03/09/2026
ضلع نگر کے خوبصورت گاؤں جعفر آباد سے تعلق رکھنے والی بصارت سے محروم ننھی منی زینب، اپنی گرمیوں کی چھٹیاں اپنی فیملی کے ساتھ گاؤں میں گزارنے کے بعد ایک بار پھر اپنے دوسرے گھر، ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن واپس آ گئی ہیں۔ 💙
زینب کی ادارے میں واپسی پر ان کے چہرے کی خوشی، سیکھنے کا شوق اور ادارے سے محبت ایک خوبصورت احساس لیے ہوئے ہے۔ اس ویڈیو میں چیئرمین سید ارشاد حسین کاظمی اور زینب کے درمیان ان کی تعلیم، ادارے میں جاری سرگرمیوں اور روزمرہ معمولات کے حوالے سے ایک خوبصورت اور معلوماتی گفتگو پیش کی گئی ہے۔
زینب کی مسکراہٹ اور سیکھنے کا جذبہ اس عزم کی عکاسی ہے کہ ہر بچی کو تعلیم، اعتماد، محبت اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ 🌷
Vision Welfare Foundation — Empowering Lives Through Education, Inclusion & Care.
📞 مزید معلومات اور رابطے کے لیے:
0346-8482038