Sherqilla Sultan Abad Youth Organization

Sherqilla Sultan Abad Youth Organization Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sherqilla Sultan Abad Youth Organization, Youth Organization, Gilgit.

17/04/2026

Afsoos k bat hai 💔
Sherqilla Youth Organization Sherqillah Valley Ghizer ToDay GB News Sherqilla Sultan Abad Youth Organization

شیرقلعہ رمسوٹ/ سلطان آ باد میں گزشتہ سال بڑے جوش و خروش کے ساتھ سسپنشن برج کا افتتاح کیا گیا، فیتہ کاٹا گیا اور عوام کو ...
12/04/2026

شیرقلعہ رمسوٹ/ سلطان آ باد میں گزشتہ سال بڑے جوش و خروش کے ساتھ سسپنشن برج کا افتتاح کیا گیا، فیتہ کاٹا گیا اور عوام کو ترقی کے خوشنما خواب دکھائے گئے ابتدائی تین ماہ تک کام کی رفتار دیکھ کر یوں محسوس ہوتا تھا کہ شاید اس بار واقعی عوام کو آمدورفت کی ایک اہم سہولت میسر آجائے گی چار مضبوط پلر کھڑے کر دیے گئے، لیکن اس کے بعد خبر ملی کہ ٹھیکدار صاحب نے پل کا کسی پی ٹی ٹھیکدار کو حوالہ کیا ہے افسوسناک امر یہ ہے کہ پی ٹی ٹھیکیدار صاحب بھی کام ادھورا چھوڑ کر اس طرح غائب ہوئے جیسے منصوبہ ان کی ذاتی ملکیت ہو اور عوام کا اس سے کوئی تعلق ہی نہ ہو۔ اس سے بھی زیادہ حیران کن بات متعلقہ محکمہ کی خاموشی ہے، جو تاحال کسی قسم کی سنجیدگی یا ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا نظر نہیں آتا یہ رویہ نہ صرف عوام کے ساتھ ناانصافی ہے بلکہ سرکاری وسائل اور وقت کا بھی کھلا ضیاع ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ترقیاتی منصوبے صرف افتتاحی تقریبات تک محدود رہ گئے ہیں؟ کیا عوام کو سہولیات فراہم کرنا محض دعووں اور تصویروں تک رہ گیا ہے؟
ٹھیکیدار کی یہ غیر ذمہ دارانہ روش قابلِ مذمت ہے اگر کام مکمل کرنے کی اہلیت نہیں تھی تو ٹھیکہ کیوں لیا گیا؟ اور اگر لیا گیا تو پھر عوام کے صبر کا امتحان کیوں لیا جا رہا ہے؟ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی بھی عوامی منصوبے کو مذاق نہ بنا سکے
عوامِ کھئی داس اور رمسوٹ اب مزید خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے متعلقہ محکمہ اور اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ ہے کہ فوری نوٹس لے کر پل کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کروایا جائے اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے بصورت دیگر، عوامی مشاورت سے احتجاج کا راستہ اختیار کرنا ناگزیر ہوگا یاد رکھنا چاہیے کہ عوام کو دی گئی سہولیات کسی پر احسان نہیں بلکہ ان کا بنیادی حق ہیں اور اس حق کا مذاق اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا
.
,.
Sherqilla Youth Organization Ghizer ToDay Sherqillah Valley GB News

شیرقلعہ سلطان اباد عوام کہی عرصہ سے سنگل فیز بجلی کی وجہ  پریشانی کا شکار تھے ڈیلی لوڈ اوور ہونی کی وجہ سے شارٹ سرکٹ سے ...
04/01/2026

شیرقلعہ سلطان اباد عوام کہی عرصہ سے سنگل فیز بجلی کی وجہ پریشانی کا شکار تھے ڈیلی لوڈ اوور ہونی کی وجہ سے شارٹ سرکٹ سے بہت پریشانی تھی کہی عرصے سے پاور ڈپارٹمنٹ کو درخواست گزارے تھے لیکن محکمہ والوں نے عمل درامد نہ کرسکے ۔اج ٹھیکادارعبدول شفیق صاحب نے 1000 فٹ تار سلطان اباد عوام کو دیکر انکی پریشانی کو دور کیا ۔شیرقلعہ سلطان اباد عوام اپکا نہایت مشکور ہے ۔اللہ پاک اپکوں مزید کامیاب کریں۔امین بہت بہت شکریہ ٹھیکادار صاحب ♥️
Sherqilla Youth Organization Sherqillah Valley Water Power Department Ghizar .

