Chamogarh Youth Organisation

Chamogarh Youth Organisation چھموگڑھ کے حقوق کی جنگ
یوتھ کے سنگ Chamogarh Youth Organisation Official

11/05/2025

پاکستان کی جانب سے انڈیا کو تو جواب مل گیا
اب باری اندرون دشمنوں کی متعلقہ اداروں کو چاہیے فلفور انکے خلاف کارروائی کریں

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی کمسن بچی ماہ نور سالے جس نے تین سال کی عمر میں تین گولڈ میڈل کے ساتھ ساتھ ایک سلور حاصل ...
24/07/2024

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی کمسن بچی ماہ نور سالے جس نے تین سال کی عمر میں تین گولڈ میڈل کے ساتھ ساتھ ایک سلور حاصل کی۔۔ماہ نور صاحب نے انوائرمنٹ ایمبیسڈر ہونے کے ساتھ ساتھ queen of the mountain کی کتاب بھی اپنے نام پہ کر لیا ہے

گلگت   سے تعلق رکھنے والی بیٹی عائزہ علی خان دختر منور علی خان نے کلاس 10th میں  گلگت بلتستان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔...
23/07/2024

گلگت سے تعلق رکھنے والی بیٹی عائزہ علی خان دختر منور علی خان نے کلاس 10th میں گلگت بلتستان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے سالانہ امتحانات میں کلاس دہم (10th) میں 1077 نمبرات حاصل کرکے گلگت بلتستان کی ٹاپر بن گئی۔ اور اس شاندار کامیابی اور ٹاپ کرنے پہ مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
عائزہ علی خان گلگت بلتستان کے ماہر قانون ایڈوکیٹ منظور صاحب کی بھانجی ہے جس کی اس شاندار کامیابی پہ اہل خاندان اور بیٹی عائزہ علی خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
آرمی پبلک سکول گلگت میں زیر تعلیم عائزہ علی خان کا تعلق گلگت سے ہے ۔ حصول تعلیم بنیادی مقصد سمجھ کر محنت کرے اور حصول کے مقصد کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے لیے اولاد اور والدین کا تعلیم سے لگاؤ ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے ، ایزہ کے والدین کو سلام ہو جنہوں نے تعلیم کے میدان میں بیٹی کو سپورٹ کیا اور بیٹی نے والدین کا سر فخر سے بلند کیا۔
اس شاندار کامیابی پہ عائزہ علی خان اور اہل خاندان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

  فیض احمد خان اور انکی اہلیہ نے چائنا کے صوبہ حینان کی یونیورسٹی سے فلی فنڈڈ اسکالرشپ پر انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ بزنس میں ا...
20/06/2024


فیض احمد خان اور انکی اہلیہ نے چائنا کے صوبہ حینان کی یونیورسٹی سے فلی فنڈڈ اسکالرشپ پر انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ بزنس میں ایم فل کی ڈگری مکمل کرلی اور مزید تحقیق کےلئے چائنا کی اول درجے کی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کرنے کا عزم رکھتے ہیں. فیض احمد خان کا تعلق گلگت بلتستان کے ایک چھوٹے سے گاؤں چھموگڑ سے ہے. فیض کو بچپن سے ہی پڑھائی کا جنون تھا اور ان کے والد نے اپنے ذہین بیٹے کو گلگت کے مہنگے اور اعلیٰ درجے کے اسکول و کالج میں داخلہ دلوایا. فیض نے 2013 میں ایف ایس سی لیول میں ایبٹ اباد بورڈ سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھ تاحال تعلیمی میدان میں گلگت کا نام روشن کر رہے۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ فیض ایکسٹرا کریکولر ایکٹیویٹیز میں، جیسے کہ وڈیوگرافکی، فوٹوگرافی اور مضمون نویسی میں بھی نمایاں رہے. فیض نے 2015 میں پورے پنجاب میں مضمون نویسی کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
حال ہی میں فیض نے فلی فنڈڈ سکالرشپ کے تحت حینان یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ لاء سے انٹر نیشنل ٹریڈ میں ایم فل مکمل کر کے انٹرنیشنل لیول پر گلگت بلتستان کا نام روشن کیا ہے.
فیض کو پی ایچ ڈی کیلئے چائنہ کی دو بہترین یونیورسٹیز چینگچو یونیورسٹی اور شی آن چاؤ تھونگ لیور پول یونیورسٹی سے آؤٹ سٹینڈنگ گریجویٹ سکالرشپ کیلئے آفر لیٹرز مل چکے ہیں۔ ان اداروں میں پی ایچ ڈی کے دوران سکالرشپ کی رقم تقریبا 90 لاکھ سے لیکر ایک کروڑ تک ہے۔ فیض کا کہنا ہے کہ گلگت کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے اپنی تعلیم کے آغاز کے بعد آج اس مقام تک پہنچنا میری زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ یقینا اس کامیابی کی اصل وجہ میرے والدین کی دعائیں ہیں۔ اس کے علاوہ فیض اپنے علاقے اور علاقائی لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کیلئے بھی پر عزم ہیں


