Al-Qaim Boy Scouts Association Danyore Gilgit

Al-Qaim Boy Scouts Association Danyore Gilgit Al-Qaim Boy Scouts Association Gilgit

20/07/2026
💔😢مجلس عزا بسلسلہ امام زین العابدین علیہ السلام      #کربلا  #دنیور
12/07/2026

💔😢مجلس عزا بسلسلہ امام زین العابدین علیہ السلام
#کربلا #دنیور

آٹھویں مرکزی جلوسِ عزا، 8 محرم الحرام — شروٹ امام بارگاہ سے برآمد ہو کر جامع امامیہ مسجد دنیور میں نماز ظہرین کی ادائیگی...
24/06/2026

آٹھویں مرکزی جلوسِ عزا، 8 محرم الحرام — شروٹ امام بارگاہ سے برآمد ہو کر جامع امامیہ مسجد دنیور میں نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد اپنے مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے شنگوٹ قدیمی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔
اس موقع پر القائم بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن دنیور گلگت کے جوانوں نے بھرپور نظم و ضبط کے ساتھ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔
خدمتِ عزاداری میں القائم بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن دنیور گلگت کا جذبہ قابلِ تحسین ہے

دنیور میں محرم الحرام کی مجالسِ عزا عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں۔ جامعہ امامیہ مسجد دنیور میں منعقد مجلسِ عزا سے علام...
18/06/2026

دنیور میں محرم الحرام کی مجالسِ عزا عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں۔ جامعہ امامیہ مسجد دنیور میں منعقد مجلسِ عزا سے علامہ شیخ جیب الحسینی نے خطاب کر رہے ہیں۔ مجالس کے پرامن انعقاد کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ القائم بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن دنیور بھی سیکیورٹی کے فرائض احسن انداز میں سرانجام دے رہی ہے۔
#دنیور ؑ #کربلا

📍امامیہ عید گاہ سلطان آبادآج بروز عیدالقربان امامیہ عید گاہ سلطان آباد میں نمازِ عید صبح 7 بجے باجماعت ادا کی گئی، جس می...
27/05/2026

📍امامیہ عید گاہ سلطان آباد
آج بروز عیدالقربان امامیہ عید گاہ سلطان آباد میں نمازِ عید صبح 7 بجے باجماعت ادا کی گئی، جس میں مؤمنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نمازِ عید کے موقع پر سیکورٹی، نظم و ضبط اور عوامی رہنمائی کے فرائض القائم بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن دنیور کے برادران نے نہایت ذمہ داری، نظم اور اخلاص کے ساتھ سرانجام دیے۔
برادران نے عید گاہ کے داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ اور صف بندی کے امور کو بہترین انداز میں منظم رکھا تاکہ تمام نمازیوں کو پرامن اور باوقار ماحول میسر آ سکے۔
اس موقع پر تنظیمی برادران کی خدمات کو عوامی حلقوں کی جانب سے خوب سراہا گیا اور ان کے جذبۂ خدمت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
✨ اللہ تعالیٰ تمام خادمین اور مومنین کی عبادات و قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور امت مسلمہ کو اتحاد، امن اور خوشیوں سے نوازے۔ عید مبارک

📍امامیہ عید گاہ سلطان آباد میں عیدالقربان کے انتظامات کا جائزہالقائم بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن دنیور کے صدر نے اپنی کابین...
26/05/2026

📍امامیہ عید گاہ سلطان آباد میں عیدالقربان کے انتظامات کا جائزہ
القائم بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن دنیور کے صدر نے اپنی کابینہ اور سینئر برادران کے ہمراہ امامیہ عید گاہ سلطان آباد کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران کل ہونے والی عیدالقربان کی نماز اور دیگر مذہبی اجتماعات کے حوالے سے انتظامات، صفائی، نظم و ضبط اور سیکورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے عید گاہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے رضاکاروں کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے کی ہدایات دیں، تاکہ آنے والے مومنین کو پرامن، منظم اور سہولیات سے آراستہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ عید کے موقع پر نظم و ضبط اور صفائی کا خاص خیال رکھیں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
✨ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ عید امت مسلمہ کیلئے امن، برکت اور خوشیوں کا پیغام لے کر آئے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم ✨القائم بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن دنیور گلگت کے یومِ تاسیس کے موقع پر آج بروز اتوار، 3 مئی 2026 ک...
03/05/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم ✨
القائم بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن دنیور گلگت کے یومِ تاسیس کے موقع پر آج بروز اتوار، 3 مئی 2026 کو جامع امامیہ مسجد دنیور میں ایک پُروقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت موقع پر انجمن امامیہ دنیور کے صدرِ محترم نے خصوصی شرکت فرمائی جبکہ اسکاوٹ کے سینئر و جونیئر برادران کی بھرپور شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ تقریب کے دوران اسکاوٹس کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے نمایاں کارکردگی دکھانے والے برادران میں انعامات، شیلڈز اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔ یہ لمحات نہ صرف حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنے بلکہ ہمارے عزم، اتحاد اور خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے کا سبب بھی بنے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اسی جذبے کے ساتھ دین و معاشرے کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ 🤲

منجانب: دفتر القائم بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن دنیور گلگت

القائم بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن دنیور  کے سابقہ صدر و سینئر برادر محترم سدیر عباس کے بھائی کی ناگہانی حادثے میں وفات کی ...
14/02/2026

القائم بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن دنیور کے سابقہ صدر و سینئر برادر محترم سدیر عباس کے بھائی کی ناگہانی حادثے میں وفات کی خبر سن کر بے حد دکھ اور افسوس ہوا۔ یہ سانحہ یقیناً برادر اور اس کے اہلِ خانہ کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔ القائم بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن دنیور گلگت کے تمام اراکین اس غم کی گھڑی میں آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ سمیت تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا کرے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اس آزمائش پر اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
والسلام
القائم بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن
دنیور گلگت

Address

Gilgit
15100

Telephone

+923498028088

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Qaim Boy Scouts Association Danyore Gilgit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share