13/12/2025

برائے توجہ: پاور ڈیپارٹمنٹ، شیر قلعہ (ضلع غذر)

شیر قلعہ میں بجلی کی موجودہ صورتِ حال سنگین اور ناقابلِ قبول بگڑ چکی ہے۔ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ بجلی کی تقسیم اور لوڈشیڈنگ شفاف اور منصفانہ طریقے سے نہیں کی جا رہی۔ جب بھی زیادہ لوڈ یا کسی تکنیکی خرابی (Technical Issue) کا سامنا ہوتا ہے تو باقاعدہ طور پر صرف سلطان آباد کی بجلی منقطع کر دی جاتی ہے، جبکہ دیگر علاقوں کو مسلسلً استثنا (Exception) حاصل رہتا ہے۔ یہ طرزِ عمل نہ صرف ناانصافی ہے بلکہ عوام میں شدید اضطراب اور بے چینی کا سبب بھی بن رہا ہے۔
مزید تشویشناک امر یہ ہے کہ بجلی کے متعلقہ ملازمین کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ رویہ بھی اس بحران کو مزید سنگین بنا رہا ہے۔

تکنیکی خرابیوں کی بروقت تشخیص اور درستگی میں غیر ضروری تاخیر کی جاتی ہے۔

عوام کی شکایات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا اور نہ ہی مناسب جواب دیا جاتا ہے۔

فیلڈ اسٹاف کی نگرانی اور کارکردگی کا کوئی مؤثر نظام نظر نہیں آتا

گزشتہ کہی دنوں سے نہ دن کوصحیح بجلی دیتے ہے نہ رات کوسلطان آباد کے عوام مکمل اندھیرے میں ہیں۔ گھریلو معمولات، طلبہ کی تعلیم، کاروباری سرگرمیاں اور روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ شدید سردی کے موسم میں بجلی کی طویل بندش عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے۔

لہٰذا سلطان آباد، شیر قلعہ کے عوام کی جانب سے پاور ڈیپارٹمنٹ سے پُرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ:

بجلی کی تقسیم اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ تمام علاقوں میں یکساں اور منصفانہ بنایا جائے۔

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے اجتناب کیا جائے اور کسی بھی بندش کی صورت میں پیشگی اطلاع دی جائے۔

تکنیکی مسائل کا مستقل اور مؤثر حل نکالا جائے
ہم امید کرتے ہیں کہ پاور ڈیپارٹمنٹ عوام کی مشکلات کو سنجیدگی سے لے گا اور فوری عملی اقدامات کرے گا۔

شکریہ
شیر قلعہ سلطان آباد یوتھ آرگنائزیشن۔
13 December 2025
Sherqillah Valley
Sherqilla Youth Welfare Association- SYWA
Sherqilla Youth Organization Ghizer ToDay

GB News
Aamir Shehzad
Water Power Department Ghizar

09/09/2025
صدر شیر قلعہ سلطان آباد یوتھ آرگنائزیشن امیر مُراد اور سیکٹری سلطان آباد یوتھ سیف ارحمٰن کی طرف سے حالیہ دنوں ضلع غزر می...
19/08/2025

صدر
شیر قلعہ سلطان آباد یوتھ آرگنائزیشن امیر مُراد اور سیکٹری سلطان آباد یوتھ سیف ارحمٰن کی طرف سے
حالیہ دنوں ضلع غزر میں طوفانی بارشوں اور سیلابوں سے متاثرہ علاقوں کی تباہ کاریوں سے دو چار ہونے والے متاثرین کے لئے امداد کے لئے باقاعدہ ایک چندہ مہم کا آغاز کیا تھا یوتھ ممبران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور شروع دن میں ہی ماشاللہ سے کچھ نقدی رقم جمع ہوئ تھی جو کہ شیرقلعہ بڑو چوک میں امداد برائے متاثرین دائین اسمبر چٹورکھنڈ کے نام پر لگایا ہوا مرکزی کیمپ کے ممبران کے حوالے کیا گیا، ہم یوتھ کمیٹی کی طرف سے سلطان آباد کے تمام عوام کے شکر گزار ہے جنہوں نے یوتھ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کی اور آئندہ بھی تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی♥️✌️
Sherqillah Valley Sherqilla Youth Organization Sherqilla village Sherqilla Youth Welfare Association- SYWA Aruphary Youth Association Sherqillah Ghizer ToDay Gilgit Baltistan

پریس ریلیز📢📢                           شیرقلعہ سلطان اباد یوتھ کابینہ کی ایک سال مکمل ہونے کے بعد اج نیاکابینہ بنانے کےل...
17/08/2025