گلگت بلتستان کے طلبہ کو کراچی میں درپیش مسائل سے متعلق ایک طالب علم کا کیا کہنا ہے ۔ طلبہ نے فورس کمانڈر ، سی ایم اور مق...
20/12/2023

گلگت بلتستان کے طلبہ کو کراچی میں درپیش مسائل سے متعلق ایک طالب علم کا کیا کہنا ہے ۔ طلبہ نے فورس کمانڈر ، سی ایم اور مقتدر حلقوں سے انصاف کی اپیل کی ہے

میں گلگت بلتستان کا ایک طالب علم جو تعلیم کی غرض سے پچھلے کئی سالوں سے کراچی میں مقیم ہوں اور مجھ جیسے کئی نوجوان تعلیم اور روزگار کے سلسلے میں کراچی میں قیام پذیر ہیں۔ ہم ایک ایسے علاقے تعلق رکھتے ہیں جہاں literacy rate پچوان ویں فیصد ہے اور جرائم 1 فیصد ہے۔ ہم نے پاکستان کے لئے انگنت قربانیاں دی ہیں۔ ہم اپنے علاقے کے وسائل کے ذریعے پاکستان کی معیشت میں contribute کرتے ہیں۔ ہم گلگت بلتستان سے 2200 کیلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے، اپنا گھر اور ماں باپ چھوڑ کر تعلیم اور روزگار حاصل کرنے کراچی آتے ہیں لیکن یہاں ہمیں بے پناہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہم نے آج تک اففف نہیں کی ہے۔
آج سے چند روز قبل کراچی کے مقام عائشہ منزل پہ ساٹھ کے قریب لڑکوں نے گلگت بلتستان کے چار طلاب علموں کو بری طرح مار کر زخمی کیا تھا جس کے بعد تین کو ایڈمٹ کیا گیا تھا۔ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ ان ہی لوگوں نے کئی مرتبہ ہمارے لڑکوں کو مارا ہے۔ ہم ہمیشہ پر امن رہے ہیں اور اس بار بھی ہم پر امن رہتے ہوئے قانونی راستہ اختیار کیا لیکن ہمیں وہاں سے بھی مایوسی ہوئی۔ یہاں تک کہ ہمارے کچھ بڑوں اور معتبر شخصیات نے بھی ہمارا ساتھ نہیں دیا۔
تمام دروازے کھٹکھٹانے کے بعد اور ایف آئی آر کٹوانے کے تین دن تک بھی کوئی ایکشن نہ لینے پر ہم نے یہ فیصلہ کہ لڑائی کا بدلہ لڑائی سے لینگے کیونکہ یہ انصاف کے تمام دروازے ہمارے لئے بند ہو گئے تھے۔ تھانے میں محرر سے لیکر ایس ایچ او تک کا behavior قابل مذمت رہا۔پھر ہم نے گلگت بلتستان سے لیکر چترال تک کے نوجوانوں کو لیکر ان میں سے کچھ لڑکوں پر حملہ کیا۔ اب اس سارے واقعے کے بعد پولیس سے لیکر رینجرز تک ایکشن میں آ گئے ہیں اور ہمارے نوجوانوں کو گرفتار کر رہے ہیں۔ ایک طرف ہم پہ جب حملہ ہوا تو یہ سب خاموش تماشائی بنے ہوئے تھے اور اب ہمارا گھیرا تنگ کیا ہوا ہے۔
آخر یہ دوہرا معیار ہمارے ساتھ ہی کب تک؟ کیا ہم کسی دوسری دنیا کے مخلوق ہیں؟ ہم نے آج تک اس شہر میں بلا وجہ کسی کو تنگ نہیں کیا ہے اور ہمیں جب کوئی تنگ کرتا ہے تو یہ پولیس اور رینجرز کیوں خاموش تھے؟ اور جب ہم نے اپنا دفاع کیا تو یہ سب ہمارے پیچھے کیوں پڑے ہیں؟

