Khur YOUTH Organization Official

Khur YOUTH Organization Official Wellcome to the official page of "khur Youth Organization"

13/05/2026

مولانا کا اپنے چاہنے والوں کو خصوصی پیغام

13/05/2026

اہم پیغام

نہ ہم کسی کے حق میں دستبردار ہوں گے،
نہ ایسا کوئی پروگرام ہے۔

مخالفین بے چینی کا شکار ہیں، کیونکہ عوام کا اعتماد الحمدللہ ہمارے ساتھ ہے۔
انشاء اللہ ہر غلط پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اس بار انشاء اللہ
حلقہ 1 کے اندر عثمانی کا راج ہوگا۔

سات جون
عثمانی کی فتح کے ساتھ سورج غروب ہوگی،
اور کامیابی کا نیا سورج طلوع ہوگا۔ 🌅


#حلقہ1


گلگت حلقہ 1 کے باشعور عوام سے اپیل ہم نے برسوں مختلف نعروں، وعدوں اور تقسیم کی سیاست کو آزمایا۔کبھی سنی، کبھی شیعہ، کبھی...
12/05/2026

گلگت حلقہ 1 کے باشعور عوام سے اپیل

ہم نے برسوں مختلف نعروں، وعدوں اور تقسیم کی سیاست کو آزمایا۔
کبھی سنی، کبھی شیعہ، کبھی برادری اور کبھی ذاتی مفادات کے نام پر ووٹ دیے گئے۔
اب وقت آ گیا ہے کہ ہم نفرت، تقسیم اور فرقہ واریت کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے ختم کریں۔

آئیے اس بار ایک ایسے امیدوار کا ساتھ دیں جو عوام کی حقیقی آواز بن سکے،
جو اتحاد، ترقی اور خدمت کے جذبے کے ساتھ میدان میں موجود ہے۔

مولانا آصف عثمانی
آج حلقہ 1 گلگت کے سب سے مضبوط، باصلاحیت اور عوامی امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
ہم سب رشتہ دار، دوست، نوجوان اور بزرگ مل کر ان کا ساتھ دیں اور اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب بنائیں۔

اب وقت ہے اتحاد کااب وقت ہے ترقی کا
اب وقت ہے صحیح فیصلے کا

اپنا قیمتی ووٹ
مولانا آصف عثمانی کے حق میں استعمال کریں۔

کھر یوتھ آرگنائیزیشن آفیشل

کھر یوتھ آرگنائزیشن آفیشل کی جانب سے آج کے اہم اجلاس میں تمام نوجوانوں سے باقاعدہ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہم ا...
11/05/2026

کھر یوتھ آرگنائزیشن آفیشل کی جانب سے آج کے اہم اجلاس میں تمام نوجوانوں سے باقاعدہ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہم اپنے بھائی مولانا آصف عثمانی صاحب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انشاءاللہ اس بار حلقہ 1 کے اندر نوجوانوں کی آواز، اتحاد اور خدمت کا نشان
✨ عثمانی سرکار ✨
ہو گی۔

ہم سب اپنے تن، من، جان اور مال کے ساتھ اپنے قائد کے ہمراہ ہیں، اور حلقہ 1 کی ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے اس سفر کو مزید مضبوط بنائیں گے۔





10/05/2026

اہم اطلاع

آج بروز اتوار مغرب کے بعد
کھر یوتھ آرگنائزیشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔

آج کے اجلاس میں آنے والے الیکشن کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں، لہٰذا تمام یوتھ ممبران سے گزارش ہے کہ بروقت شرکت کو یقینی بنائیں۔

آپ کی شرکت تنظیم کی مضبوطی اور بہتر فیصلوں کے لیے نہایت ضروری ہے۔

شکریہ
کھر یوتھ آرگنائزیشن آفیشل

04/05/2026

اطلاع برائے الیکشن گلگت حلقہ (1) 2026

کھر یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے تمام عوام اور سیاسی نمائندگان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہماری تنظیم کسی بھی بلدیاتی یا صوبائی امیدوار کی حمایت نہیں کر رہی۔

لہٰذا تمام سیاسی امیدواران سے گزارش ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم اپنی محنت اور کارکردگی کی بنیاد پر جاری رکھیں۔

مزید یہ کہ خدارا اپنے ذاتی مفادات کے لیے “کھر یوتھ آرگنائزیشن” کا نام استعمال کرنے سے گریز کریں۔ ایسا کرنا نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ تنظیم کی ساکھ کو بھی متاثر کرتا ہے۔

کھر یوتھ آرگنائزیشن کے تمام ممبران کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ذاتی مفادات سے بالاتر رہیں اور تنظیم کے اصولوں کی پاسداری کریں۔

