24/07/2026
گلگت۔ آج مورخہ 24 جولائی کو کشروٹ یوتھ ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (KYWDO) کے دفتر میں AKRSP ہیڈ آفس کی اعلیٰ انتظامیہ کا دورہ ہوا۔
ملاقات کے دوران گزشتہ تین برسوں میں AKRSP اور KYWDO کے باہمی تعاون سے مکمل ہونے والے مختلف منصوبوں اور سرگرمیوں پر گفتگو کی گئی۔
اس بات پر بھی تبادلۂ خیال ہوا کہ آئندہ بھی ایسے مزید منصوبے، ٹریننگز اور مواقع فراہم کیے جائیں جن سے کشروٹ کے نوجوان سیکھ سکیں، اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں اور اپنی کمیونٹی کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
KYWDO کی جانب سے صدر معاذ رحمت اور کابینہ کے اراکین نے وفد کا خیرمقدم کیا اور تنظیم کی سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔
ہم AKRSP کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہمیشہ ہماری نوجوان نسل کی ترقی اور صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔ امید ہے کہ یہ تعاون آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