16/05/2026
گلگت بلتستان کے باشعور عوام کے نام
7 جون صرف ایک تاریخ نہیں، بلکہ آپ کے مستقبل، آپ کے حق اور آپ کی آواز کا دن ہے۔الیکشن ایک قومی امانت ہے، اور ووٹ آپ کی طاقت۔ اس طاقت کو ذاتی تعلقات، نعروں یا وقتی وعدوں کی نذر نہ کریں، بلکہ اُس نمائندے کا انتخاب کریں جو دیانت، خدمت اور عوامی مسائل کے حل کی صلاحیت رکھتا ہو۔
یاد رکھیں!قومیں تب ترقی کرتی ہیں جب عوام جذبات نہیں بلکہ شعور کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں۔آپ کا ایک ووٹ گلگت بلتستان کی آنے والی نسلوں کے مستقبل کا رخ متعین کرسکتا ہے۔
آئیں!نفرت، تقسیم اور تعصب سے دور ہو کر امن، تعلیم، ترقی اور اتحاد کے لیے ووٹ دیں۔اپنے حقِ رائے دہی کو ضرور استعمال کریں اور دوسروں کو بھی اس قومی ذمہ داری کا احساس دلائیں۔
"اے آندھیوں ذرا سنبھل کر چلنا،اُمیدوں کے چراغ جلائے بیٹھے ہیں ہم۔"