Haramosh Youth Development Organisation -HYDO

Haramosh Youth Development Organisation -HYDO HYD strives for the development of youth in order to bring positive change in society.

Congratulations, Waheed Abbas!Heartiest congratulations to Waheed Abbas Shahmeer (son of Ali Hussain) from Haramosh Barc...
09/08/2026

Congratulations, Waheed Abbas!
Heartiest congratulations to Waheed Abbas Shahmeer (son of Ali Hussain) from Haramosh Barchi for securing a fully funded admission in Power Engineering at the prestigious Harbin Institute of Technology (HIT), China.
He also bagged offers from UESTC and a full scholarship at Nazarbayev University, Kazakhstan. An alumnus of AKHSS and GCU Lahore, his dedication makes his family and the Haramosh community immensely proud.
Wishing him great success ahead!

اظہارِ تشکر برائے مالی تعاونحراموش گرلز ایجوکیشنل ہاسٹل سیٹ اپحراموش یوتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (HYDO) حراموش گرلز ای...
06/08/2026

اظہارِ تشکر برائے مالی تعاون
حراموش گرلز ایجوکیشنل ہاسٹل سیٹ اپ

حراموش یوتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (HYDO) حراموش گرلز ایجوکیشنل ہاسٹل کے قیام کے سلسلے میں محترم صفت شاہ صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔

محترم صفت شاہ صاحب نے پہلے ہی ہاسٹل کے چار سالہ کرایہ کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا تھا، جو ان کی تعلیم دوستی اور حراموش کی بیٹیوں کے روشن مستقبل سے گہری وابستگی کا عملی ثبوت ہے۔

ہاسٹل کے ابتدائی سیٹ اپ کے لیے تقریباً پانچ لاکھ روپے درکار تھے۔ اس مقصد کے لیے حراموش کے مخیر حضرات سے ملاقاتیں کی گئیں، جنہوں نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ابتدائی مرحلے میں ہاسٹل کو فعال بنانے اور آئندہ ہفتے کے اندر رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے محترم صفت شاہ صاحب نے فوری طور پر تین لاکھ روپے کی خطیر رقم منتقل کی۔

اس بروقت مالی تعاون کی بدولت حراموش یوتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ان شاء اللہ آج بروز جمعہ ہاسٹل کو اپنی تحویل میں لے کر اس کے سیٹ اپ کو مکمل کرے گی، جبکہ آئندہ ہفتے تک رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل کر لیا جائے گا۔

ہاسٹل کو مکمل سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے ابھی مزید ڈیڑھ لاکھ روپے درکار ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ حراموش کے مخیر حضرات، نوجوان، بیرونِ ملک مقیم افراد اور تمام صاحبِ استطاعت افراد اس عظیم تعلیمی منصوبے میں اپنا حصہ ڈال کر صدقۂ جاریہ کا ثواب حاصل کریں گے۔

ایک بار پھر محترم صفت شاہ صاحب اور تمام معاونین کا دلی شکریہ، جن کی سخاوت اور اعتماد نے حراموش کی بیٹیوں کے تعلیمی خواب کو حقیقت کے قریب پہنچا دیا ہے۔

حراموش یوتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (HYDO)
"تعلیم، ترقی اور خدمت ہمارا عزم"

ایچ وائی ڈی او (HYDO) کے وفد کی ممبر گلگت بلتستان کلثوم مہدی سے اہم ملاقاتایچ وائی ڈی او (HYDO) کے چیئرمین کی قیادت میں ...
05/08/2026

ایچ وائی ڈی او (HYDO) کے وفد کی ممبر گلگت بلتستان کلثوم مہدی سے اہم ملاقات

ایچ وائی ڈی او (HYDO) کے چیئرمین کی قیادت میں کابینہ کے اراکین نے ممبر گلگت بلتستان کلثوم مہدی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران حراموش کے طلبہ و طالبات، بالخصوص طالبات کو درپیش تعلیمی، رہائشی اور دیگر اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ایچ وائی ڈی او (HYDO) کے وفد نے طلبہ کو درپیش مسائل، ان کے ممکنہ حل اور تعلیمی سہولیات میں بہتری کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر کلثوم مہدی نے تمام نکات کو توجہ سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ حراموش کے طلبہ، خصوصاً طالبات کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

ایچ وائی ڈی او (HYDO) اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ طلبہ کی فلاح و بہبود، معیاری تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مثبت اور مؤثر رابطہ جاری رکھا جائے گا۔ امید ہے کہ اس ملاقات کے نتیجے میں طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔

تعلیم، خدمت اور یکجہتی ہی ہماری پہچان ہے۔

We are thankful for Sifat Shah Sahib's amazing support for the Haramosh Girls' Educational Hostel. He's personally cover...
02/08/2026

We are thankful for Sifat Shah Sahib's amazing support for the Haramosh Girls' Educational Hostel. He's personally covering 4 years of rent for the hostel. This revolutionary step will light up the future for our daughters' education. Such an inspiring act .

