22/08/2025
راوشن میں ریسکیو 1122 کی فوری امدادی کارروائیاں
ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد افراد کو یانگل اور سومال منتقل کیا۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں اور مکانات کے تباہ ہونے کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، انہیں مستحکم کرنے کے بعد ریسکیو ایمبولینسز کے ذریعے محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 جناب عظیم اللہ غذر کی جانب روانہ ہیں، جبکہ انجینئر طاہر شاہ گلگت ڈسٹرکٹ سے ایمبولینسز اور عملے کے ہمراہ غذر پہنچ کر آپریشنز میں حصہ لے رہے ہیں۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ہائی الرٹ پر ہیں۔ دریا کا بہاؤ بندش کے مقام سے بحال ہو چکا ہے اور اس وقت معمول کے مطابق ہے۔