پریس ریلیز📢📢 شیرقلعہ سلطان اباد یوتھ کابینہ کی ایک سال مکمل ہونے کے بعد اج نیاکابینہ بنانے کےلۓ اج ایک اہم اجلاس منقعد ہوٸی جس میں مختلف ایشوز پر زیر بحث ایا سابقہ یوتھ کابینہ کی بہترین کارکردگی کو عوام نےخوب سراہا اور بھرپور ساتھ دینے کا وعدہ کیا بہترین کارکردگی کی بنیاد پر صدر،ناٸب صدر،سیکٹری،کو ایک سال کےلۓ دوبارا منتخب کیا گیا اوردیگر کابینہ کو تبدیل کیا گیا،جس میں #صدر امیر مراد #ناٸب صدر ارباز ملنگی #سیکٹری سیف الرحمن #جنرل سیکٹری محمد مسکین #میڈیا کورڈینٹر محمدین گبر اور چار کورڈینٹر جس میں #محمد نبی #مقصود عالم # رحیم خان #شیر افضل کو شامل کیا گیا۔انشااللہ پہلے کی طرح یہی کابینہ بھی عوام کی خوب خدمت کرینگے اور سلطان اباد کی ترقی کےلۓ پہلے سےزیادہ کوشش کرینگے،انشااللہ ♥️✌️یوتھ کا کام ہے کوشش کرنا کامیابی اللہ دیتاہے♥️✌️
Sherqilla village Sherqillah Valley Sherqilla Youth Organization Aruphary Youth Association Sherqillah Sherqilla Sultan Abad Youth Organization Sherqilla Youth Welfare Association- SYWA Ãsghär Ãläm Ameer Botto Saifur-reh Man



نواز خان ناجی صاحب اورزمہ دار حضرات سے گزارش ہے کہ شیرقلعہ سلطان اباد کھٸ داس  میں کالج کی تعمیر کےلۓ  روڑکے ساتھ زمین د...
30/06/2025

نواز خان ناجی صاحب اورزمہ دار حضرات سے گزارش ہے کہ شیرقلعہ سلطان اباد کھٸ داس میں کالج کی تعمیر کےلۓ روڑکے ساتھ زمین دستیاب ہے عوام کا بھی یہی مطالبہ ہے کی کالج شیرقلعہ سلطان اباد میں بنایا جاۓ مہربانی ہوگی۔. ❤️✨
Sherqillah Valley Sherqilla Youth Organization Sherqilla Youth Welfare Association- SYWA Sherqillah Moos Youth Association Sherqilla village Sherqilla Sultan Abad Youth Organization Saifur-reh Man Ameer Botto Ãsghär Ãläm

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی محترم جناب نواز خان ناجی صاحب کی کی اے ڈی پی کی مد میں  ایک اہم ترقیاتی منصوبے کا آغاز ہوا ہے۔ ...
19/05/2025

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی محترم جناب نواز خان ناجی صاحب کی کی اے ڈی پی کی مد میں ایک اہم ترقیاتی منصوبے کا آغاز ہوا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شیرقلعہ رمسوٹ ایریامیں غذر شندور روڈ کو ملانے کے لیے سسپنشن برج کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ جس کا باقاعدہ افتتاح جناب نواز خان ناجی اور معززین کی موجودگی میں کیا گیا۔اس پل کی تعمیر سے علاقے کے عوام کو آمدورفت میں نمایاں سہولت میسر آئے گی اور مقامی ترقی کو فروغ ملے گا۔ اس موقع پر علاقہ معززین نے ان منصوبوں کو سراہتے ہوئے نواز خان ناجی صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

پل کی تعمیر کے لئے مبلغ تین کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ پل کے دونوں اطراف روڈ کی تعمیر بھی اس منصوبے کا حصہ ہے جس کے لئے اضافی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔اس پل کی تعمیر کا کام نادر ٹریڈرز اینڈ بلڈر اور ٹھیکادارشیرزمان کو ملاہےاور امید کی جاتی ہے کہ یہ منصوبہ جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔یاد رہے اس پل کی ٹینڈر بلکۓ سر میں ہوا تھا پل کی ساٸیڈ سلیکشن ادھر سے رمسوٹ تک لانے میں وزیر اعلا گلگت بلتستان جناب حاجی گلبر خان صاحب،جناب سید جلال علی شاہ صاحب، شیرقلعہ سلطان اباد یوتھ اور دیگر عماٸدین کی اہم رول رہا ہے۔ سب کا بہت بہت شکریہ❣️✌️

Sherqillah Valley
Sherqilla village
Sherqilla Youth Organization
Sherqillah Moos Youth Association
Sherqilla Youth Welfare Association- SYWA
Sherqilla Sultan Abad Youth Organization

شیرقلعہ سلطان اباد یوتھ کی طرف سے حسین بھاٸی اپکو شادی  ،، بہت بہت مبارک ہو 🎉🎉🎉 اللّٰہ پاک زندگی کے ہر موڑ پر کامیاب کرے...
01/05/2025

شیرقلعہ سلطان اباد یوتھ کی طرف سے حسین بھاٸی اپکو شادی ،، بہت بہت مبارک ہو 🎉🎉🎉 اللّٰہ پاک زندگی کے ہر موڑ پر کامیاب کرے، خصوصی دعاگو ہوں پروردگار آپ کو خوشیاں نصیب فرمائے.

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sherqilla Sultan Abad Youth Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share