06/11/2023

چھموگڑھ:
خالصہ سرکار اور چھموگڑھ گاؤں کے زمینوں کے بارے میں نمبردار احتشام الحق کیا کہتےہیں
دیکھیے بی بی سی کی رپورٹ کا چھوٹا سا کلپ


Courtesy By:BBC URDU

‏ابھی اپلائی کریں: ehunar.org‎ پاکستان کے تمام صوبوں میں داخلے جاری ہیں! ہماراخواب، ہرمند پاکستان! ہنرمند پروگرام انیشی ...
13/10/2023

‏ابھی اپلائی کریں: ehunar.org‎
پاکستان کے تمام صوبوں میں داخلے جاری ہیں!

ہماراخواب، ہرمند پاکستان!

ہنرمند پروگرام انیشی ایٹو | ehunar.org‎ آپ کو 3 ماہ اور 6 ماہ کے سرٹیفیکیشن اسکل سیٹ کے ساتھ ابھرتے ہوئے پروگراموں پر عملی اور گہرائی سے متعارف کروا رہا ہے، جو آپ کو ہینڈ آن پریکٹس اور انٹرن شپ کے مواقع کے ساتھ ڈیجیٹل دنیا کی طرف لے جا رہا ہے۔

ہنرمند پروگرام | ehunar.org‎ ایک ایسا اقدام ہے جسے حکومت پاکستان کی طرف سے نوجوانوں کو مختلف مہارتوں کی تربیت دینے کے لیے بھرپور تعاون حاصل ہے تاکہ سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں ان کے لیے بامعاوضہ/بغیر معاوضہ انٹرنشپس اور ملازمتوں کے لیے ایک میدان بنایا جا سکے۔

ہم درج ذیل زمروں میں 24+ ( ساتھ منسلک تصویر دیکھیں ) تصدیق شدہ کورسز پیش کر رہے ہیں:
- 3 ماہ کے سرٹیفیکیشن پروگرام
- 6 ماہ کے سرٹیفیکیشن پروگرام

اپنا کورس مکمل کرنے کے بعد، آپ کو ایک مجاز ای-سرٹیفیکیشن ملے گا جس کی آن لائن تصدیق کی جائے گی اور سرکاری اداروں کے ساتھ مجاز اور تسلیم شدہ بھی ہوگا۔ مزید برآں، آپ کسی بھی کورس کو مکمل کرنے کے بعد ہمارے انٹرنشپ پروگرام میں شامل ہو سکیں گے۔ اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں یا اضافی معلومات کی ضرورت ہے، تو براہ کرم ہم سے [email protected] پر ای میل کے ذریعے رابطہ کریں یا 042-37495999 پر کال کریں یا 0329-6999909 پر واٹس ایپ کریں۔

آپ کی مستقبل کی کوششوں میں آپ کے لیے نیک خواہشات۔

حوالے،
ٹیم | ehunar.org‎
ہنرمند کامیاب جوان پروگرام
[email protected] | 042-37495999

08/08/2023

ایک اور سکینڈل
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں جنسی زیادتی کا نیا سکینڈل
اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
😡😡😡
سپریم کورٹ آف پاکستان فلفور سوموٹو نوٹس لیں اور ایسے درندوں کو نشان عبرت بنائیں
Supreme Court Of Pakistan - Unofficial
Pakistan Bar Council Sc Building Islamabad

21/04/2023

محکمہ برقیات چھموگڑھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کریں
لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ مسلسل ایک ہی لائن میں بجلی ڈم کی جاتی ہے

31/03/2023

جھوٹ تکبر منافقت حسد رشوت خوری مہنگائی تعصب لسانیت اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہ کر بھی کیا روزہ رکھنا کوئی فائدہ پہنچائے گا

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chamogarh Youth Organisation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share