Muhammad Abad Youth Danyore

Muhammad Abad Youth Danyore Muhammad Abad Youth is an organization to empower youth and work for the integrity and welfare of society.

پریس ریلیزبرائے فوری اشاعتتاریخ: 13 جولائی 2026حراموش یوتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے نئے چیئرمین بلا مقابلہ منتخبگلگت:...
13/07/2026

پریس ریلیز
برائے فوری اشاعت
تاریخ: 13 جولائی 2026
حراموش یوتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے نئے چیئرمین بلا مقابلہ منتخب
گلگت: حراموش یوتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (HYDO) کی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تنظیم کے آئین و ضوابط کے تحت سال 2026-27 کے لیے چیئرمین کے انتخاب کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین کے عہدے کے لیے مجموعی طور پر پانچ (5) امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے، تاہم الیکشن سے قبل ہی چار (4) امیدوار اپنی امیدواریاں واپس لے چکے ہیں۔ نتیجتاً انجینئر ناصر حسین کپوت واحد امیدوار کی حیثیت سے بلا مقابلہ چیئرمین حراموش یوتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن منتخب قرار پائے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نومنتخب چیئرمین تنظیم کے اغراض و مقاصد کے مطابق نوجوانوں کی فلاح و بہبود، سماجی ترقی، تعلیمی سرگرمیوں، ماحولیات کے تحفظ، رضاکارانہ خدمات اور عوامی خدمت کے فروغ کے لیے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔
حراموش یوتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن تمام معزز اراکین، نوجوانوں، سماجی کارکنوں، میڈیا نمائندگان اور عوام کا انتخابی عمل میں تعاون اور اعتماد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے اور امید ظاہر کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی تنظیم کے مشن کو آگے بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
جاری کردہ:
الیکشن کمیشن
حراموش یوتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (HYDO)

دنیور کے لیے ایک اور قابلِ فخر لمحہ!نمبر دار محمد رفیق خان کے صاحبزادے، صفدر حسین نے کامیابی کے ساتھ بیجنگ لینگویج اینڈ ...
28/06/2026

دنیور کے لیے ایک اور قابلِ فخر لمحہ!
نمبر دار محمد رفیق خان کے صاحبزادے، صفدر حسین نے کامیابی کے ساتھ بیجنگ لینگویج اینڈ کلچر یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے اور وہ گلگت بلتستان سے چینی زبان و ادب میں پی ایچ ڈی کرنے والے پہلے اسکالر بن گئے ہیں۔

صفدر حسین گزشتہ پانچ سالوں سے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML) میں بطور لیکچرار بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ شاندار کامیابی ان کے خاندان، دنیور اور پورے گلگت بلتستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ہم انہیں اس عظیم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی علمی و پیشہ ورانہ زندگی میں مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

02/05/2026

محمد آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں کی بڑی آبادی کو طبی سہولیات فراہم کرنے والے 30 بیڈ ہسپتال دنیور میں ماہر ڈاکٹروں کی شدید کمی پیدا ہو گئی ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جو ماہر ڈاکٹر پہلے تعینات تھے، انہیں دیگر علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حال ہی میں جلد کے ماہر ڈاکٹر کی منتقلی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

محمد آباد یوتھ کی حیثیت سے ہم اس جانبدارانہ اور غیر منصفانہ پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک بڑی آبادی بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہو رہی ہے۔ اس علاقے کے عوام، خصوصاً کم آمدن والے افراد، ہنگامی حالات میں پی ایچ کیو ہسپتال گلگت تک سفر کے اخراجات اور مشکلات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

ہم متعلقہ محکمہ، چیف سیکریٹری اور حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر 30 بیڈ ہسپتال دنیور میں ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی بحال کی جائے تاکہ عوام کو ان کا بنیادی حق یعنی صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

صحت کی سہولت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، کوئی رعایت نہیں۔

محمد آباد دنیور سےتعلق رکھنے والے پاک افواج میں کمیشن میں کامیاب ہو کر کمیشن آفیسر بننے پر کیڈٹ اور والدین کو بہت بہت مب...
19/04/2026

محمد آباد دنیور سےتعلق رکھنے والے پاک افواج میں کمیشن میں کامیاب ہو کر کمیشن آفیسر بننے پر کیڈٹ اور والدین کو بہت بہت مبارک۔

19/04/2026

پریس ریلیز

محمد آباد روڈ کی تعمیر میں تاخیر اور ناقص کام کے خلاف عوامی احتجاج

محمد آباد: محمد آباد روڈ کا وہ حصہ جو علی مارکیٹ سے لے کر ہسپتال تک واقع ہے، شدید بدانتظامی، ٹھیکیدار کی غفلت اور بعض سیاسی افراد کی مبینہ ملی بھگت کے باعث نامکمل اور خراب حالت میں چھوڑ دیا گیا ہے۔ اس صورتحال کے نتیجے میں علاقے کے شہری، طلبہ اور مریض شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

مذکورہ روڈ پر کالج اور ہسپتال واقع ہونے کی وجہ سے روزانہ سینکڑوں طلبہ، اساتذہ، مریض اور عام شہری آمدورفت کرتے ہیں، مگر سڑک کی خستہ حالی، گردوغبار اور ٹریفک کی مشکلات نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ خصوصاً طلبہ کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے اور مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

محمد آباد یوتھ کی جانب سے متعلقہ اداروں اور انتظامیہ سے فوری مطالبہ کیا جاتا ہے کہ سڑک کی تعمیر کا کام فوری طور پر معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ بصورتِ دیگر ٹھیکیدار کے خلاف محمد آباد یوتھ کی جانب سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور عوامی سطح پر احتجاج کا حق محفوظ رکھا جائے گا۔

عوامی مفاد کے اس اہم منصوبے میں مزید غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

جاری کردہ:
محمد آباد یوتھ
تاریخ: 26_4_19

18/04/2026
محمد آباد یوتھ، صدر سید طارق حسین الحسینی کی قیادت اور اُن کی متحرک ٹیم کی کاوشوں سے، ہمارے ایرانی بھائیوں کے ساتھ محبت،...
18/04/2026

محمد آباد یوتھ، صدر سید طارق حسین الحسینی کی قیادت اور اُن کی متحرک ٹیم کی کاوشوں سے، ہمارے ایرانی بھائیوں کے ساتھ محبت، یکجہتی اور بھرپور تعاون کے اظہار کے طور پر 37,00,000 روپےکی خطیر رقم مرکزی امامیہ کمیٹی گلگت کے حوالے کی گئی۔

ہم محمد آباد کے تمام نوجوانوں اور عوام کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اس مقدس اور فلاحی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اسے کامیاب بنایا۔ آپ کی سخاوت، اخلاص اور اتحاد انسانیت اور بھائی چارے کی بہترین مثال ہے۔

اللہ تعالیٰ تمام معاونین کو اس نیک عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے۔

Akhon Talib ke janib sa Irani Qom k Liye aj Ke donation
07/04/2026

Akhon Talib ke janib sa Irani Qom k Liye aj Ke donation

06/04/2026

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Abad Youth Danyore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share