Best Regards
Saghar Ali Khan
General secretary
HYDO

Haramosh Education Fund)پہلا منصوبہ: حراموش گرلز ایجوکیشنل ہاسٹلتعارفحراموش یوتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (HYDO) اپنے قی...
02/08/2026

Haramosh Education Fund)
پہلا منصوبہ: حراموش گرلز ایجوکیشنل ہاسٹل
تعارف
حراموش یوتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (HYDO) اپنے قیام کے اولین تعلیمی منصوبے کے طور پر "حراموش گرلز ایجوکیشنل ہاسٹل" قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد حراموش کی طالبات کو ایک محفوظ، باوقار، گھریلو ماحول اور معیاری رہائش فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی بھی بیٹی صرف رہائش کی کمی یا معاشی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔
یہ منصوبہ ایک سوشل بزنس ماڈل کے تحت چلایا جائے گا، جہاں سماجی خدمت اور مالی پائیداری کو یکجا کیا جائے گا۔
ویژن
حراموش کی ہر بیٹی کو محفوظ رہائش، معیاری تعلیم، جدید مہارتوں اور بااختیار مستقبل کے یکساں مواقع فراہم کرنا۔
مشن
طالبات کے لیے مفت اور محفوظ ہاسٹل کی فراہمی۔
گھر جیسا ماحول، اخلاقی تربیت اور ہماری ثقافتی روایات کے مطابق نظام قائم کرنا۔
خواتین کی تعلیم، خودمختاری اور روزگار کے مواقع کو فروغ دینا۔
بنیادی مقاصد
حراموش کی طالبات کو محفوظ اور مفت رہائش فراہم کرنا۔
والدین کا اعتماد بحال کرنا تاکہ وہ اپنی بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بھیج سکیں۔
تعلیم کے ساتھ آن لائن فری لانسنگ، آئی ٹی اور ڈیجیٹل اسکلز کی تربیت فراہم کرنا۔
طالبات کو خود کفیل بنانے کے لیے آن لائن کاروبار کے مواقع پیدا کرنا۔
خواتین کی قیادت میں ایک مثالی ہاسٹل انتظامیہ قائم کرنا۔
انتظامی نظام
ہاسٹل کا انتظام HYDO کی منتخب خواتین نمائندگان کے سپرد ہوگا۔
ایک خاتون سپرنٹنڈنٹ/وارڈن روزمرہ انتظامات کی ذمہ دار ہوگی۔
ایک نگرانی کمیٹی منصوبے کی شفافیت اور معیار کو یقینی بنائے گی۔
مالی ماڈل (Social Business Model)
رہائش HYDO اور ڈونرز کے تعاون سے مفت فراہم کی جائے گی۔
کھانے اور ذاتی ضروریات کے اخراجات طالبات یا ان کے والدین ادا کریں گے۔
ہاسٹل کے اخراجات "حراموش ایجوکیشن فنڈ" کے ذریعے پورے کیے جائیں گے۔
مخیر حضرات، سماجی ادارے اور اوورسیز حراموش کمیونٹی اس منصوبے کی معاون ہوگی۔

حراموش ایجوکیشن فنڈ

اس منصوبے کی پائیداری کے لیے حراموش ایجوکیشن فنڈ قائم کیا جائے گا، جس کا اولین مقصد خواتین کی تعلیم کے فروغ، ہاسٹل کی مالی معاونت، وظائف، تعلیمی سہولیات اور نئے منصوبوں کے لیے وسائل فراہم کرنا ہوگا۔
خصوصی سہولیات
محفوظ رہائش
گھر جیسا ماحول
معیاری مطالعہ گاہ
انٹرنیٹ کی سہولت
آن لائن آئی ٹی اور فری لانسنگ ٹریننگ
کیریئر کونسلنگ
اخلاقی اور شخصیتی تربیت
صحت و صفائی کا بہترین نظام
متوقع نتائج
طالبات کے داخلوں میں نمایاں اضافہ۔
خواتین کی اعلیٰ تعلیم تک رسائی میں بہتری۔
والدین کا اعتماد بحال ہوگا۔
آن لائن روزگار اور خود کفالت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
حراموش میں خواتین کی سماجی اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔

ڈونرز سے اپیل

حراموش یوتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن تمام مخیر حضرات، اوورسیز کمیونٹی، کاروباری شخصیات، سرکاری و نجی اداروں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس تاریخی تعلیمی منصوبے میں مالی اور اخلاقی تعاون کریں تاکہ حراموش کی کوئی بھی بیٹی تعلیم سے محروم نہ رہے۔
نعرہ
"ہر بیٹی تعلیم یافتہ، ہر خواب حقیقت، ہر گھر روشن۔"

