GB Kashmir Updates

GB Kashmir Updates گلگت بلتستان اور کشمیر سے متعلق مستند، مکمل اور باوثوق خبروں کے لیے GB Kashmir Updates کو فالو کریں۔
شکریہ! ہمارا مقصد صرف سچائی ہے۔ ✅📰

Exposing the truth about Indian shelling in Kashmir and Gilgit-Baltistan, and standing against the Khawarij extremists, is our responsibility. Through social media, we will raise our voice and share the facts so that the sacrifices of our people and the atrocities they face cannot be hidden. This campaign is not just about raising voices — it is a struggle for truth and justice."

بریکنگ نیوزگلگت انتظامیہ اور انجمنِ امامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، تمام دھرنے ختم کیے جا رہے ہیں۔گلگت انتظامیہ اور احت...
31/08/2026

بریکنگ نیوز

گلگت انتظامیہ اور انجمنِ امامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، تمام دھرنے ختم کیے جا رہے ہیں۔

گلگت انتظامیہ اور احتجاجی دھرنا دینے والی انجمنِ امامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد تمام احتجاجی دھرنے ختم کیے جا رہے ہیں۔

21/08/2026

وردی والے سب آگے…!

سرحدوں کی حفاظت ہو، قدرتی آفات کا سامنا ہو یا دور افتادہ علاقوں میں دکھی انسانیت کی خدمت، پاک فوج کے جوان ہر محاذ پر عوام کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔

گلگت بلتستان کے دور دراز علاقے کھرمنگ موسیٰ بلارگو میں فری میڈیکل کیمپ بھی اسی جذبۂ خدمت اور احساسِ ذمہ داری کی ایک خوبصورت مثال ہے، جہاں سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔

پاک فوج کے ان جوانوں کو سلام، جو وطن کی حفاظت کے ساتھ اپنے لوگوں کی خدمت کو بھی اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ 🇵🇰

21/08/2026

ضلع کھرمنگ: موسیٰ بلارگو میں پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ

ضلع کھرمنگ کے دور افتادہ اور دشوار گزار علاقے موسیٰ بلارگو گاؤں میں پاک فوج کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں ماہر اور اسپیشلسٹ ڈاکٹروں پر مشتمل طبی ٹیم نے مقامی افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرتے ہوئے اپنی خدمات سرانجام دیں۔

فری میڈیکل کیمپ کے دوران مقامی آبادی کا طبی معائنہ اور علاج کیا گیا، جبکہ بچوں کو غذائی کمی کے حوالے سے اسکرین کیا گیا اور انہیں ضروری سپلیمنٹس فراہم کیے گئے۔ بچوں میں تحائف اور ڈینٹل کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر مقامی سول ڈسپنسری کو ادویات اور فرسٹ ایڈ کٹس فراہم کی گئیں، جبکہ ڈینٹل سرجن کی جانب سے دانتوں کی صفائی اور صحت کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا گیا۔ طبی ماہرین نے حفظانِ صحت اور صحت مند طرزِ زندگی کے اصولوں سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی۔

مقامی عمائدین اور اہلِ علاقہ نے پاک فوج کی جانب سے دور افتادہ علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے اقدام کو سراہتے ہوئے پاک فوج کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

13/08/2026

*سیاچن کی بلند و برف پوش چوٹیوں سے پاکستان اور حرمین شریفین کے محافظوں کا قوم کے نام پُرعزم پیغام* 🇵🇰

"ہم سرحد پر بیدار کھڑے ہیں تاکہ ایک آنچ بھی اس دھرتی تک نہ پہنچ سکے۔ آج یومِ آزادی کے موقع پر ہم ایک بار پھر اپنے وطن سے عہد کرتے ہیں کہ ہم صرف اس سرزمین کے محافظ نہیں، بلکہ اس کے روشن خوابوں اور آنے والے کل کے بھی محافظ ہیں۔ جب تک ہمارے سینوں میں سانس باقی ہے، پاکستان محفوظ رہے گا۔ یہ ہمارا فخر ہے، یہ ہمارا پاکستان ہے۔"

یومِ آزادی مبارک!
پاکستان ہمیشہ زندہ باد! 🇵🇰


12/08/2026

ننھی حورم کی طرف سے پوری قوم کو جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰💚

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے پاکستان کو ہمیشہ امن، خوشحالی اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین 🤲🇵🇰

05/08/2026

*پاک فوج کی جانب سے شیوک پبلک سکول، سکسہ ویلی میں تعلیمی و فلاحی منصوبوں کا افتتاح*

سکردو: فورس کمانڈر ناردرن ایریاز نے سکردو کے دور افتادہ علاقے سکسہ ویلی میں واقع شیوک پبلک اسکول کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جماعت پنجم کے نئے کلاس رومز، جدید پلے ایریا، پلاسٹک ری سائیکلنگ منصوبے اور طلبہ کے لیے قائم کیے گئے نئے ہاسٹل کا افتتاح کیا۔