ہم جو بھی فیصلہ کریں گے وہ اتفاقِ رائے سے کریں گے، جو ہماری یکجہتی اور نظم و ضبط کی عکاسی کرتا ہے۔

شکریہ
کھر یوتھ آرگنائزیشن (آفیشل)

یہ ہے ہمارے سیاسی میدان کے بےتاج بادشاہمولانا آصف عثمانی اور محمد شرافت الدین فریاد — وہ نام جنہوں نے صرف وعدے نہیں کیے،...
30/04/2026

یہ ہے ہمارے سیاسی میدان کے بےتاج بادشاہ
مولانا آصف عثمانی اور محمد شرافت الدین فریاد — وہ نام جنہوں نے صرف وعدے نہیں کیے، بلکہ عمل کر کے دکھایا۔

حلقہ 1 کے عوام گواہ ہیں کہ ان دونوں رہنماؤں نے ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیا،
اور جو ممکن تھا اس سے بڑھ کر خدمت کی۔

اب وقت ہے فیصلے کا…
وقت ہے حق کو پہچاننے کا…

اس بار حلقہ 1 کا ہر ووٹ ایک نئے عزم کی کہانی لکھے گا،
اور ان میں سے ایک ہو گا حلقہ 1 کا حقیقی بےتاج بادشاہ!

فیصلہ آپ کا، مستقبل ہمارا!

✦ کھر یوتھ آرگنائزیشن آفیشل

11/04/2026
ہم خدمتِ خلق کے بادشاہ،ڈاکٹر عزیز الرحمن بھائی (فرزندِ کھر) کواگلے گریڈ پر ترقی پانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش ک...
11/04/2026

ہم خدمتِ خلق کے بادشاہ،
ڈاکٹر عزیز الرحمن بھائی (فرزندِ کھر) کو
اگلے گریڈ پر ترقی پانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

آپ کی محنت، لگن اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہم سب کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
اللہ پاک آپ کو مزید کامیابیوں، عزتوں اور آسانیوں سے نوازے،
اور آپ کو ہمیشہ اسی طرح لوگوں کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین 🤍
ایڈمن
کھر یوتھ آرگنائزیشن آفیشل

08/04/2026

عالمی امن کے لیے پاکستان کا مثبت کردار 🇵🇰

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کو بات چیت کے ذریعے ختم کروانے کی کوشش ایک قابلِ تحسین قدم ہے۔

ہم سید عاصم منیر اور شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

جنگ کبھی مسئلے کا حل نہیں ہوتی، بلکہ مذاکرات ہی پائیدار امن کی ضمانت ہوتے ہیں۔

دعا ہے کہ دنیا میں ہمیشہ امن قائم رہے۔

— کھر یوتھ آرگنائزیشن آفیشل

کھر یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارک بادالحمدللہ رب العالمین!کھر یوتھ آرگنائزیشن کو یہ جان کر بے حد مس...
28/01/2026

کھر یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد

الحمدللہ رب العالمین!

کھر یوتھ آرگنائزیشن کو یہ جان کر بے حد مسرت حاصل ہوئی کھر کے فرزندہ گلگت کے نامور نوجوان محقق، شاعر و ادیب محمد شاکر حفیظ تائب صاحب نے یونیورسٹی آف لاہور میں ایم فل اردو کے تحقیقی مقالے بعنوان
“حلقہ اربابِ ذوق گلگت (صاحبِ کتب شاعر و ادیب)”
کا کامیاب دفاع مکمل کر لیا ہے۔

یہ شاندار کامیابی نہ صرف آپ کی مسلسل محنت، لگن اور علمی بصیرت کا ثبوت ہے بلکہ گلگت بلتستان کے علمی و ادبی حلقوں کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ آپ نے تحقیق کے ذریعے علاقے کی ادبی تاریخ اور اہلِ قلم کی خدمات کو محفوظ کر کے ایک قابلِ قدر علمی خدمت انجام دی ہے۔

کھر یوتھ آرگنائزیشن آپ کے معزز والدین، اساتذۂ کرام (بالخصوص محترم سید اصغر ندیم شاہ صاحب اور ڈاکٹر آمنہ رفیق صاحبہ) اور حلقہ اربابِ ذوق گلگت کو بھی اس کامیابی پر مبارک باد پیش کرتی ہے، جن کی سرپرستی اور رہنمائی آپ کے اس علمی سفر میں شاملِ حال رہی۔

اللہ تعالیٰ محمد شاکر حفیظ تائب صاحب کو مزید علمی و ادبی کامیابیوں سے نوازے، آپ کے قلم میں اثر اور فکر میں وسعت عطا فرمائے، اور آپ کو قوم و معاشرے کے لیے مزید خدمات کی توفیق دے۔
آمین یا رب العالمین۔

کھر یوتھ آرگنائزیشن

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khur YOUTH Organization Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share