پیشکش از:
حراموش یوتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (HYDO)

حراموش میں بجلی بحالی کا بڑا قدم!حراموش ہائیڈل پاور اسٹیشن کی تباہی کے بعد بجلی کی ایمرجنسی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر...
01/08/2026

حراموش میں بجلی بحالی کا بڑا قدم!
حراموش ہائیڈل پاور اسٹیشن کی تباہی کے بعد بجلی کی ایمرجنسی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اور 1 MW جنریٹر کے لیے 1 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد کی منظوری دے دی گئی ہے۔
حراموش یوتھ ڈیولپمنٹ کی جانب سے ہم محترم سید سہیل عباس شاہ (MNA) اور محترمہ کلثوم مہدی (میمبر) کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی خصوصی کاوشوں سے عوام کی تکلیف کا بروقت ازالہ ممکن ہوا۔

Kulsoom Mehdi
Syed Suhail Abbas Shah

حراموش کے سرکاری تعلیمی اداروں میں SSC کے 100% شاندار نتائج پر دلی مبارکباد!الحمدللہ! سالانہ SSC امتحانات میں 100% کامیا...
31/07/2026

حراموش کے سرکاری تعلیمی اداروں میں SSC کے 100% شاندار نتائج پر دلی مبارکباد!
الحمدللہ! سالانہ SSC امتحانات میں 100% کامیابی کی یہ تاریخی پیش رفت طلبہ کی محنت، اساتذہ کی شبانہ روز لگن اور بہترین تعلیمی قیادت کا نتیجہ ہے۔
اس شاندار کامیابی پر ہم محترم جناب محمد رحیم صاحب (DDO/HM) کو حراموش یوتھ ڈویلپمنٹ کی طرف سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آپ کی باصلاحیت انتظامی قیادت، مؤثر نگرانی اور تعلیم سے مخلصانہ وابستگی نے علاقے میں معیاری تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی پوری ٹیم کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور حراموش کا نام یوں ہی روشن رہے۔ آمین!
بہت بہت مبارک ہو!
حراموش یوتھ ڈویلپمنٹ

حراموش یوتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (HYDO)اعلامیہمورخہ: 30 جولائی 2026حراموش یوتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (HYDO) کے ذم...
30/07/2026

حراموش یوتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (HYDO)

اعلامیہ

مورخہ: 30 جولائی 2026

حراموش یوتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (HYDO) کے ذمہ داران کا آج ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں حالیہ سیلاب سے حراموش اور اس کے مضافاتی و دور دراز علاقوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات، متاثرین کی امداد، بحالی کے اقدامات اور عوام کو درپیش مشکلات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حراموش یوتھ حکومت، ضلعی انتظامیہ، فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد کو حقیقی مستحقین تک شفاف، منصفانہ اور بروقت پہنچانے کے لیے ہر ممکن مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حراموش کے نام پر جو بھی سیاسی، سماجی یا فلاحی تنظیم امدادی سامان یا مالی معاونت علاقے میں لائے، وہ اپنی امدادی سرگرمیوں، فہرستوں یا متعلقہ ریکارڈ کی ایک کاپی حراموش یوتھ کے ذمہ داران کو بھی فراہم کرے تاکہ علاقے کے نوجوان مکمل تعاون کے ساتھ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر سکیں اور امداد کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔

حراموش یوتھ ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی فہرستوں کی تیاری میں علاقے کی تسلیم شدہ فلاحی تنظیموں اور مقامی کمیٹیوں کی سفارشات کو ترجیح دی جائے تاکہ امداد کسی بھی سیاسی، ذاتی، قبائلی یا خاندانی وابستگی سے بالاتر ہو کر صرف مستحق افراد تک پہنچے۔

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ اگر امداد کی تقسیم میں کسی بھی قسم کی ناانصافی، سیاسی مداخلت، ذاتی مفاد، قبائلی یا خاندانی بنیاد پر امتیاز برتا گیا تو حراموش یوتھ اس کے خلاف فوری اور مؤثر لائحۂ عمل اختیار کرے گی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قانونی اور آئینی اقدام اٹھائے گی۔

ہنگامی مطالبات

حراموش یوتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن حکومتِ گلگت بلتستان، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ درج ذیل اقدامات فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر کیے جائیں:

1۔ حراموش کے دور دراز اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں تک پیدل آمدورفت کے لیے عارضی اور مستقل پیدل راستوں کی فوری تعمیر کی جائے تاکہ مریضوں، طلبہ، خواتین، بزرگوں اور ضروری اشیائے خور و نوش کی ترسیل بحال ہو سکے۔

2۔ جب تک زمینی راستے مکمل طور پر بحال نہیں ہوتے، کسی بھی ہنگامی طبی یا انسانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہیلی کاپٹر کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی قیمتی انسانی جان کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

