رہتی ہیں۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ اس سڑک پرہرایک کو جان کی بازی لے کر سفر کرنا پڑتا ہے۔

گہکیر کا نصف حصہ اور درنگاغ کے لوگوں کے لیے یہ سڑک ایک مستقل راستہ ہے، جس پر انہیں مجبوراً سفر کرنا پڑتا ہے۔ روزمرہ کی زندگی کے لیے، سکول، کالج، بازار اور ہسپتال جانے کے لیے یہ سڑک ایک اہم راستہ ہے، لیکن اس کی خطرناک حالت نے زندگی کو دشوار بنا دیا ہے۔

آج کا حادثہ، جو کہ ایک جان لیوا حادثہ تھا، اس کی وجہ ڈرائیور کی غلطی نہیں تھی، بلکہ سڑک کی انتہائی تنگی اور دشوار گزار حالت تھی۔ ڈرائیور، جو کہ سالوں سے اس سڑک پر گاڑی چلا رہا تھا، کوئی ناتجربہ کار نہیں تھا، لیکن اس سڑک کی حالت ایسی ہے کہ انتہائی محیر اور قابل ڈرائیور کو بھی موقہ نہیں دیتی کہ گاڑی کو سڑک پر ہی کونٹرول کر سکے۔ سڑک کی تنگی اور پیچیدہ موڑ ایسے ہیں کہ اگر اچانک گاڑی میں کوئی نقص آ جائے تو ڈرائیور گاڑی کو دوسری طرف بھی موڑ سکتا ہے، لیکن یہ سڑک ایسی ہے کہ یہاں گاڑی کوایسی ایمرجنسی میں کنٹرول کرنا کسی بھی بندے کے بس کی بات نہیں۔

ہماری دلی دعا ہے کہ اللہ پاک مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد شفایاب فرمائے۔ آمین

اس لیے، ہماری حکومت اور مقامی اداروں سے درخواست ہے کہ اس سڑک کی تعمیر اور بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ اس خطرناک راستے کو محفوظ بنایا جا سکے اور جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
Deputy Commissioner Upper Chitral
Assistant Director LG & RDD Tehsil Torkhow/Mulkhow Upper Chitral
Muhammad Talha Mahmood


افسوس ناک خبرشوگرام زوم کے مقام پر جیپ گاڑی  کا حادثہ، دو افراد جاں بحقشوگرام  کے قریب ایک درد ناک حادثے میں دو افراد کی...
15/01/2026

افسوس ناک خبر
شوگرام زوم کے مقام پر جیپ گاڑی کا حادثہ، دو افراد جاں
بحق

شوگرام کے قریب ایک درد ناک حادثے میں دو افراد کی جان چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ، گاڑی سعید اللہ درنگاغ چلارہےتھے ۔ کہ حادثہ پیش آیا۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کی درجات بلند فرمائے اور پستمندگان کو صبر عطا فرماءے۔ آمین

21/12/2025

Address

Gohkir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Village Council Gohkir Mulkhow Upper Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share