Gilgit Baltistan

Gilgit Baltistan Gilgit-Baltistan’s trusted platform for political updates, election coverage, public concerns, and real-time news.

30/08/2026

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے سکردو میں علمائے کرام کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن وامان اور تعمیر و ترقی کیلئے صوبائی حکومت پرعزم ہے۔ تمام اضلاع میں وسائل کا منصفانہ تقسیم،ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ نوجوانوں اور خواتین کی فلاح و بہبود اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی پالیسی متعارف کرائیں گے۔ بلتستان کے عوام، علمائے کرام اور سول سوسائٹی کا مثالی امن وامان کے حوالے سے قابل تحسین کردار رہا ہے۔ سکردو میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب، روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری اور بجلی بحران حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے۔ ہماری ترجیح عام عوام کی بہتری اور دیہی سطح پر معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے خصوصی اصلاحت کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معاشرے کے مستحق اور نادرا طبقے کی فلاح اور معیار زندگی بہتر بنائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مدارس کیلئے گندم کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ گندم کی کمی میں کوٹے کے مطابق گندم کی فراہمی یقینی بنایاجائے گا۔ مدارس میں زیر تعلیم طلباء کا ڈیٹا جمع کرنے کا مقصد گندم کی کٹوتی نہیں بلکہ تمام رہائش طلباء کو کوٹہ کے مطابق گندم فراہم کرنا ہے۔

29/08/2026

Mubarak Hussain Azad Pak Media Network Abdul Rahman Bukhari

28/08/2026

گلگت میں ایک اور افسوسناک واقعہ
ڈومیال حیدر پورہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

28/08/2026

🎓🩺 گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری! گلگت بلتستان میں میڈیکل کالج کے قیام کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے منصوبے کے فیز ون کی CDWP سے منظوری دے دی گئی ہے۔ اس پیش رفت سے خطے کے طلبہ کے لیے طبی تعلیم کے نئے مواقع پیدا ہونگے ❤️

25/08/2026

گلگت بلتستان یادگار تصویر ۔ (1968 گلگت)1- فردوسی ۔ 2 ـ شہریار ۔ 3- بہادر ولی ۔ 4- راجہ جان عالم (راجہ آف پونیال ، شیر قل...
21/08/2026

گلگت بلتستان یادگار تصویر ۔ (1968 گلگت)
1- فردوسی ۔ 2 ـ شہریار ۔ 3- بہادر ولی ۔ 4- راجہ جان عالم (راجہ آف پونیال ، شیر قلعہ ) 5 ۔ صدر محمد ایوب خان ۔ 6- کمشنر گلگت ۔ 7 ۔ مشکولی خان ۔ 8- شہزادہ میر ۔ 9- سلطان مدد ۔



Mubarak Hussain Azad Information Department Gilgit-Baltistan M Naseer Meer Ghizer valley Gilgit Baltistan Pak Media Network Sultan Ghulam Mohiuddin Raja Nazeem Ul Amin Gilgit Baltistan Youth Affairs

11/08/2026

نلتر ویلی جو کہ گلگت سے صرف 40 کلومیٹر کے فاصلے پہ ہے سیلاب کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے، مگر متاثرہ خاندانوں تک ابھی تک کسی فلاحی ادارے کی جانب سے کوئی بھی امداد نہیں پہنچ سکی۔ حکومت کی طرف سے چند ٹینٹ فراہم کیے گئے ہیں، تاہم متاثرین کے لیے مناسب رہائش کا تاحال کوئی انتظام نہیں۔
متاثرہ خاندان خوراک، رہائش اور دیگر بنیادی ضروریات کے منتظر ہیں۔ حکومت، فلاحی اداروں اور مخیر حضرات سے فوری امداد کی اپیل ہے۔ 🙏

امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا تنویر حیدری نے سید آباد تھینگی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے زیرِ تعمیر مسجد کا ...
06/08/2026

امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا تنویر حیدری نے سید آباد تھینگی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے زیرِ تعمیر مسجد کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

الحمدللہ مسجد کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور ان شاء اللہ جلد ہی اس خوبصورت مسجد کا افتتاح کیا جائے گا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گلگت اسماعیل شریعت یار اور امیر حلقہ 1 محمد زمان بھی موجود تھے۔

06/08/2026

امیرجماعت اسلامی کا کل پورے ملک میں 510 مقامات پر سڑکوں کو بند کرنے کا اعلان
اگراحتجاج روکا گیا تو یہ حکومت گراؤ تحریک میں بدل جائےگا، حکمران ہوش کے ناخن لیں! پیٹرول ڈیزل پر لیوی ہر گھر پر دہشتگردی اور ڈکیتی ہے، حافظ نعیم الرحمان

31/07/2026

9 ستمبر کو گلگت تبلیغی مرکز میں ایک روزہ تبلیغی اجتماع ہوگا

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share