3۔ سیلاب سے متاثرہ تمام سڑکوں اور رابطہ پلوں کی فوری بحالی، بجلی کی عارضی فراہمی کے لیے جنریٹرز کا انتظام، اور حراموش کے بجلی گھر کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کر کے جلد از جلد بجلی بحال کی جائے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔

انتباہ

حراموش یوتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (HYDO) حکومت اور متعلقہ اداروں کو متنبہ کرتی ہے کہ اگر مذکورہ ہنگامی مطالبات پر فوری عمل درآمد نہ کیا گیا، اور اس غفلت یا تاخیر کے نتیجے میں کسی بھی شہری کی جان کو خطرہ لاحق ہوا یا کوئی جانی نقصان پیش آیا، تو حراموش یوتھ عوام کے ساتھ مشاورت کے بعد اپنے آئینی اور قانونی حق کے مطابق بھرپور احتجاج کا اعلان کرے گی،۔ ایسی صورت میں تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

حراموش یوتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (HYDO) اپنے عوام کو یقین دلاتی ہے کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں علاقے کے عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اور عوامی حقوق، شفافیت، انصاف اور حراموش کی ترقی و بحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

جاری کردہ:
حراموش یوتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (HYDO)

حراموش  یوتھ ڈویلپمنٹ اور شوتہ نالا کے وفد کی ایم این اے سید سہیل عباس شاہ سے اہم ملاقات​حراموش ا یوتھ کے جنرل سیکرٹری ا...
29/07/2026

حراموش یوتھ ڈویلپمنٹ اور شوتہ نالا کے وفد کی ایم این اے سید سہیل عباس شاہ سے اہم ملاقات
​حراموش ا یوتھ کے جنرل سیکرٹری اور شوتہ نالا ک عمائدین نے ایم این اے سید سہیل عباس شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حالیہ سیلاب سے تباہ شدہ شوتہ روڈ کی ہنگامی بحالی، صحت کی سہولیات اور درپیش دیگر عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
​ایم این اے سید سہیل عباس شاہ نے روڈ کی فوری مرمت اور صحت و دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مکمل یقین دلایا۔
​منجانب:
جنرل سیکرٹری حراموش یوتھ ڈویلپمنٹ ہ اہالیانِ شوتہ حراموش
Suhail Abbas Syed

بسم اللہ الرحمن الرحیم *اعلامیہ* حراموش یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (HYDO)آ ن لائن اجلاس مورخہ: 30 مارچ 2026موضوع: ایران و ...
31/03/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

*اعلامیہ*
حراموش یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (HYDO)
آ ن لائن اجلاس مورخہ: 30 مارچ 2026

موضوع: ایران و امریکہ کشیدگی کے تناظر میں یکجہتی و امدادی مہم سے متعلق فیصلہ

حراموش یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (HYDO) کی آج مورخہ 30 مارچ 2026 کو ہونے والے خصوصی اجلاس میں صدر علماء کونسل حراموش، HYDO کابینہ، صدر ISO حراموش یونٹ اور دیگر علاقائی و یوتھ تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ ایران۔امریکہ جنگ کی صورتحال اور ملت ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طریقہ کار پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں درج ذیل امور طے پائے:

1. علماء کونسل حراموش کے زیر سر پرستی تمام علاقائی ملی و یوتھ تنظیمیں ایک مربوط مہم چلائیں گی، جو کل مورخہ 31 مارچ 2026 سے باقاعدہ طور پر شروع ہوگی۔
2. اب تک مرکزی نمائندگان یا خواہران کے ذریعے جو بھی رقم جمع ہو چکی ہے، وہ بھی علماء کونسل حراموش کے حوالے کی جائے گی۔ تاکہ علماء حراموش کی نمائندگی میں ایک خطیر رقم مرکز میں جمع ہو سکے۔
3. تمام ذیلی ادارے علاقائی اور تنظیمی سطح پر علماء کونسل حراموش کے زیر انتظام ایران کے لیے امدادی کیمپ اور فنڈ ریزنگ مہم چلائیں گے تاکہ علاقے کی سطح پر حراموش کا واضح اور مؤثر کردار نمایاں ہو۔
4. تمام امدادی سرگرمیاں علماء کونسل حراموش کی نگرانی اور ہدایات کے تحت عمل میں لائی جائیں گی۔
5. تمام اہلیان وادی حراموش، اکابرین ملت، اور نوجوان تنظیموں سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس قومی و شرعی فریضے میں بھرپور شرکت کریں۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ملت ایران کو سلامتی عطا فرمائے اور تمام مسلمانوں کو اتحاد و ہمدردی کی توفیق نصیب کرے۔ آمین

جاری کردہ:
حراموش یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (HYDO)
بتاریخ: 30 مارچ 2026!

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haramosh Youth Development Organisation -HYDO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share