افتتاح کیے گئے ہاسٹل میں 25 طلبہ کے لیے رہائش کی گنجائش اور 25 بستروں کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس سے دور دراز علاقوں سے آنے والے طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول اور رہائشی سہولیات میسر آئیں گی۔

اس موقع پر فورس کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ معیاری تعلیم، بہتر سہولیات اور نوجوان نسل کی مثبت تربیت ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج گلگت بلتستان کے دورافتادہ علاقوں میں تعلیم، ماحول دوست اقدامات، نوجوانوں کی فلاح اور کمیونٹی کی ترقی کے منصوبوں کی بھرپور سرپرستی جاری رکھے گی۔

مقامی عمائدین، والدین، اساتذہ اور طلبہ نے ان منصوبوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور انہیں علاقے میں تعلیمی ترقی، ماحول دوست اقدامات اور بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

یہ منصوبے پاک فوج کے اس عزم کا مظہر ہیں کہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں بھی معیاری تعلیم، جدید سہولیات اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

براڈ پیک ریکوری آپریشن کامیابی سے مکمل5 اگست 2026 الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق براڈ پیک پر انتہائی دشوار اور تکنیکی نو...
05/08/2026

براڈ پیک ریکوری آپریشن کامیابی سے مکمل

5 اگست 2026 الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق براڈ پیک پر انتہائی دشوار اور تکنیکی نوعیت کے ریکوری آپریشن کے بعد کوہ پیما نرمل پرجا، ژونگ وانگ، نیما شیرپا اور کیلو شیرپا کی میتیں کامیابی سے برآمد کر کے بحفاظت بیس کیمپ منتقل کر دی گئی ہیں۔

اس مشکل مشن کی کامیابی میں زمینی ریکوری ٹیم، پاکستان آرمی، حکومتِ پاکستان، حکومتِ گلگت بلتستان، مقامی انتظامیہ، متعلقہ اداروں اور نیپال کے سفارت خانے کے مؤثر تعاون کو سراہا گیا۔

الپائن کلب آف پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ لاپتہ تین دیگر کوہ پیماؤں کی تلاش اور ممکنہ ریکوری کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی.

الپائن کلب آف پاکستان نے جاں بحق کوہ پیماؤں کے اہلِ خانہ، دوستوں اور عالمی کوہ پیمائی برادری سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

5 August 2026

Official Statement

On behalf of the Alpine Club of Pakistan, I am pleased to confirm that, following an exceptionally challenging and technically demanding recovery operation on Broad Peak, the bodies of Nirmal Purja, Zhong Wang, Nima Sherpa, and Kilu Sherpa have been successfully recovered and have now arrived safely at Base Camp.

I extend my sincere gratitude to the dedicated ground recovery team, led by Mingma G and supported by Sirbaz Khan, Abid Baig, Sherbaz, together with Dipen Gurung and Pemba Chhewang Sherpa whose courage, professionalism, and selfless commitment made this recovery possible under extremely difficult conditions.

My heartfelt appreciation also goes to the Pakistan Army, the Government of Pakistan, the Government of Gilgit-Baltistan, local authorities, and all supporting agencies whose cooperation and coordination were instrumental throughout this operation. I also wish to express my sincere thanks to the Embassy of Nepal for their valued support and cooperation during this difficult time.

While today marks an important milestone, three climbers remain missing. We remain committed to supporting all possible efforts to locate and recover them, whenever conditions allow, so that they too may be returned home to their loved ones.

The recovered climbers will now begin their final journey home to their families. We hope this recovery brings them a measure of peace and the opportunity to lay their loved ones to rest with the dignity they deserve.

On behalf of the Alpine Club of Pakistan, I extend our deepest condolences to the families, friends, and the global mountaineering community.

Alpine Club of Pakistan

31/07/2026

‼️ *قراقرم سرچ آپریشن اپڈیٹ* *قراقرم کی چوٹی براڈ پیک برفانی تودہ گرنے کے بعدلاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری* ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے دوران لاپتہ 10 کوہ پیماؤں میں سے 2 کوہ پیماؤں کی لاشیں سکردو پہنچا دی گئیں سرچ آپریشن میں کے ٹو مشن کے دوران بیمار ہونے والے اطالوی کوہ پیما کو بھی پاک فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر لیا پاک فوج کے سرچ مشن میں برآمد ہونے والی دونوں لاشوں کی شناخت کا حتمی عمل جاری ہے لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے جاری گراؤنڈ سرچ اینڈ ریسکیو مشن کی قیادت معروف پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کر رہے ہیں لاپتہ کوہ پیماؤں کی ٹیم میں امریکہ، چین، نیپال،عمان کے کوہ پیماوں کےعلاوہ پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی بھی شامل ہیں پاک فوج کے ہیلی ریسکیو مشن کے ساتھ ساتھ زمینی سرچ آپریشن میں سول ریسکیو ٹیموں نے بھرپور معاونت کی *ایک دن قبل براڈ پیک سرکرنے کی کوشش میں کوہ پیماوں کی ٹیم اچانک برفانی تودے کی زد میں آگئی تھی*

Address

Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Kashmir Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share